پیر , 10 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 27 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابواوس رضی اللہ عنہ

ابواوس،ان کانام جابر بن عوف تھا،اور عمرو بن اوس کے دادا تھے،ہم پیشتر ان کا ذکر کر آئے ہیں، ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواوفی رضی اللہ عنہ

ابواوفی،عبداللہ اور زید ان کے دو بیٹے تھے،ان کا نام علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن اقصی بن حارثہ تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،واقدی نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ وہ صاحب ہیں،جو حضورِ اکرم کی خدمت میں صدقات لے کر آئے تھے،توحضور اکرم نے دعافرمائی تھی،اے اللہ !تو ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواوفی رضی اللہ عنہ

ابواوفی،عبداللہ اور زید ان کے دو بیٹے تھے،ان کا نام علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن اقصی بن حارثہ تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،واقدی نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ وہ صاحب ہیں،جو حضورِ اکرم کی خدمت میں صدقات لے کر آئے تھے،توحضور اکرم نے دعافرمائی تھی،اے اللہ !تو ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواویس رضی اللہ عنہ

ابواویس ،ان کا نام تمیم بن حجر تھا،ایک روایت میں ابوتمیم اوس بن حجر اسلمی ہے،انہوں نے عرج میں سکونت اختیار کرلی تھی،ان کا ذکر پہلے آچکاہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوقلابہ رقاشی رضی اللہ عنہ

ابوقلابہ رقاشی ایک انصاری سے،بروایتےیہ ہشام بن عامرتھے،حمادبن سلمہ نےایوب سے، انہوں نے ابوقلابہ سےروایت کی،کہ میں مسجد میں داخل ہوا،دیکھا،کہ بہت سےلوگ ایک صحابی پرہجوم کئے ہوئے ہیں،میں بھی ان کے قریب ہوگیا،وہ بیان کررہےتھے،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ آپ کے بعدایک جھوٹااورگمراہ انسان خروج کرےگا،اوراس کے سرپرگھنگھریالے بال ہوں گے،وہ لوگوں سےکہےگا،کہ میں تمہارا خُداہوں،لیکن جوشخص کہےگا، "ربی اللہ لاالہ الااللہ علیہ توکلت والیہ انیب" اس آدمی پراس کاکوئی بس نہیں چلےگااسی حدیث کومعمرنےایوب سے،انہوں نےابوقلابہ سے،انہوں نے ہشام بن عامرانصاری سے روایت کیا،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوقتادہ وابوالدھماء رحمتہ اللہ علیہ

ابوقتادہ وابوالدھماءایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے بہرعفان سے،انہوں نےسلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نےحمیدبن ہلال سے،انہوں نےقتادہ اور ابوالدھماءسےروایت کی،کہ وہ دونوں کثرت سےحج اداکیاکرتےتھے،ایک موقعہ پرایک بادہ نشین سےملے،وہ کہنےلگاکہ ایک موقعہ پرحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےمیراہاتھ اپنےہاتھ میں لےلیا، اورفرمایا،جب بھی کوئی چیزاللہ کےنام پردےگا،وہ تجھےاس کےبدلےمیں اس سےبہترچیزعطا کردےگا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالربیعہ رضی اللہ عنہ

ابوالربیعہ،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے،اور مزید لکھاہے کہ ابوزکریا نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالربیع رضی اللہ عنہ

ابوالربیع،جعفرمستغفری نے ان کا ذکرکیا ہے،وہ کہتے ہیں،ان سے عبدالملک بن جابر بن عتیک نے ان سے ان کے چچانے بیان کیا،کہ ابوالربیع بیمار پڑگئے،اورحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم ان کی عیادت کو آئے،اورآپ نے انہیں چادر عطافرمائی،انہیں یہ بات ابوعلی برذعی نے بتائی،نیز انہوں نے جریربن عبدالحمید سے،انہوں نے عبدالملک بن عمیر سے،انہوں نے ربیع انصاری سے روایت کی، کہ حضورِاکرم نے ان کے بھتیجے کی عیادت کی،پھرحدیث بیان کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالرداداللیثی رضی اللہ عنہ

ابوالرداداللیثی،انہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ان سے روایت کی واقدی نے انہیں صحابی شمارکیا ہے،مدینہ کے باسی تھے،سفیان بن عینیہ نے زہری سے انہوں نے ابوسلمہ سے روایت کی ،کہ ابوالرداد اللیثی بیمار پڑگئے،اور عبدالرحمٰن بن عوف ان سے ملنے گئے،کہنے لگے،بہترین آدمی وُہ ہے،جوزیادہ صلہ رحمی کرنے والاہو،میں نے رسولِ اکرم سے سُنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا،کہ میں رحمان ہوں اور رحم کواپنے نام سے نکالاہے،پس جو شخص صلہ رحمی کرے گا،میں اس سے اپناتعلق قائم رکھوں گا،اوراگروہ قطع رحمی کرے گاتو میں بھی اس سے تعلق منقطع کرلُوں گا،معمر نے زہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے روایت کی ،کہ ابوالرداد نے ان سے حدیث بیان کی، اوربشر بن شعیب بن ابوحمزہ سے،اس نے اپنے والدسے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے روایت کی،انہیں ابوالرداد نے بتایاکہ وہ۔۔۔

مزید

ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ

ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ یابقول ابوعمربجلی،ابونعیم نے احمسی لکھاہے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہےکسی نےقیس بن عائد اورکسی نے عبداللہ بن مالک لکھاہے،انہیں صحبت اور رویت نصیب ہوئی،اپنی قوم کے سردارتھے،اورکوفی شمارہوتے تھے،حجاج بن یوسف کے عہد میں فوت ہوئے۔ ابوالقاسم یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ،ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے ابن ابی زائدہ سے،انہوں نے اسماعیل بن ابوخالدسے،انہوں نے اپنے بھائی سعیدسے،انہوں نے ابوکاہل احمسی سے روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے موقعہ پرایک اونٹنی کی پیٹھ پر سے لوگوں کوخطاب کرتے دیکھا ،ایک حبشی نےمہارپکڑی ہوئی تھی،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ابوعمرلکھتے ہیں،ابوکاہل کاذکرکیاگیاہے،لیکن ان کا نسب بیان نہیں کیا گیا،اورا۔۔۔

مزید