پیر کرم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ کو عرف عام میں مستا شاہ بھی کہاجاتا ہے،قریشی حارثی ہنکاری تھے اور سہر وردی سلسلہ عالیہ کے ایک نامور بزرگ تھے،خاندان سہروردیہ میں بیعت تھے مرشدی و نسبی سلسلہ حضرت عبد الجلیل چوہڑ بندگی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ شیخ کرم شاہ بن شیخ ابو لفتح بن شیخ ابو الحسین بن یشخ فخر الدین بن شیخ ابو لفتح بن شیخ بر خو ردار بن شیخ ابو الفتح بن شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی زہدو عبادت کے ولدادہ تھے اور بہت سا وقت یا دالہیٰ میں گزارتے تھے، بیعت آپ نے اپنے والد شیخ ابو الفتح رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،آپ لاہور میں رہائش پذیر تھے کہ سکھوں کی غارت گری سے تنگ آکر لکھنؤ چلے گئے اور کئی سال اپنے نانا شیخ نور الحسن قریشی کے پاس مقیم رہے۔ واپسی کے وقت راستے میں راہز نوں کے ہاتھوں شاہجہان پور کے نزدیک شہید ہوئے،۔۔۔
مزید
حافظ محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت میاں محمد فاضل رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور حضرت محمد صالح سہروردی کے بعد درس میاں وڈا لاہور کے متو لی اور سجادہ نشین مقرر ہوئے، آپ نہایت متوکل بررگ تھے،آخری عمر میں لاہور سے اپنے آبائی علاقہ میں چلے گئے تھے۔ وفات: ۱۱۱۸ھ بمطابق ۱۷۰۶ بعہد ارو نگزیب عالمگیر ہوئی اور موضع لنگے علاقہ لالیاں میں مزار محمد فاضل سے ملحق احاطہ میں دفن ہوئے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
شیخ محمد خلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت میاں محمد اسما عیل المعروف میاں وڈا سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بڑے بھائی تھے،والد بز ر گوار فتح اللہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مفسر قرآن،فقیہ اور نامور محدث تھے اور بیعت کی کڑی حضرت بہاء الحق زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سے جاملتی تھی،آپ موضع حچہ علاقہ تھانہ بھوانہ تحصیل چنیو ٹ میں ۱۰۰۰ء بمطابق ۱۵۹۱ء شہنشاہ اکبر کے زمانہ میں پیدا ہوئے آپ نہایت متوکل اور تا رک الد نیا بزرگ تھے اور مادر زاد ولی تھے کثرت سے خو ارق عادات اور کرامات ظہور میں آتی تھیں۔ لاہور میں آمد: آپ کو سیرو سیا حت کا بڑا شوق تھا اس لیئے بزرگان دین کے مزارت پر حاضری عموماً دیا کرتے تھے،اس شوق میں حج حرمین الشر فین کا ارادہ کیا اور ملتان تک چلے گئے۔۔۔
مزید
حضرت شاہ موسیٰ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کتب تواریخ میں لکھا ہے کہ سید ابوالخیر نولکھ ہزاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ ،شاہ حبیب موہل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ نصیر الدین بو دلہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت شا موسیٰ سہروردی اپنے پیرو مرشد حضرت قطب العالم شیخ جلیل چوہڑ بند گی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ مدتوں تک سیرو تفریح میں اکھٹے رہے اس لیئے بقول سید شریف احمد شرافت قادری نو شاہی کہ کوئی مرید ایسا نہیں ہوتا جو ہر سال اپنے مرشد کے حضور میں حاضری دے، ا س لیئے قیا س غالب ہے کہ آپ بھی دیگر اپنے پیربھائیوںشیخ یونس جلال ،شیخ موسیٰ آہنگر طاقر ن،شیخ زین العابدین غازی ،شیخ مولا نجار،شیخ میٹھ سیا ہ پوش اور حضرت جمال الدین ابو بکر کی طرح ضرور لاہور تشریف لائے ہوں گے کیونکہ آپ نے مدتوں اپنے مرشد اور پیر بھائیوں کے ہمراہ ا۔۔۔
مزید
شاہ دولہ دریائی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ چھوٹی عمر میں ہی آپ کے والدین انتقال کرگئے تو بعض بد معاش لوگوں نے آپ کو ایک ہندو کے ہاتھ بیج دیاجو آپ سے بہت کام لیتا تھا مگر بعد ازاں آپ کی خدمت سے بہت متاثر ہوا اور آپ کو آزاد کردیا سلسلہ نسب سلطان بہلو ل لودھی سے ملتا ہے۔ سلسلہ بیعت: حضرت شاہ دولہ دریائی رحمتہ اللہ علیہ مرید سید سرمست رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ مونگا رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ کبیر رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ شہر اللہ مرید شیخ یوسف رحمتہ اللہ علیہ مرید پیر برہان الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ صدرالدین رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ بد ر الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید اسماعیل قریشی رحمتہ اللہ علیہ مرید شاہ صد ر الدین رحمتہ اللہ علیہ مرید رامن قتال سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ رکن الدین ابو الفتح ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ صدر الدین عارف سہروردی رحمتہ اللہ علیہ مرید شیخ بہا ء۔۔۔
مزید
شاہ ارزانی سہروردی قادری رحمتہ اللہ علیہ تحقیقات چشتی، کے صفحہ ۵۶ پر تحریر ہے کہ آپ لاہور تشریف لائے تھے اور آپ کی اکثر ملاقات حضرت شاہ حسین قادری باغبان پوری سے رہا کوتی تھی، یہ دونوں حضرات پیر بھائی تھے، ان کے پیرو مرشد کا اسم گرامی حضرت بہلو ال قادری دریائی رحمتہ اللہ علیہ تھا، شیخ بہلو ل دریائی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے بعد بقول مرزا احمد اختر دہلوی مصنف،تذکرہ اولیائے ہندو پاکستان،آپ نے خاندان عالیہ سہروردیہ سے فیوض و برکات حاصل کیئے۔ قیام لاہور میں حضرت لال حسین رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کو فرمایا تھا کہ تم پٹنہ صوبہ بہار بھارت چلے جاؤ اور خلق خدا کو راہ راست پر لانے کےلیئے کو شاں رہو چنا نچہ آنجناب وہاں چلے گئے اور ساری عمر اس کا م میں مشغول رہے، شاہجہان سے آپ کی اس کی شہزادگی کے ایام میں ملاقات تھی اور وہ آپ سے ۔۔۔
مزید
حاجی اسحاق سندھی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ حاجی اسحاق سندھ کے علاقہ میں رہائش رکھتے تھے ،ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نے آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، معلوم ہونے پر آپ مشہد چلے گئے اور وہاں آپ نے حضرت امام علی رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضہ اقدس کی زیارت کی ،پھر وہاں سے محبوب سبحانی قطب ربانی حضرت سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضہ اقدس کی زیارت کےلیئے بغداد تشریف لے گئے، وہاں سے عازم حجاز ہوئے اور مکہ مکرمہ پہنچ گئے اور حرمین الشر یفین سے باریاب ہوئے، اس کے بعد آپ نے مدینہ منورہ میں روضہ اقدس رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ،وہاں سے آپ کو بذریعہ کشف لاہور آنے کا حکم ہوا۔ واپسی پر آپ ممالک کی سیر کرتے عرب سے لاہور آئے۔ لاہور میں آمد: چونکہ مدینہ منورہ میں آپ کو کشف کے ذریعہ معلوم ہوا ت۔۔۔
مزید
حاجی افغان سہروردی رحمتہ اللہ علیہ بہت کوشش کے باوجود آپ کے ابتدائی حالات دستیاب نہیں ہوسکے۔ سیرو سیاحت: جب آپ نے اللہ تعالیٰ کی تلاش میں اپنے وطن کو خیر باد کہا تو دنیا کی سرو سیاحت کےلیئے نکل گئے، بہت دنیا پھری اور مختلف علاقوں کی سیر کی مگر جیب میں سات دینار رکھے تھے کہ جو بھی مرد حق پرست ان کی نگاہ میں جچ گیا اس کی نذر کریں گے اس دوران پھر تے پھراتے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، وہاں بذریعہ کشف معلوم ہوا کہ تمہارا نصیب لاہور میں ہے۔ لاہور میں آمد: حرمین الشریفین کے طواف کے بعد آپ لاہور پہنچے اور یہاں اپنے مرشد کی تلاش میں کئی دن تک پھرتے رہے، بالآخر حضرت موسیٰ آہنگر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے دیکھتے ہی ا۔۔۔
مزید
شیخ عبد الرحیم سہروردی رحمتہ اللہ علیہ ابتداء میں حضرت میاں میر قادری رحمتہ اللہ علیہ لاہوری کے مرید ہوئے پھر کشمیر چلے گئے اور وہاں حضرت بابا نصیب الدین سہروردی کشمیری رحمتہ اللہ علیہ سے سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں خرقہ خلافت پایا اور نوسال تک کشمیر رہے بالآخر آپ وہاں ہی فوت ہوئے۔ لاہور میں آمد : لاہور میں آکر آپ نے حضرت میاں میر قادری لاہور ی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت فرمائی اور پھر حضرت صاحب کے خلیفہ خاص حضرت ملا شاہ بد خشانی کے ساتھ دوبارہ کشمیر چلے گئے اور یہ لوگ ایک نہایت خوش منظر مقام پر ڈیرہ جما کر بیٹھ گئے۔ اخلاق عالیہ: آپ بڑے عبادت گزار اور خدا ترس بزرگ تھے، ساری عمر ریاضت اور مجاہدہ میں گزاری،بیشما ر لوگ۔۔۔
مزید