مولاناقمر الحسن بستوی کی جائے پیدائش موضع ڈنٹروا پوسٹ بھوجینی، ضلع سنت کبیر نگر (سابقہ ضلع بستی) یوپی ہے۔ ان کے والد ماجد کا نام الحاج مولوی محمد اسحٰق ہے۔ پرائمری اسکول موضع ٹھوکا میں داخل کرائے گئے بعدہ جو نیئر ہائی اسکول پہنچے۔ 1971میں دارالعلوم اہلسنت تدریس الاسلام بسڈیلہ بستی سے تکمیل حفظ قرآن مجید مکمل کی۔ 1978ء میں الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض آباد سے اسناد قرأ ت عاصم برروایت حفص حاصل کیا۔ درس نظامیہ کی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم بھی یہیں سے کی بعدہ 1979ء میں فاضل درس نظامیہ کی کورس الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور سے مکمل کیا۔ علوم اسلامیہ کے علاوہ منشی، ادیب کامل، فاضل دینیات، مولوی، عالم، فاضل معقولات، کامل (صرف انگلش) ایم اے فارسی علی گڑھ، ایم اے اردو، اودھ یونیورسٹی فیض آباد بھی پاس کئے۔ اپریل 1989ء میں ’’کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ‘‘ طرابلس لیبیا ہندستانی فارغین کے چھ ۔۔۔
مزید
ڈاکٹر محمد حسان صاحب کے والدین مشہور مجذوب گلاب شاہ بابا کی خدمت میں اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی توانہوں نے آپ کی والدہ کے پیٹھ پر چار گھونسے مارے اور ایک ہار پہنایا جس کی برکت سے آپ سرزمین ممبئی باندرہ کے علاقے میں پیداہوئے آپ کے والد ماجد الحاج عبدالعزیز نیک اور پرہیز گار تھے اور والدہ بھی متقیہ نیک ہیں آپ قریشی نسل ہیں۔ آپ کا بچپن نقشبندی بزرگ حضرت مولانا بابا نقشبندی کے مزار کے پاس گزرا جہاں آپ کا گھر تھا۔ آپ نے دنیاوی تعلیم حاصل کی ایک بار اپنے ننھیال سید عبدالرحمٰن سیلانی کے مزار پرحاضری دی وہاں ایک فقیر نے چند باتیں کہیں جس سے آپ پر مذہبی رنگ چڑھ گیااور صلوٰۃ وسنت کی تبلیغ کرنے لگے آپ بلند پایہ مقرر ہیں آپ کے بیان بہت پرسوز ہوتے ہیں۔ اس دوران آپ حکمت بھی سیکھتے رہے آپ علم مؤکلات اور دوسرے علوم سیکھنے کےلئے مختلف اساتذہ کے پاس گئے اجازتیں حاصل کیں۔ کلیر شریف جاکر چلہ کشی کی اور سل۔۔۔
مزید
مولانا مفتی ولی محمد صاحب رضوی 9/رمضان المبارک 1376ھ/1957ء کو سرزمین باسنی ناگور، راجستھان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے باسنی کے قابل فخر اساتذہ حضرت علامہ غلام محمد صاحب قبلہ اور مولانا ظہور احمد صاحب اشرفی علیہ الرحمہ سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی دارالعلوم غریب نواز سے الہ آباد سے درس نظامی کی تکمیل کے بعد 1402ھ/1983ء میں سند فضلیت حاصل کی۔ فراغت کے بعد آپ نے تدریس کی طرف توجہ کی اور تادم تحریر اس اہم کام میں مصروف ومنہمک ہیں۔ 8صفرالمظفر 1400ھ/ میں آپ کو بیعت کا شرف تاجدار اہلسنت مفتی اعظم ہند مصطفی رضاخاں بریلوی قدس سرہ سے ہے۔ تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضا خاں ازہری سے بے طلب اجازت وخلافت حاصل ہے نیز امین ملت ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی اور حضور مفتی اعظم راجستھان علامہ مفتی اشفاق احمد نعیمی صاحب نے بھی اجازت و خلافت سے سرفراز کیا ہے۔ آپ کی حیات کا مثالی پہلو یہ ہے کہ خطوط کے ذریع۔۔۔
مزید
حضرت مولانا محمدعیسیٰ قادری بن جناب شیخ محمد بشیر الدین بن شیخ سفر علی کی ولادت 4جولائی 1967ءکو ہوئی آپ کی حکومت کنم پوسہ ڈمرولہ، وایہ اسلام پور ضلع اتردینا ج پور بنگال ہے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ حسینیہ کٹم پوسہ سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے دارالعلوم منظراسلام بریلی شریف پہنچے اور وہاں کے ماہر علوم فنون اساتذہ سے درس لیا۔ تکمیل علم 17/جمادی الاولیٰ 1406ھ/ 29جنوری کو فرمائی اور دستار فضلیت، وسند حدیث حضرت علامہ سید محمد عارف صاحب شیخ الحدیث منظراسلام سے حاصل کی۔ فاضل علوم اسلامیہ کے علاوہ ، مولوی، عالم، فاضل دینیات، فاضل ادب، فاضل طب معقولات الہ آبادبورڈ ادیب کامل جامعہ اردو علی گڑھ سے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بعد فراغت دارالعلوم فدائیہ سمر قندیہ محلہ رحم گنج دربھنگہ بہار، دارالعلوم غوثیہ نیوریا پیلی بھیت یوپی، مدرسہ ضیاء العلوم کاماریڈی نظام آباد(آندھرا پردیش) دارالعلوم غوثیہ ۔۔۔
مزید
مولانا محمد اختر حسین بن محمد ادریس بن یاد علی بن نیاز علی علیہم الرحمہ کی ولادت یکم مارچ 1972ء کو محلہ بدھیانی شہر خلیل آباد ضلع سنت کبیر نگر میں ہوئی والدہ ماجد کا نام زینب النساء ہے۔ ناظرہ تادرجہ پرائمری وابتدائی عربی وفارسی مصباح العلوم بدھیانی میں حاصل کی ابتدائی تعلیم کے مخصوص اساتذہ حافظ محمد اسحق، مولانا عبدالخالق مولانا سید احمد درجہ ثانیہ تاثامنہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض آباد میں تعلیم حاصل کئے 24/شوال المکرم 1410ھ/20/مئی 1990ءکو دارالعلوم جمد اشاہی سے سند فراغت سے سرفراز کئے گئے۔ فاضل علوم اسلامیہ کے علاوہ ادیب کامل، معلم اردو جامعہ علی گڑھ، منشی ، مولوی، کامل، عالم فاضل طب الہٰ آباد بورڈ، ممتاز ڈگری کالج سے بی اے اور ایم اے کی سند لکھنؤ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ مشاہیر اساتذہ میں شیخ القرآن حضرت مولانا عبداللہ خاں عزیزی، حضرت مولانا شبیر حسن بستوی، استاذ العلماء حضرت نعمان احمد۔۔۔
مزید
خطیب الہند حضرت مولانا قاری دلشاد احمد رضوی 2/رجب المرجب 1386ھ21/اکتوبر 1966ء کو شہر رانچی صوبہ جھار کھنڈ میں پیدا ہوئے۔ علمی ماحول اور نازونعم میں پرورش پائی ۔ والد ماجد عبدالرحیم رشیدی قادری ایک کہنہ مشق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ رسم بسم اللہ خوانی آپ کے جد امجد محمد افطار رشیدی قادری نے کرائی۔ ابتدائی تعلیم جامعہ فیض العلوم میں ہوئی بعدۂ دوسال الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور میں تعلیم حاصل کی 1984میں جامعہ فیض العلوم سے فضلیت کی دستار ہوئی۔ فن تجوید قرأت کی تعلیم علامہ قاری احمد ضیاء ازہری علیہ الرحمہ سے لکھنؤ میں حاصل کی۔ فراغت کے بعد آپ 1985ءسے 1989ءتک جامعہ فیض العلوم جمشید پور میں شعبۂ تجوید وقرأت کی۔ مسند تدریس پر فائز ہوئے۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک لکھنؤ بھی تدریسی خدمات انجام دیئے۔ 1990ء سے1994ءتک جامعہ فاروقیہ بنارس میں مدرس رہے۔ پھر 1995ءتاحال جامعہ مدینۃ العلوم بنارس میں تدریسی خدمت ا۔۔۔
مزید
مولانا سید غلام محمد کی ولادت 15جنوری 1966ء کو دھام نگر شریف بھدرک میں ہوئی والد کانام سید حسین علی ہے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ غوثیہ رؤفیہ دھام نگر شریف میں ہوئی درس نظامی کا آغاز 12/فروری 1980ءکو جامعہ حبیبیہ الہ آباد میں ہوا مولویت کی دستار فضلیت وہیں سے حاصل کی۔1986ء میں فیض العلوم جمشید پور(نانا ) سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ اوائل عمری میں ہی حضور مجاہد ملت سے 1990ء میں بیعت کا شرف حاصل ہے۔ حضرت علامہ عبدالوحید حبیبی علیہ الرحمہ بموقع عرس مجاہد ملت، حضرت شمس العلماء مفتی نظام الدین حبیبی علیہ الرحمہ حضرت قاری عبدالتواب حبیبی قبلہ 1995ء حضرت قاری سید مقبول حسین صاحب قبلہ 2001ء حضرت تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضاخاں ازہری صاحب قبلہ 2005ء حضرت علامہ غیاث الدین احمد کالپی شریف نے اجازت وخلافت عنایت فرمائیں۔ حضرت شمس العلماء مفتی نظام الدین علیہ الرحمہ مفتی ثناء المصطفی ٰ امجدی علیہ الرحمہ۔۔۔
مزید
ابراہیم رضا خاں، جیلانی میاں، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ابراہیم تھا اور جیلانی میاں کےنام سے معروف ہوئے۔ آپ حجۃ الاسلام کے فرزندِ اکبر تھے۔اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی کے پوتے تھے ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: جیلانی میاں کی ولادت 1325 ھ بریلی ،انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تکمیل مدرسہ اہل سنت منظر الاسلام بریلی میں کی۔ بیعت وخلافت: جیلانی میاں نے اپنے دادا جان اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اورخلافت واجازت سے سرفراز ہوئے۔ سیرت وخصائص: مفسرِاعظم ہند حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محسن اہلسنت ، علم وعمل کے پیکر،عوام و خواص کے مرجع اور مظہرِاعلیٰ حضرت اور حجۃ الاسلام تھے۔وال۔۔۔
مزید
نام ونسب: اسم گرامی: شیخ عبدالکبیر۔ لقب: بالاپیر، چشتی صابری، پانی پت شہر کی نسبت سے ’’پانی پتی ‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ ٔ نسب: حضرت شیخ عبدالکبیر بن قطب العالم شیخ عبدالقدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین۔آپ کےجدامجدشیخ صفی الدین حضرت میر سید اشرف جہانگیرسمنانی کے مریدتھے۔آپ کاسلسلہ ٔنسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ پرمنتہی ہوتاہے۔ تحصیل علم: آپ علوم ظاہری و باطنی میں کامل و اکمل تھے۔ بیعت وخلافت: آپقطب العالم حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی کے مرید و خلیفہ مجاز ہیں۔ سیرت وخصائص: عارف باللہ، واصل باللہ، شیخ الوقت، شہزادہ قطب العالم،عارف کبیر ، حضرت شیخ عبدالکبیر پانی پتی ۔ آپ قطب العالم حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی کےفرزند ارجمندتھے۔سیرت وکردار میں اپنے والد گرامی قدر کےقدم بقدم تھے۔آپ زہد و تقویٰ عبادت و ریاضت میں درجہ کمال رکھتے تھے۔سخاوت آپ میں بدر۔۔۔
مزید