عمربن نضلہ ایک صحابی سے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،ہمسایہ کاحق بوجہ قرب کے سب پرفائق ہے،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمربن ثابت انصاری ایک صحابی سے،معمرنےزہری سے،انہوں نےعمربن ثابت انصاری سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اللہ انہیں دجال کے فتنےسےبچائے،تم میں ہرشخص اللہ کومرنےکےبعددیکھ سکےگا،اوراسکی آنکھوں کےدرمیان میں کافرکالفظ صاف طورپرلکھاہوگااورجوآدمی اس کےاعمال سےنفرت کرےگاوہ اسے پہچان جائے گا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمروبن شرجیل ایک صحابی سے،یعیش بن صدقہ نےباسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن منصوراورعمروبن علی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نےسفیان سے،انہوں اعمش سے،انہوں نےابوعمارسے،انہوں نےعمروبن شرجیل سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ایمان،عمارکی فطرت میں رچ بس گیا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمرو،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن سے،ایک موقعہ پربارش ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےمنادی کرادی کہ اپنی اپنی اقامت گاہ پرنماز اداکرلو(رحل کالفظ آیاہے،جس کے معنی پالان بھی ہیں)،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عثمان بن عبیداللہ نےبیان کیا،کہ انہوں نےکئی صحابہ سےسُنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اگراللہ کی نظروں میں دنیاکی اتنی قدرومنزلت بھی ہوتی جتنی کہ مچھرکےپرکی ہے،توکافر اورمشرک کوکچھ بھی نہ ملتا،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
وفاء الجفی ایک صحابی سے،ہم احرام باندھےہوئےتھے،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا،کہ پانی سےڈول بھرلاؤ،میں نےتعمیل کی،اس کےبعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےکپڑے اتارکرپالان پررکھے،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےآپ کوڈھانپ لیا،میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےسرپرپانی ڈالا،یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا،دوبارہ مجھےڈول بھرنے کا حکم دیا،میں نے تعمیل کی،فرمایااپنےکپڑےاتارو،میں نےاپنےآپ کوکپڑےاتارنےکےبعدخود کو ڈھانپ لیا،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ڈول مجھ پرانڈیل دیا،پھریہ آیت پڑھی: "لقد کان فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ"یہ حدیث جابر سےبھی مروی ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
یحییٰ بن ابواسحاق ایک صحابی سے،یحییٰ بن ابواسحاق نےبنوغفار کےایک آدمی سےروایت کی،وہ کہتے ہیں ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں موجود تھے،کہ گوشت اورروٹی لائی گئی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،مجھےاس کابازودو،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
یحییٰ بن حسان بنوکنانہ کےایک آدمی سے،ابواسحاق فزاری نے یحییٰ بن حسان سےروایت کی کہ انہوں نےبنوکنانہ کےایک آدمی سےسُنا،وہ کہہ رہےتھےکہ انہوں نے رسولِ اکرم کےپیچھے فتح مکہ کےدن نمازپڑھی،آپ دعامانگ رہےتھے، "لاتحزنی یوم القیامۃ،لاتحزنی یوم الباس"۔ اوراسی روایت کوریان بن جعدسےانہوں نے یحییٰ بن حسان سے،انہوں نے ابورقرصافہ سے، انہوں نےحضورِاکرم سےروایت کی،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
یحییٰ بن اسحاق،انہوں نے اپنی والدہ سےاورانہوں نے اپنے والدسےروایت کی،ان کانام رقعہ بن رافع تھا،عبدالسلام بن حرب نے یزید بن عبدالرحمٰن سے(وہ دارانی ہیں) انہوں نے یحییٰ بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابی طلحہ سے،انہوں نے اپنی والدہ حمیدہ یاعبیدہ سے،انہوں نے اپنےوالد سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، گھوڑےکوگروی رکھناجائزہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
یحییٰ بن وثاب ایک عمررسیدہ صحابی سے،اسماعیل بن علی وغیرھم نےباسنادہم محمدبن عیسیٰ سے، انہوں نےابوموسیٰ سے،انہوں نے ابن ابوعدی سے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےاعمش سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسنا،جو مسلمان لوگوں سےملے،اوران کی ایذارسائی پرصبرکرے،وہ اس سےبہترہے،جولوگوں سے علیحدگی کرے،شعبہ کہتے ہیں،یہ عمررسیدہ صحابی غالباً ابنِ عمرتھے۔ ۔۔۔
مزید