ابوسلامہ ثقفی،ان کا شمار صحابہ میں ہوتاہے،ان کا نام عروہ تھا،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسلیط انصاری مدنی،نام اسیرہ بن عمروبن قیس بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصاری خررجی نجاری تھا،ان کی والدہ آمنہ دخترعجرہ،کعب بن عجرہ کی بہن تھی،بقول کلبی ان کانام سبرہ تھا،غزوۂ بدراوربعد کے غزوات میں موجودرہے،ابونعیم کے مطابق ان کا نام اسیرہ بن عمروتھا، اورایک روایت میں ابنِ مالک بن عدی بن عامربن غنم بن عدی ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تاابوبکر بن ابوعاصم،ابوبکر بن ابوشیبہ سے،انہوں نے عبداللہ بن نمیر سے ،انہوں نے محمدبن اسحاق سے ،انہوں نے عبداللہ بن عمروبن ضمرہ فزاری سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوسلیط سے،انہوں نے اپنےوالد سے جو بدری تھے،روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھوں کے گوشت سے منع کیا،کہ ہنڈیااس کے گوشت سے گندی ہوجاتی ہے،اس لئے ہمیں ان کے ظاہری کو کافی سمجھناچاہئیے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسلمہ بن عبدالاسد بن ہلال بن عبداللہ بن عمربن مخزوم قرشی مخزومی،ان کا نام عبداللہ بن عبدالاسدتھااوروالدہ برہ دخترعبدالمطلب تھی،اورقدیم الاسلام تھے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ ابوعبیدہ بن حارث ابو سلمہ بن عبدالاسد،ارقم بن ابوارقم اور عثمان بن مظعون،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضورِاکرم نے انہیں اسلام کی دعوت دی اور قرآن مجید پڑھ کر سُنایا، انہوں نےاسلام قبول کرلیا،اورشہادت دی کہ آپ ہدایت اور راستی پر ہیں،اس کے بعد کئی اور لوگ مسلمان ہوگئے،جن میں سعید بن زید بھی تھے،چنانچہ وہ اپنی بیوی ام سلمہ کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کرگئے،وہاں سے واپس آکر مدینے کو ہجرت کرگئے،غزوۂ بدر اور احد میں شریک تھے، آخرالذکرمیں زخمی ہوگئے،زخم مندمل ہوگیا تھا،مگرپھرہراہوگیااورفوت ۔۔۔
مزید
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ حضورِاکرم نےبنوہذیل کی دوعورتیں جھگڑے میں،کہ ایک نےدوسری پرتیراندازی کی تھی،فیصلہ فرمایاتھا۔ اس حدیث کوامام مالک نے مؤطامیں زہری سے،انہوں نےابوسلمہ سے،انہوں نےابوہریرہ سے روایت کیا،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سےروایت کی کہ انہوں نےابومالک اشجعی سے،انہوں نےابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نےاس شخص سےجس نے حضورِاکرم کودیکھا،روایت کیاکہ انہوں نےآپ کوایک ایسےکپڑے میں نمازپڑھتےدیکھاجودونوں طرف مختلف رنگ کاتھا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسلمہ،عبدالحمید بن سلمہ انصاری کے داداتھے،جب ان کے والدین میں سے ایک نے اسلام قبول کیا،توحضورِاکرم نے انہیں پسند فرمایا،ان کا نام رافع تھا،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسلمہ،صحابی ہیں،اورنسب نامعلوم ہے،حاکم ابواحمدنے کتاب الکنی میں ان کا ذکر کیاہے،نیز حاکم ابوعبداللہ نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے۔ موسیٰ بن اسماعیل نے حماد بن یزید بن مسلم منقری سے ،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی کہ کہمس الہلالی کہنے لگے،کیا میں تمہیں خلیفہ عمرکی بات نہ سناؤں،انہوں نے کہاضرورسناؤ،کہنے لگے، میں خلیفہ کے پاس بیٹھاتھا،کہ ایک عورت نے آکر خلیفہ سے اپنے خاوند کی شکایت کی کہ اس میں بھلائی کم اور برائی زیادہ ہے،خلیفہ نے دریافت کیا،تمہاراخاوندکون ہے،اس نے جواب دیا،ابوسلمہ، خلیفہ نے کہا،وہ توسچاآدمی ہے،اوراسے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت حاصل ہے، ابوعمراورابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوثروان تمیمی راعی رضی اللہ عنہ ابوثروان تمیمی راعی رضی اللہ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے،ان کا بیان ہے،کہ وہ بنوعمروبن تمیم کے اونٹ چراتے تھے،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریش سے بھاگ کر آئے اور اونٹوں میں چُھپ گئے،حضور کو دیکھ کر اونٹ بدک گئے،میں نے آپ سے پوچھا، تم کون ہو کہ میرے اونٹ بدک گئے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے رفاقت کا خواہشمندہوں میں نے پھراپنا سوال دہرایا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اگرتم مجھ سے نہ پوچھو، توتمہاراکیا بگڑتا ہے،میں نے کہا،تم وہ آدمی تو نہیں ہو جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ہا ں درست ہےاور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسلام کی دعوت دی، میں نے کہا،بھاگو یہاں سے ،خداان اونٹوں کو مبارک نہ کرے جن میں تم پناہ لو،اس پر آپ ۔۔۔
مزید
ابوشدادذماری عمانی،عمان میں سکونت اختیارکرلی تھی،ان سے مذکورہے،کہ اہلِ عمان کوحضورِاکرم کی طرف سے ایک فرمان موصول ہوا،جوچمڑے کے ایک ٹکڑے پرمرقوم تھا۔ "محمد رسول اللہ کی طرف سے اہل ِعمان کے نام،السلام علیکم،امابعد،اس امرکااقرارکرو،کہ اللہ کے بغیرکوئی معبودنہیں،اورمَیں اس کا رسول ہوں،زکوٰۃ اداکرو،اوراس طریقے سے مسجدوں کی حدبندی کرو،ورنہ تمہارے خلاف لشکرکشی کی جائے گی"۔ ابوشداد سے پوچھاگیا،کہ ان دنوں عمان کا عامل کون تھا،انہوں نے جواب دیا،کسرٰی کے سرداروں میں سے ایک سردار۔ موسیٰ بن اسماعیل نے عبدالعزیز بن زیادالخبطی سے،انہوں نے ابوشدادسےاسی طرح روایت کی ہے،اسے تینوں نے ذکرکیا ہے،ابوعمرنے ذماری لکھا ہے،لیکن باقی اہلِ علم نےانہیں ومیائی لکھاہے، اوروماءعمان کا ایک گاؤں ہے،ابومندہ اورابونعیم نے عمانی تحریر کیاہے،اورذماء ن۔۔۔
مزید
ابوشاہ،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ولید سے، انہوں نےاوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے،انہوں نے ابوسلمہ سے، انہوں نےابوہریرہ سے(ح)میرے والداورابوداؤد نے حرب سے،انہوں نے یحییٰ سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے ابوہریرہ سےروایت کی کہ جب حضورِاکرم نےمکے کو فتح کیا،توآپ اس مجمع میں کھڑے ہوئے اوراللہ کی حمدوثنابیان کی اورفرمایا،اللہ تعالیٰ نے مکے کواصحاب فیل سے بچایا، اوراس پراپنے رسول اور مومنین کومسلط فرمایا،اورمیرے لئے صرف آج موجودہ وقت میں حملے کو حلال قراردیاگیاہے،اس کے بعد قیامت تک کے لئے حرام ہے،حرم کے درخت نہ کاٹے جائیں، شکارکونہ بھگایاجائےاورگری پڑی چیزنہ اٹھائی جائے،ہاں ڈھونڈھنے والے کو اجازت ہے،اگرکوئی قتل کردیاجائے تواسے دوباتوں کااختیارہے،یاتوفدیہ قبول کرلے یاقاتل کو قتل کردیاجائے،اس پر۔۔۔
مزید
ابوشہم،روایت ہے،ان کانام یزید بن ابوشیبہ تھا،اورحضورِاکرم کی صحبت حاصل ہوئی تھی،لیکن آدمی تھے،بیہودہ،انہوں نے بیان کیا کہ میں مدینے میں اِدھراُدھرگھوم رہاتھا،کہ ایک لڑکی سامنے آگئ،میں نے اس کے سرین پر ہاتھ رکھا،دوسرے دن جب لوگ حضوراکرم سے بیعت کے لئے حاضرہوئے تو میں نے بھی ہاتھ بڑھایا،مگرآپ نے ہاتھ پکڑلیااورفرمایا،ارے چھیڑچھاڑکرنے والے، میں نے عرض کیا،یارسول اللہ ،بیعت سے محروم نہ فرمائیے،میں آئندہ ایسانہیں کروں گا، تینوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید