بدھ , 09 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 24 June,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )ام سلمی( رضی اللہ عنہا)

ام سلمی دختر ابوامیہ،ابوموسیٰ نے اذناً،ابو سعد،محمد بن علی الکاتب اور ابو  علی حسن بن احمد ابوالشیخ سے،انہوں نے زکریا سادجی سے،انہوں نے محمد بن حارث بن مدلج مخزومی سے،انہوں نے عمرو بن عثمان بن سہل بن ابی حثمہ سے روایت کی کہ انہوں نے ام سلمہ دختر ابوامیہ سے سنا کہ رسولِ کریم نے شوال میں نکاح کیا،اور اسی مہینے میں شبِ زفاف منائیابوالشیخ نے کتاب النکاح میں اسی طرح بیان کیا ہے،اور ایک روایت میں ہے کہ عمروبن عثمان نے ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت کی،اور شاید ام سلمہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی،واللہ اعلم،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔  ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن طلحہ: جعفر کا قول ہے، کہ انھیں علی بن المدینی نے صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ابوموسیٰ نے مختصراً اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام سلمی( رضی اللہ عنہا)

ام سلمی دختر ابوامیہ،ابوموسیٰ نے اذناً،ابو سعد،محمد بن علی الکاتب اور ابو علی حسن بن احمد ابوالشیخ سے،انہوں نے زکریا سادجی سے،انہوں نے محمد بن حارث بن مدلج مخزومی سے،انہوں نے عمرو بن عثمان بن سہل بن ابی حثمہ سے روایت کی کہ انہوں نے ام سلمہ دختر ابوامیہ سے سنا کہ رسولِ کریم نے شوال میں نکاح کیا،اور اسی مہینے میں شبِ زفاف منائیابوالشیخ نے کتاب النکاح میں اسی طرح بیان کیا ہے،اور ایک روایت میں ہے کہ عمروبن عثمان نے ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت کی،اور شاید ام سلمہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی،واللہ اعلم،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عامر بن ہانی بن خفاف: وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انھوں نے مندرجہ ذیل شعر ایک نعتیہ قصیدہ کا پڑھا اَتَیْت النبی علی نایہ فبایعتہ غیر مستنکر ترجمہ: میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں باوجود بعد مسافت کے حاضر ہوا اور خوشی سے ان کی بیعت کرلی۔ جناب مالک نے اس قصیدے میں (جس میں یہ شعر مذکور ہے) قادسیہ کی جنگ اور فتح عراق کا بھی ذکر کیا ہے، نیز آ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام سلمی( رضی اللہ عنہا)

ام سلمی،امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں ان کا ذکر کیا ہے،ابونعیم کہتے ہیں،میرے خیال کے مطابق کہ خاتون ابورافع کی زوجہ ہیں۔ ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابونضر سے،انہوں نے ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن علی بن ابورافع سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ام سلمی سے روایت کی،کہ خاتون ِجنت بیمار پڑگئیں اور پھر اسی مرض میں وفات پا گئیں،میں اس بیماری میں ان کی تیماردارتھی،ایک دن ان کی حالت ایسی ہوگئی کہ اس بیماری کے دوران میں ان پر کبھی ایسی حالت طاری نہیں ہوئی تھی،حضرت علی کسی کام کے لئے گھر سے نکلے،مجھ سے جناب فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ میرے غسل کا بندوبست کرو،میں نے انکی خواہش کی تعمیل کی،چنانچہ انہوں نے نہایت اہتمام سے غسل کیا،پھر مجھ سے نئے کپڑے مانگے،میں نے دئیے،اور انہوں نے پہن ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عبادہ: ایک روایت میں ان کا نام ابن عبداللہ، ابوموسیٰ الفافقی مذکور ہے، اور عافق کا نسب العاص بن عمرو بن مازن بن الازد بن الغوث مصری یا شامی ہے۔ یہ صحابی تھے۔ ہمیں یحییٰ بن محمود نے اپنے اسناد سے جو ابن ابی عاصم تک پہنچتا ہے، بتایا ہم سے عقبہ بن مکرم نے ان سے عبد الغفار بن داؤد الحرانی نے، ان سے ابن لہیعہ نے ان سے عمرو بن حارث نے یحیٰی بن میمون الحضرمی ابی وداعہ الحمیدی سے بیان کیا کہ میں مالک بن عبادہ ابی موسیٰ الغافقی اور عقبہ بن عامر کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، کہنے لگے یا تو میں بچ گیا اور یا غرق ہوگیا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر ہمیں خطبہ دے رہے تھے، فرمایا تم قرآن کو مضبوطی سے پکڑو، کیونکہ تمہیں بعد میں ایک ایسی قوم سے واسطہ پڑے گا، جو احادیث کا ت۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام سلمہ( رضی اللہ عنہا)

ام سلمہ دختر ابو حکیم،ایک روایت میں ام سلیم مذکور ہے،اور ایک میں ام سلیمان،ان کے نام کا علم نہیں ہوسکا،ان سے یہ حدیث مروی ہے،کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پیچھے بوڑھی خانہ نشین عورتوں کو نماز پڑھتے دیکھا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عبادۃ الہمدانی: یہ صاحب مالک بن مرہ اور عقبہ بن نمرہ کی معیت میں ہمدانی وفد کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر ایمان لائے۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عبداللہ بن خیبری بن افلت بن سلسلہ بن عمرو بن سلسلہ بن غنم بن ثوب بن معن بن عتود بن سلامان بن عنین بن سلامان بن ثعل بن عمرو بن الغوث بن طئی الطائی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کے دو بیٹے تھے، مروان اور ایاس اور دونوں شاعر تھے۔ یہ روایت ابن الکلبی کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام سلمہ( رضی اللہ عنہا)

ام سلمہ دختر یزید بن سکن،ا ن کا نام اسماء تھا،ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسناد ہم ابو عیسیٰ سے،انہوں نے عبد بن حمید سے،انہوں نے ابونعیم (فضل بن دکین سے)انہوں نے یزید بن عبداللہ شیبانی سے،انہوں نے شہر بن حوشب سے،انہوں نے ام سلمہ انصاریہ سے روایت کی کہ ایک عورت نے آپ سے دریافت کیا،یارسول اللہ !ہمارے معمولات میں کونسا عمل ایسا ہے کہ ہمیں اس میں آپ کے فرمان کے خلاف نہیں چلنا چاہئیے،آپ نے فرمایا،کسی کی موت پر بین نہ کرو،میں نے عرض کی، یارسول اللہ !فلاں خاتون نے میرے چچاکی وفات پر بین کئے تھے،اب مجھے اس سلسلے میں اس کا بدلہ چکانا ہے،آپ نے منع فرمایا،چنانچہ میں نے اس کے نہ تو اس خاتون کا بدل چکایا،اور نہ کسی اور ماتم پر بین کیا،لیکن میرے بغیر تمام عورتیں بین کرتی رہیں،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے،کہ بقول ِابوعیسیٰ عبد بن حمید کا قول ہے،کہ اسماء دختر یزید ب۔۔۔

مزید