جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایااوراسلام قبول کیا، ان کا نام عبداللہ تھا،ان کی حدیث یزید بن ہاد ثعلبہ بن مالک سے روایت کی،ان کاذکر پہلے گزرچکاہے، ابومالک یمن کے یہودی تھے،انہوں نے بنوقریظہ کی ایک عورت سے شادی کرلی تھی،اورانہی سے منسوب ہوگئے،یہ خود بنوکندہ سے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایااوراسلام قبول کیا، ان کا نام عبداللہ تھا،ان کی حدیث یزید بن ہاد ثعلبہ بن مالک سے روایت کی،ان کاذکر پہلے گزرچکاہے، ابومالک یمن کے یہودی تھے،انہوں نے بنوقریظہ کی ایک عورت سے شادی کرلی تھی،اورانہی سے منسوب ہوگئے،یہ خود بنوکندہ سے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک رضی اللہ عنہ

ابومالک نام نامعلوم،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نے اپنے والد سےروایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے اسلام میں میں اسی برس گزارے،اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام فرمادے گااور جنت کے اونچے درجوں میں اس کا مقام ہوگا،ابن مندہ اورابونعیم نےا ن کا ذکرکیاہے،ہاں البتہ ابن مندہ نے عبدالرحمٰں بن زیدلکھا ہے،لیکن درست نام عبدالرحیم ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ:مدنی تھے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے عہد میں پیداہوئے، بقولِ ابوداؤد سجستانی انہیں صحبت ملی،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعائے برکت فرمائی، ابن مندہ اورابونعیم نے ان کی حدیث کی روایت عاصم سے،انہوں نے احمدبن فرج سے،انہوں نے ابن ابی مزیک سے،انہوں نے ربیعہ سے،انہوں نے عثمان سے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نے ابوالمراوح یشی سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کاارشادہے،کہ ہم نے مال کواقامتِ صلوٰۃ اورادائے زکوٰۃ کے لیے نازل فرمایا،ان دونوں نے ان کے ترجمے میں اسی طرح ذکرکیاہے،اوردونوں نے انہیں غفاری لکھاہے،لیکن متن حدیث کے اندرانہیں یشی لکھاہے،ابوعمرنے انہیں غفاری شمارکیاہےنیزتحریرکیاہےکہ انہوں نے ابوذر اورحمزہ بن عمرواسلمی سے روایت کی ہے،وہ کبارتابعین سےتھےاوران سےعروہ بن ز۔۔۔

مزید

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ:ہم ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوئے،انہیں اوران کے والدکوصحبت نصیب ہوئی،ان کے والدکبارصحابہ میں سے تھے،ابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکرکیاہے،واقدی لکھتے ہیں کہ عروہ بن مسعود کے دونوں بیٹےابوملیح اور ابوملیح آپ کی خدمت میں حاضرہوئے،اپنے والد کے قتل کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوبتایااوراسلام قبول کرلیا۔ ۔۔۔

مزید

ابومرحب رضی اللہ عنہ

ابومرحب رضی اللہ عنہ:ابوعمرکہتے ہیں میں انہیں نہیں جانتا،صحابی شمارہوتے ہیں،ابوعمر نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن مرحب رضی اللہ عنہ

ابومرحب رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ابن مرحب مذکورہے،اورایک دوسری روایت کیں مرحب آیاہےانہیں صحبت ملی،ان سے شعبی نے روایت کی۔ ابواحمدبن سکنینہ الصوفی نے باسنادہ،ابوداؤدسلیمان بن اشعث سے،انہوں نے محمد بن صباح بن سفیان سے،انہوں نے ابن ابی خالدسے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابومرحب سے روایت کی کہ عبدالرحمٰن،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں اترے تھے،انہوں نے کہا،گویامیں اب بھی ان چارآدمیوں کودیکھ رہاہوں،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،اگریہ صاحب ان دوحضرات میں شامل نہیں،جن کاہم ذکرکرآئے ہیں توپھریہ کوئی اورآدمی ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابومرحب رضی اللہ عنہ

ابومرحب رضی اللہ عنہ:ان کانام سویدبن قیس تھا،ابوعمرنے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ:ان کانام کنازبن حصین بن یربوع بن طریف بن خرشہ بن عبید بن سعد بن عوف بن کعب بن جلان بن غنم بن غنی بن اعصربن سعدبن قیس عیلان اورایک اورروایت میں کنازآیاہےمگرپہلی روایت زیادہ مشہورہے،وہ حمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف اورہم عمرتھے،ابومرثد اورانکے بیٹےغزوہ بدرمیں موجودتھے۔ ابوجعفربن سمین نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدرازخلفائے بنوہاشم ابومرثد اوران کے بیٹے مرثدکاجوحمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف تھے،نام لیاہے،اوران کے بیٹے مرثد معرکۂ رجیع میں شہیدہوئے تھےاورابومرثد کی وفات حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں بارہ سال ہجری میں ہوئی تھی،اس وقت وہ ۶۶ سال کے تھے،وہ لمبے قدکے آدمی تھے،اوربال بہت زیادہ تھے۔ ابوالفضل بن ابوالحسن مخزومی نے باسنادہ ابویعلی موصلی سے،ا۔۔۔

مزید

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ:بقول حضرمی وہ صحابی ہیں،ابوموسیٰ کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن محمدسے،انہوں نے محمدبن عبداللہ بن سلیمان سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم سے،انہوں نے یحییٰ بن اسحاق سے،انہوں نے سعید بن عبدالعزیزسے،انہوں نےابومرہ طائفی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،اللہ تعالیٰ نے فرمایا،اے ابن آدم!اگرتودن کے ابتدائی حصےمیں چاررکعت نمازاداکریگاتووہ نمازتجھے دن کے آخری حصےتک کفایت کرےگی،ابونعیم اورابوموسیٰ ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید