منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ ابن عدس معافری رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت حاصل ہوئی،ان کی حدیث مرسل ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس کی تین لڑکیاں ہوں،وہ انہیں کھلائےپلائےاوران کی تربیت کرے،وہ ادائے زکات اورشرکتِ جہادسےمستثنیٰ ہوگا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عفیف رضی اللہ عنہ

ابن عفیف رضی اللہ عنہ،حضورکازمانہ پایا،مگرسماع نصیب نہ ہوا،جعفربن یرفان نے ثابت بن حجاج سے،انہوں نے ابنِ عفیف سےروایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوبکرکورسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدلوگوں سےبیعت لیتےدیکھااورتھوڑی دیران کے پاس کھڑارہا،میں ان دنوں بالغ ہوچکا تھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن عجلان رحمتہ اللہ علیہ

ابن عجلان نےسہیل سے،انہوں نےعطاء بن یزیدسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضور نےفرمایا،جس شخص نےہرنمازکےبعد۳۳مرتبہ سبحان اللہ،۳۳مرتبہ الحمداللہ اور۳۳باراللہ اکبر پڑھااوربعض میں لاالہ وحدہ لاشریک پڑھا،اسےمعاف کردیاگیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عمِ حارث رضی اللہ عنہ

ابنِ عمِ حارث،حارث بن سعیدبن یزیدازدی کے ترجمے میں ان کاذکرگزرچکاہے،یزیدبن ابوحبیب نے سعیدبن یزید ازدی سے،انہوں نے اپنے ابنِ عم سےروایت کی کہ میں نے حضورِاکرم سےگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے کوئی نصیحت فرمائیے،فرمایا،تواللہ سے اس طرح حیاکرجس طرح تو اپنی قوم کےبزرگ سےحیاکرتاہے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن عمِ سبرہ بن معبدالجہنی رضی اللہ عنہ

ابن عمِ سبرہ بن معبدالجہنی،ان کاذکراربیع بن سبرہ کی حدیث میں جوانہوں نے اپنے والد سے،دربارہء متعہ روایت کی ہے،گذرچکاہے،کہ ان کاعمِ زادان کے ساتھ تھا،وہ جوان ترتھےاور ان کے عمِ زادکی چادربہترتھی،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ بجیرشامی رضی اللہ عنہ

ابن بجیرشامی رضی اللہ عنہ،ان سےجبیربن نفیرنےروایت کی،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم محمدبن مصفی سے،انہوں نےبقیہ بن ولیدسے،انہوں نے سعیدبن سنان سے،انہوں نے ابوالزاہریہ،انہوں نے جبیر بن نفیرسے،انہوں نے ابن بجیرسے،(جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے)روایت کی کہ ایک بارحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی شدت کی وجہ سے پیٹ پر پتھرباندھ لیے،فرمایا،بہت سے لوگ جودُنیامیں کھاتے پیتے ہیں اورعیش کرتے ہیں قیامت کے دن بھوکے ننگے ہوں گے،اوربہت سے لوگ جودُنیامیں بھوکے ننگےہیں،آخرت میں شکم پُراورکپڑوں میں ملبوس ہوں گے،بہت سے لوگ جویہاں معززشمارہوتے ہیں،وہاں رسواہوں گےوبرعکس، جوشخص اپنے آپ کو اس چیزسےدوررکھتاہےجواللہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پراتاری ہےاسےآخرت کی نعمتوں سےمحرومی نصیب ہوگی،نیزفرمایا،اعمال جنت کی مثال اس دشوارگزار زمین کی ۔۔۔

مزید

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ،بخاری نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج نےاذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نےیعقوب بن حمیدسے،انہوں نے اسماعیل بن ابواویس سے،انہوں نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نےعبداللہ بن عتبہ سے،انہوں نے ابن غتام سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص صبح اٹھ کریہ دُعاپڑھے، الّٰھمّ مااصبح بی من نعمتہ اوباحدمن خلقک فمنک وحدک لاشریک لک فلک الحمدولک الشکر ،اس دن کاشکراداہوجاتاہے، اسے ابن وہب نے سلیمان سےروایت کیا،لیکن اسنادمیں اختلاف کیا،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ حدیدہ رضی اللہ عنہ

ابنِ حدیدہ رضی اللہ عنہ ایک روایت میں ابوحدیدہ ہے،اس سے پہلے ان کاذکرہوچکاہے،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عسال رضی اللہ عنہ

ابنِ عسال رضی اللہ عنہ،علی بن عبداللہ بن بعجہ نے اوراسحاق بن ثعلبہ نے بیان کیا،کہ ابن عسال جن کاتعلق بنوثعلبہ بن سعدبن ذبیان سےہے،حاضرہوکراسلام لائے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عصام اشعری رضی اللہ عنہ

ابن عصام اشعری رضی اللہ عنہ،شامی شمارہوتےہیں،ان سے ابن محیریزنے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس عورتوں پرلعنت بھیجی،(۱)دروغ گو(۲)جادوگرنی(۳)عورتوں کے بالوں کوجوڑنے والی(۴)ایک عورت کے بال دوسرے کے بالوں میں پیوندکرانےوالی(۵)دانتوں کوتیزکرنےوالی(۶)دانتوں کوتیزکرانےوالی(۷)بالوں کوتاؤدینےوالی(۸)تاؤدلانے والی (۹) سوئی سےجسم پرنشان بنانےوالی(۱۰)اوربنوانےوالی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید