پیر , 10 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 27 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوالقاسم رضی اللہ عنہ

ابوالقاسم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مولیٰ تھے،ان سے ابوجہم کوفی نے روایت کی ہے،ان سے مروی ہے کہ جب خیبرفتح ہوا،توبعض صحابہ نے تھوم کھالیا،حضورِاکرم نے فرمایا،جس شخص نے یہ سبزی کھائی ہے،وہ اس وقت تک مسجد میں داخل نہ ہو،جب تک اس کے منہ سے بُوختم نہ ہوجائے، تینوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالقاسم رضی اللہ عنہ

ابوالقاسم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اوربکربن سوادہ نے ان سے روایت کی، ابوموسیٰ اورابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے،ابوعمرکہتے ہیں،مجھے یہ علم نہیں،کہ یہ صاحب وہی ابوالقاسم ہیں،جوجناب زینب بن حجش کے آزادکردہ غلام تھے،یاان دونوں کے علاوہ کوئی اور آدمی تھے۔ ۔۔۔

مزید

ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ:ان کانام حارث بن ربعی بن بلدمہ بن خناس بن عبیدبن غنم بن کعب بن سلمہ بن انصاری،خزرمی سلمی تھا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شاہ سوارتھے،کلبی اورابنِ اسحاق کے مطابق ان کا نام نعمان تھا،اوردونوں اسماء کے تحت ہم ان کا ترجمہ لکھ آئے ہیں،مگرحارث زیادہ آیاہے،ان کی والد ہ کانام کبشہ دخترمطہربن حرام بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ تھا،ان کی شرکتِ بدرکے بارے میں اختلاف ہے،بعض نے انہیں بدری لکھاہے،مگرابن عقبہ اور ابن اسحاق نے انہیں بدریوں میں نہیں لکھا،ہاں بعدکے تمام غزوات میں شریک رہے۔ حسین بن یوحن بن اتویہ بن نعمان الباوردی یمنی نے (جواصفہان میں ٹھہرگئے تھے)اورابوالعباس احمد بن عثمان بن ابوعلی نے،ابوالفضل محمدبن عبدالواحد الیفلی سے،انہوں نے ابوالقاسم خلیلی سے، انہوں نے ابوالقاسم علی بن احمد الخزاعی سے،۔۔۔

مزید

ابوقتیلہ رضی اللہ عنہ

ابوقتیلہ رضی اللہ عنہ:ان کی صحبت میں اختلاف ہے،حضرمی نے ان کا ذکرکیاہے،ابن ابوالعاصم نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج بن محمود نے کتابتہً باسنادہ قاضی ابوبکراحمدبن عمرو سے، انہوں نےعمروبن عثمان سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے بحیربن سعد سے،انہوں نے خالد بن معدان سے،انہوں نےابوقتیلہ سےرواتی کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقعہ پرفرمایا،اے لوگو!لپ نہ تومیرے بعد کوئی نبی آئے گااورنہ تمہارے بعد کوئی اور امّت ہی ہوگی اپنے رب کی عبادت کرو،پانچ نمازیں قائم کرو،زکوۃ دو،روزے رکھو،امیرکی اطاعت کرو،اوراپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ،ابوقیتلہ کے علاوہ اور بھی کئی آدمیوں نے اس کی روایت کی ہے،امام بخاری نے ابوقتیلہ سے بواسطہ،ابن حوالہ روایت کی ہے،ان سے خالد بن معدان نے روایت کی۔ ابوموسیٰ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔۔۔

مزید

ابورہمیہ سمعی رضی اللہ عنہ

ابورہمیہ سمعی،اگراس سے مراد ابورہم نہیں تویہ کوئی اور آدمی ہیں،ابوموسیٰ نے اذناً محمد بن ابونصرالتاجرسے،انہوں نے ابومنصور اور ابوزید سےجوابوالحسن صوفی کے بیٹے ہیں،ان دونوں نے محمد اسحاق سے،انہوں نے احمد بن محمد سے ،انہوں نے ابوحاتم رازی سے،انہوں نے سلیمان بن داؤد مکی سے(جوتبارکے رہنے والے تھے)انہوں نے محمد بن عثمان بن عبیداللہ بن مقلاص طائفی ثقفی سے ،انہوں نے عبداللہ بن عقیل بن یزید بن راشد سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ وہ مسلم بن حذیفہ عامری سے ملنے گئے،انہوں نے بتایاکہ ابورہمیہ سمعی اور ابونخیلہ الہبی نے انہیں بتایا، کہ وہ رسولِ کریم کی خدمت میں معدنی سونالے کر حاضرہوئے،نبیِ کریم نے ہمیں فرمان لکھ کر دیا، کہ جسے جو چیزمل جائے،وہ اس کی ہوگی،اور خمس سونے یا چاندی کے بڑے ٹکڑے میں ہوگا،اور زکوۃ ہر چالیس دینار پر ایک ہوگی،سلیمان کا قول ۔۔۔

مزید

ابوقطبہ رضی اللہ عنہ

ابوقطبہ رضی اللہ عنہ:ان کا نام یزیدبن عمروبن جدیدہ بن عمروبن سوادبن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری،خزرجی سلمی تھا،قدیم الاسلام تھے،اورعقبہ اوربدرمیں شریک تھے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابواسحاق سے بہ سلسلہ شرکائےبیعت عقبہ ازبنوسوادبن کعب بن سلمہ وازیزیدبن عمرو بن حدیدہ ان کا ذکرکیاہے،اوران کا سلسلہ نسب جس طرح ہم نے بیان کیا ہے،اولاً ہشام بن کلبی نے لکھاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالردینی شامی رضی اللہ عنہ

ابوالردینی شامی،غیرمنسوب ہیں،اورصحابی ہیں،اسماعیل بن عیاش نے عبدالحمید بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے ابوالردینی سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا جب بھی کوئی جماعت تلاوت کرتی ہے اور اللہ کی کتاب ایک دوسرے کودیتی ہے،وہ لوگ خداکے مہمان شمارہونگے اور فرشتے انہیں چاروں طرف سے گھیریں رکھیں گے،جب تک وہ کسی اورشغل میں مصروف نہ ہوجائیں،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابورہم انماری رضی اللہ عنہ

ابورہم انماری!ابوبکر بن ابوعلی نے ان کا ذکر کیا ہے،اور ابن ابوعاصم سے انہیں منسوب کیا ہے، خالد بن معدان نے ان سے روایت کی،کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر استراحت فرماتے تو ذیل کے دعائیہ الفاظ دہراتے۔ "بِسمِ اللہِ وَضَعتُ جُنُبِی ،اَلّٰھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی وَاَخسَا شَیطَانِی،وَفکَ رَھَانِی وَثَقَلَ مَوَازِینِی،وَاجعَلنِی فِی الرَّفِیقِ الاَعلٰی" اللہ کے نام سے میں اپنا پہلو بستر پر ٹکاتاہوں، اے اللہ تومیرے گناہ معاف فرما،میرے شیطان کو ذلیل کر،اورمیری پابندی کو آزادی بخش، میرے وزن(نیکیوں)کوبھاری کر اور مجھے فریقِ اعلیٰ میں جگہ دے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابورہم بن مطعم ارحبی رضی اللہ عنہ

ابورہم بن مطعم ارحبی،ارحب بنوہمدان کا ایک ذیلی قبیلہ ہے،ابورہم شاعر تھے،اورجب ہجرت کر کے آئے تواس وقت ان کی عمر ایک سو پچاس برس تھی،ذیل کا مصرعہ ان کے اشعار میں مذکورہے، جو ابنِ کلبی نے نقل کئے ہیں۔ و قبلک ما فارقت فی الجوف ارحبا" ابوعمرنے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابورہم بن قیس الاشعری رضی اللہ عنہ

ابورہم بن قیس الاشعری،ہم ان کانسب ان کے بھائی عبداللہ بن قیس کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،جناب ابورہم نے اپنے بھائیوں ابوموسیٰ اورابوبردہ کے ساتھ حبشہ سے،جناب جعفر بن ابوطالب کے ساتھ مدینے کو اس وقت ہجرت کی کہ جب خیبر فتح ہوا،اور آپ نے انہیں مالِ غنیمت سے حصّہ عطافرمایا،ہم ابوموسیٰ اور ابوبردہ کے تراجم میں ان کا ذکر کرآئے ہیں،حضورِ اکرم نے اس موقعہ پر ان لوگوں سے فرمایاتھا،لوگوں نے ایک ہجرت کی ہے،اورتم نے دو،نجاشی کی طرف اور وہاں سے میری طرف۔ حسن بصری سے مروی ہے کہ ابوموسیٰ کا ایک بھائی تھا،جو حددرجہ شورش پسند تھا،اس کا نام ابورہم تھا،اور ابوموسیٰ اسے روکتے تھے،تینوں نے ان کاذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید