پیر , 10 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 27 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابولیلیٰ انصاری رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ انصاری رضی اللہ عنہ:ان کے بیٹے کانام عبدالرحمٰن تھا،ان کے نام میں اختلاف ہے،کسی نے بساربن تمیزکسی نے اوس بن خولی،کسی نے داؤدبن بلال اورکسی نے بلال بن بلیل لکھاہے،ابن کلبی نے ابولیلیٰ انصاری کا نام داؤد بن بلیل بن بلال بن احیحہ بن حریش بن ححجبیابن حلفہ بن عوف بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی لکھاہے،حضورکی صحبت پائی،غزوۂ احد اوربعد کے غزوات میں شریک رہے،پھرکوفے منتقل ہوگئے،وہاں بنوجہنیہ کے محلے میں اُن کا ایک مکان تھا،وہ اپنے بیٹے کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تمام معرکوں میں شریک رہے۔ ان کے بیٹے عبدالرحمٰن نے ان سے روایت کی،ابراہیم اوراسماعیل وغیرہ نے باسنادہم تامحمد عیسیٰ، انہوں نےابن ابی زائدہ سے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے،انہوں نے ثابت البغانی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ سے روایت کی کہ ان ک۔۔۔

مزید

ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ:انہیں صحبت ملی،ابوعمرعیسیٰ نے سلیمان بن محاربی سے،انہوں نے عامربن لدین اشعری سے،انہوں نے ابولیلیٰ اشعری سے،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ تم اپنے زعماکی اطاعت کرو،اورمخالفت نہ کرو، کیوں کہ ان کی اطاعت اور ان کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے،مروان بن معاویہ نے محمدبن ابوقیس سے،انہوں نے سلیمان اورمحمدبن ابی قیس سے(محمدبن سعیدمصلوب شامی)سےاوریہی آدمی ابوعمرعیسیٰ ہے،اوراکثراہل حدیث ان کے بارے میں تدلیس سے کام لیتے ہیں،تاکہ ان کا معاملہ چھپارہے،کیونکہ وہ ضعیف اورمتروک الحدیث ہیں اورمدارِحدیث ان پر ہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ : ان کانام معلوم نہیں ہوسکا،انہیں صحبت ملی اور ان کی حدیث کے راوی کوفی ہیں،ابوبکربزازنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،عبدالمالک بن میسرہ نے ان سے روایت کی کہ ان کی ایک اونٹنی چوری ہوگئی،جسے انہوں نے ایک انصاری کے پاس دیکھا،انہوں نے کہاکہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنےاس کی ملکیت کے بارے میں شہادت پیش کرسکتے ہیں مگرانصاری نے گواہ پیش کردیا کہ اس نے یہ اونٹنی طائف کےایک مشرک سے اٹھارہ درہم میں خریدی ہے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے تبسم فرماکرکہا،اے ابولبابہ اگر تم اونٹنی کے خواہشمندہو،تواٹھارہ درہم دے کرلے لویااونٹنی سے دست بردارہوجاؤ،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابولبابہ رضی اللہ عنہ

ابولبابہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ تھے،اورآپ کے غلاموں میں ان کا نام آتاہے،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابولبابہ رفاعہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

ابولبابہ رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ،ابنِ ہشام اورخلیفہ ان کا نام بشیرتھا،رفاعہ کے ترجمے میں ہم ان کا نام لکھ آئے ہیں، اوریہ اپنے قبیلے کے نقیب تھے،بیعت عقبہ میں موجودتھے،غزوۂ بدر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسم نے انہیں اپناجانشین بناکرمدینے واپس کردیااورمالِ غنیمت سے انہیں حصہ عطافرمایا۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے ،انہوں نےابنِ اسحاق سے،بنواوس سے شرکائے بیعت عقبہ،رفاعہ بن عبدالمنذربن زبیربن زیدبن اُمیہ بن مالک بن عوف بن عمروبن مالک بن اوس کا ذکرکیاہے،ابولبابہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں موجودتھے،لیکن حضورنے انہیں اپناجانشین بناکرواپس کردیاتھااورابن ِاسحاق کی روایت کے مطابق،مہاجرین اورانصارکی ایک جما۔۔۔

مزید

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ،بنواشہل سے تھے جوبنواوس کاذیلی قبیلہ تھا،ابوالفضل المنصور بن ابوالحسن الفقیہہ نے باسنادہ احمد بن علی سے،انہوں نے عمروالناقہ سے،انہوں نے وکیع سے،انہوں نے حسن بن عبدالرحمٰن بن ابولبیبہ سے،انہوں نے والدسےانہوں نے داداسےروایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جو شخص بعدازنکاح ایک درہم اداکرکے عورت کواپنے لیےحلال کرناچاہے یہ جائزہے،ان سے اس حدیث کے علاوہ اور کئی احادیث بھی مروی ہیں جن کا اسناد قوی نہیں ہے اور ان سے ان کے بیٹے عبدالرحمٰن کے بغیراورکسی راوی نے کوئی حدیث روایت نہیں کی، تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ،ان کی حدیث کے راوی،ان کی اولاد سے ہیں،ابوغالب احمدبن عباس نے ابوبکربن زیدہ سے(ح)ابوموسیٰ کا قول ہے کہ ابوعلی نے ابونعیم سے ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے موسیٰ بن جمبہورالتینی سے،انہوں نے علی بن حرب موصلی سے،انہوں نے علی بن حسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن خالد بن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے والدعثمان سے،انہوں نے اپنے والد محمدبن عثمان سے،انہوں نے اپنے والدعثمان بن ابومعاویہ سے،انہوں نے اپنے والد عبداللات ازدی سے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،امانت کا وصف بنوازد میں اورحیاکی خوبی قریش میں پائی جاتی ہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومدینہ الدارمی رضی اللہ عنہ

ابومدینہ الدارمی رضی اللہ عنہ:ان کانام عبداللہ بن مضرتھا،ان کاذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوفروہ مولیٰ عبدالرحمٰن بن ہشام رضی اللہ عنہ

ابوفروہ مولیٰ عبدالرحمٰن بن ہشام،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اسلام لائے،واقدی نے ان سے ذکرکیاہے،کہ حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ نے مالِ غنیمت تقسیم کیا،اورمجھے اتناہی دیا جتنا،میرے مولیٰ عبدالرحمٰن کو دیا،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومحرزالبکری رضی اللہ عنہ

ابومحرزالکبری،زمانہ جاہلیت کوپایا،ان سے ان کے بیٹےعبداللہ بن محرزنے روایت کی،امام بخاری نے الوحدان میں ان کا ذکرکیاہے،تینوں نے مختصراًان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید