ہفتہ , 22 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 09 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ دختر قیس بن عبیدبن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار،ان کی کنیت ام منذر تھی ،اورسلیط بن قیس کی ہمشیرہ تھیں،اور حضورِاکرم کی (ازجانب والد) پھوپھی تھیں اور ابن مندہ کے مطابق ان کی کنیت ام ایوب تھی،لیکن پہلی روایت درست ہے،انہوں نے حضورِاکرم سے بیعت کی،دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی،اور بیعت رضوان کے موقعہ پر موجود تھیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے سلیط بن ایوب سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے سلمیٰ دختر قیس سے روایت کی،کہ ہم نے حضورِاکرم سے اس امر پر بیعت کی کہ ہم نہ شرک کریں گی،نہ چوری کریں گی اور نہ زنا کی مرتکب ہوں گی،نہ اولاد کو قتل کریں گی اور نہ کسی پر بہتان اور افترا باندھیں گی اور نہ اپنے شوہروں کو دھوکہ دیں گی،جب ہم حضورِ اکرم کی محفل سے اُٹھ کر باہر آئیں تو میں نے ساتھ کی ایک عورت سے کہا کہ دھوکے کے لفظ سے حضو۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دختر عمرو بن جیش بن لوذان بن عبدود جو منذر کی ہمشیرہ تھیں،اور ان کا تعلق بنو ساعدہ سے تھا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )امِ نصر( رضی اللہ عنہا)

امِ نصرمحاربیہ،ابراہیم بن مختار رازی نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عمربن قتادہ سے،انہوں نے ام نصر محاربیہ سے روایت کی،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھریلو گدھے کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،کیا وہ گھاس اور درختوں کے پتے نہیں کھاتا،اس آدمی نے جواب دیا،یارسول اللہ ! کھاتاہے،فرمایا،تم اس کا گوشت کھا سکتے ہو،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ابوعمرکا قول ہے کہ اسے ابراہیم نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے،لیکن اس حدیث کو حجت نہیں بنایا جاسکتا،کیونکہ یہ مکروہ ہے،اور کئی اور وجوہ کی بناءپر اس کے کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محددج زید الہذی رضی اللہ عنہ

ان کی صحابیت کے بارے میں اختلاف ہے۔ حضور سے اُنہوں نے یہ حدیث نقل کی ہے قیامت کے دن اول ازہمہ مجھے طلب کیا جائے گا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محرز بن زہیر الاسلمی مدنی رضی اللہ عنہ

اُنہیں حضور اکرم کی صحبت میسر آئی۔ ان کی حدیث کبیر بن زید نے ام ولد محرز سے اس نے محرز سے روایت کی۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاموشی عالم کی زینت ہے، ان کی بیٹی نے ان سے روایت کی کہ میرے ابا اکثر کہا کرتے تھے۔ اے اللہ میں جھوٹوں کے زمانے سے پناہ مانگتا ہوں۔ بیٹی نے پوچھا، ابا، وہ کیسا زمانہ ہوگا؟ باپ نے جواب دیا، اس زمانے میں جھوٹ الم نشرح ہوچکا ہوگا۔ پھر ایک آدمی ان میں آشریک ہوگا۔ لیکن جب موضوع زیرِ بحث آئے گا، تو وہ بھی اپنی ٹانگ اُڑا کر گناہ میں شریک ہوجائے گا۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے اور بیان کیا ہے کہ ابو نعیم نے بھی اس حدیث کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ابن مندہ کو اس باب میں وہم ہوا ہے اور اس نے ان کی ولدیت ابنِ زہر لکھی ہے۔ جعفر نے ابن زہیر اور ابن زہر کو دو مختلف آدمی قرار دیا ہے۔ امام بخاری نے اپنی ت۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ دختریعاروبروایتے تعار،یعنی اس کا نام کا حرف اول"یاِ"کی بجائے" تا"ہے،یہ خاتون شبیتہ کی ہمشیرہ تھیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دختر زید بن تیم بن امیہ بن بیاضہ بن خفاف بن سعد بن مرہ بن مالک بن اوس انصاریہ اوسیہ بنو جعادرہ سے ہیں،اور ان کا شمار بنو عبدالاشہل میں ہوتا ہے،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی ۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ،ابن مندہ ابونعیم نے ان کا علیحدہ ذکر کیا،اور یہ خاتون قبل الذکر سے مختلف ہیں،انہوں نے ایک طویل حدیث میں بیان کیا ہے،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا نے چار ہزار نبی مبعوث فرمائے اسے محمد بن عقبہ نے وہب بن عبداللہ بن کعب سے روایت کیا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی حضورِاکرم کی خدمت گزار اور جناب صفیہ کی مولیٰ تھیں،یہ خاتون ابو رافع کی زوجہ تھیں، ایک روایت کے مطابق یہ خاتون بھی حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کی مولیٰ اور خاتونِ جنّت اور جناب ابراہیم کی دایہ تھیں اور انہوں نے خاتون جنت کو حضرت علی اور اسمادختر عمیس کے ساتھ نہلایا تھا، اور غزوۂ خیبر میں حضور کی ہمرکاب تھیں،ذیل کی حدیث ان سے مروی ہےاسماعیل بن علی اور ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے ،انہوں نے احمد بن منیع سے ،انہوں نے حماد بن خالد خیاط سے،انہوں نے فائد مولیٰ آل ابو رافع سے،انہوں نے علی بن عبیداللہ سے،انہوں نے اپنی دادی سے،جو حضورِاکرم کی خدمت گزار تھیں،روایت کی،کہ جب بھی حضورِاکرم کے کوئی پھوڑا پھنسی نکل آتی تو میں اس پر مہندی لگا دیتی،اور یہ روایت عبیداللہ بن علی نے اپنی دادی سلمیٰ سے روایت کی،ترمذی کہتے ہیں کہ صحیح نام عبداللہ بن علی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ ام مسطح بن اثاثہ،اس خاتون کا ذکر حدیث افک میں آیاہے،ہم نے کنیتوں کے تحت ان کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ ۔۔۔

مزید