جدابوالاسود المالکی رضی اللہ عنہ،یحیی بن محمودنے اذناًباسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حوطی سے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے خالدبن حمیدالمہری سے،انہوں نے ابوالاسود مالکی سے، انہوں نےوالدسے،انہوں نےداداسےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاوہ حاکم کبھی انصاف نہیں کرسکتا،جواپنی رعیت کے ساتھ لین دین کرے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدعدی بن ثابت رضی اللہ عنہ،یحییٰ بن ابوالرجاء نے ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے، انہوں نے شریک سے،انہوں نے ابویقظان سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ مستحاضہ صرف ایام حیض کے دوران نمازچھوڑسکتی ہے،ان ایام کے بعدوہ غسل کرے گی اورپھرہرنمازکے لیے وضوکرے گی اورنمازاداکرےگی،اورروزے رکھےگی۔ ۔۔۔
مزید
جدعمارۃ قرشی،ابوموسیٰ نے اذناً ابومنصور عبدالرحمٰن بن محمد قزاز سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن علی بن ثابت سے،انہوں نے احمدبن جعفر قطیعی سے،انہوں نے یوسف بن عمرالقواس سے،انہوں نے محمدبن قاسم بن بنت کعب سے،انہوں نے ہثیم بن سہل القستری سےروایت کی کہ انہوں نے حمادبن زیدکودیکھا،کہ وہ گدھےپرسوارتھےاورمارویہ کے گھرآئے،جوایک بزازتھا،ان کی آمد پر ایک شخص جس کانام عمارۃ القرشی تھا،پذیرائی کے لیےاٹھاتاکہ ان کی رکاب تھام کرانہیں نیچے اتارے،انہوں نے کہا،ذراٹھہرجاؤ،انہوں نے خرندہ سے مزدوری کم کرنے کوکہا،اس نے انکارکیا، اس مہلت دینے کوآمادہ ہوگیامیرے والدنےمیرےداداسےانہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا آپ نے فرمایا،تین آدمیوں کے حقوق میں سوائے منافق کے جس کا نفاق ظاہروباہرہو،کوئی اورآدمی کمی کاروادارنہ ہوگا،(۱)جسےاسلام میں بڑھاپے نے آلیاہے۔۔۔
مزید
جداسماعیل انصاری،امام بخاری نے انہیں ابن ابراہیم لکھاہے،مگران کے داداکانام معلوم نہیں ہوسکااورنہ ان کی حدیث ثابت ہوسکی ہے۔ ابوموسیٰ نےاذناً ہمارے استاد ابوالقاسم اسماعیل بن محمد بن فضل سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےابوداؤد سے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسےروایت کی،کہاایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اورگزارش کی ،یارسول اللہ،مجھے نصیحت فرمائیےمگراختصارسے،فرمایا،جو چیزدوسروں کے ہاتھ میں ہو،اس سے قطع تعلق کرلے،لالچ سے بچ کررہ،کہ یہ دائمی فقر ہےاور جب ادائے نماز کرےتوسکون اوراطمینان سے کراوراس کام سے بچ،جس سے بعد میں پشیمانی ہو، ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ،صعصعہ بن ابی الحویف نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسے روایت کی کہ وہ اوران کے بھائی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورآپ منیٰ میں صبح کی امامت فرمارہے تھے،اورہم اپنے ٹھکانوں پرنمازاداکررہے تھے،جب آپ نے رُخ مبارک پھیرا، تو فرمایا،ان دونوں کومیرے پاس لاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم کیوں نمازمیں شریک نہیں ہوئے،ہم نے گزارش کی ہم نماز اداکرچکے ہیں،فرمایا،اگرآئندہ کبھی ایسی صورت پیش آئے تونماز میں شریک ہوجایاکرو،اس سے گھرپراداکی ہوئی نمازنفل شمارہوجائے گی،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدطلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نے باسنادہ تاابوداؤد،محمد بن عیسیٰ اورمسدد سے،انہوں نے عبدالوارث سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے طلحہ بن مصرف سے، انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،کہ وہ اپنے سرپرباربارمسح فرمارہے تھے،تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ، دونوں کانوں کے نیچے سے نکالےمسددکہتے ہیں،کہ انہوں نے اس کا ذکریحییٰ سے کیا،توانہوں نے انکارکردیا،ابوداؤدکہتے ہیں انہوں نے امام احمد کوکہتے سنا،کہ یہ ابن عینیہ ہے،جن کے بارے میں خیال ہےکہ انہوں نے ماننے سے انکارکردیانہ کہ طلحہ ازبدردادازجداد۔ ۔۔۔
مزید
جدعمران الثقفی،یحییٰ بن یمان نے سفیان سے،انہوں نےعمران ثقفی سے،انہوں نے والدسے، انہوں نے داداسےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےان کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی سونے کی دیکھی، فرمایا،اس کااستعمال ترک کردو،انہوں نےکہا،یارسول اللہ،اس کی زکات کیاہے،فرمایا،آگ کاانگارہ،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ،عمروبن یحییٰ مازنی کے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرماتھے،ایک شخص اپنی جگہ سے اُٹھااوردوسرا آدمی اس کی جگہ بیٹھ گیا،تھوڑی دیرمیں وہ آدمی واپس آگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جواس جگہ بیٹھ گیاتھا،فرمایا،کہ اس کی جگہ سے اُٹھ جاؤ،کیوں کہ ہرآدمی کاحق اس کی اپنی جگہ پر فائق ہے،ابواحمدعسکری نےان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید