حضرت ابو اسحاق قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ داؤد چونی وال شیر گڑھی کے بزرگ ترین مرید اور خلیفۂ اعظم تھے۔ جامع علومِ ظاہری و باطنی تھے۔ عرفان و اِتقا میں درجۂ علیا رکھتے تھے۔ حضرت شاہ ابوالمعالی جو شیخ داؤد کے حقیقی برادر زادہ اور مرید و خلیفہ تھے اُن سے بڑی الفت و محبت تھی۔ دونوں حضرات ایک ہی جگہ پر عبادت و ریاضت اور ذکر و فکر میں بیٹھا کرتے تھے۔ جب شیخ داؤد نے شاہ ابوالمعالی کو لاہور جاکر قیام کرنے کا حکم دیا تو آپ بھی اپنے مرشد سے اجازت لے کر لاہور آگئے اور محلہ مغل پیر مزنگ میں سکونت اختیار کرلی۔ تمام عمر ہدایتِ خلق میں مصروف رہے۔ اپنی خانقاہ میں علومِ فقہ و حدیث و تفسیر کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کے علمی و روحانی فیوض و برکات سے بہرۂ وافر حاصل کیا۔ آپ کے بزرگ قوم مغل غوری سے ہیں۔ ۹۸۵ھ میں بعہدِ اکبر وفات پائی اور اپنی قیام گاہ میں مدفون ہوئے۔ آپ ک۔۔۔
مزید
عبدالمصطفی ازہری ، شیخ الحدیث، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالی علیہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: علامہ محمد عبد المصطفیٰ الازہری۔لقب: شیخ الحدیث، نائبِ صدر الشریعہ۔تخلص: ماجد۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: فاضلِ اجل حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری بن صدر الشریعہ مفتی محمدامجد علی اعظمی (صاحبِ بہارِ شریعت) بن علامہ جمال الدین بن مولانا خدا بخش (رحمہم اللہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ابتداءِ ماہِ محرم الحرام 1334ھ مطابق ماہِ نومبر1915ء کو’’بریلی شریف‘‘ انڈیا میں ہوئی۔ بارگاہِ اعلیٰ حضرت میں: جب آپ کی ولادت ہوئی اس وقت حضرت صدر الشریعہ ’’منظرِ اسلام‘‘ بریلی میں مدرس تھے۔ولادت کے ساتویں دن عقیقے کے موقع پر حضرت صدرالشریعہ آپ کو اعلیٰ حضرت کی خدمت میں لےگئے،نام تجویز کرنے اور دعا ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا محمد عمر چنا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا محمد عمر چنہ گوٹھ ابراہیم چنہ نزد خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو میں ۱۲۸۸ھ کو تولد ہوئے۔ (مہران سوانح نمبر) سوانح میں نام عمر الدین ہے جب کہ مشاہیر دادو میں محمد عمر ہے۔ واللہ اعلم۔تعلیم و تربیت :مولانا محمد عمر نے ابتدائی تعلیم مولانا خیر محمد فیروز شاہی کے پاس حاصل کی۔ ان کے بعد ان کے صاحبزادے علامۃ الزمان حضرت مولانا عطاء اللہ فیروز شاہی ؒ کے ہاں تعلیم حاصل کیاور مختصر مدت حضرت مولانا محمد آگرو کی خدمت میں رہے اور آخر میں حضرت علامہ قمر الدین اندھڑ سہروردی ( گھوٹکی ) کی خدمت میں رہ کر نصاب کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔درس و تدریس :مولانا محمد عمر فارغ التحصیل ہونے کے بعد عمر کا نصف حصہ لاڑ کے طرف مختلف مقامات و بستیوں میں تعلیم دینے میں بسر کیا۔گوٹھ رتو کوٹ تحصیل کھپرو ضلع سانگھڑ میں ایک عرصہ تک درس دیا ۔ تدریس کا مشغلہ۔۔۔
مزید