مفسر قرآن حضرت مولانا سید محمد فاضل شاہ ’’فاضل‘‘ بن مولانا سید غلام حیدر شاہ کاظمی ۱۲۵۲ھ/ ۱۸۳۱ء میں حیدرآباد سندھ میں تولد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ کے ددھیال میں ایک بزرگ سید علی حیدر استر آبادی کے نام سے ایران میں ہو گزرے ہیں جو کہ فارسی کے نامور اور صاحب دیوان شاعر تھے۔ آپ کا خاندان مرزا عیسی تر خان کی حخومت میں ٹھٹھہ آیا۔ اس کے بعد نصر پور اور آخر میں حیدرآباد کے محلہ قاضی سادات میں سکونت اختیار کی۔ آپ کے خاندان میں کئی علماء شعرا اور درویش ہو گزرے ہیں۔ تعلیم و تربیت: مولانا سید محمد فاضل شاہ نے قرآن مجید کی تعلیم مشہور درویش آخوند حافظ محمد صابر انصاری ہالائی سے حاصل کی۔ (شاہ صاحب کے جد کریم حضرت سید محمد اسماعیل شاہ نے مسجد شریف کے حجرہ میں مکتب قائم کیا تھا جہاں آخوند صاحب تعلیم دیتے۔۔۔
مزید
استاد العلماء حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب بن محمد مبارک ( پیچو ھوابڑو ) ریاست قلات ( بلوچستان ) کے گوٹھ ’’جھٹ ‘‘میں تولدہوئے ۔ پیدائش سے قبل ایک درویش نے محمد مبارک کو آپ کی پیدائش کی بشارت دی کہ ’’ایسا کامل درویش پیدا ہو گا کہ علم خواہ عمل کے حوالہ سے بھی ممتاز مقام حاصل کرے گا‘‘۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ولی کامل بحر العلوم علامہ عبدالحلیم کنڈویؒ سے ان کے گوٹھ کنڈی ( بھاگ ناڑی ریاست قلات ) میں تعلیم و تربیت حاصل کی، وہیں درس نظامی کا نصاب مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ آپ علامہ کنڈوی کے ابتدائی شاگردوں میں سے ہیں ۔ ابتدائی دنوں کا ایک خواب بتایا جاتا ہے کہ ایک روز علامہ عبدالحلیم خواب میں حضرت سید نا ابو بکر صدی رضی اللہ عنہ کی زیارت سے مشرف ہوئے فرمایا: عبدالحلیم !محمد یعقوب کا خیال رکھئے گا۔ خواب میں ہمایونی کی شکل بھی دکھائی گئی ت۔۔۔
مزید
استاد العلماء ، چشمہ فیض ، جامع العلوم ، مرد کامل حضرت علامہ مولانا محمد حسن بن مولانا حاجی محمد بن محمد حسن قریشی نوشہرو فیروز (سندھ ) میں ۱۲۴۹ھ کو تولد ہوئے ۔ آپ کا خاندان پشت در پشت عالم ، کامل اور فیاض گذرا ہے۔ آپ کے والد ماجد اور چچا بزرگ انگریزوں کے شروعاتی دور حکومت میں نو شہر و فیرز سے نقل مکانی کر کے گوٹھ کنڈی تحصیل دادو میں سکونت پذیر ہوئے اور وہیں ان کے مزارات ہیں ۔ تعلیم و تربیت: مولانا محمد حسن جب تعلیم کے لائق ہوئے تو اپنے والد مولانا حاجی محمد صاحب کے پاس ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کے والد ماجد نے آپ کو شہداد کوٹ کی نامور دینی درسگاہ میں افتخار احناف ، نور ملت، بحر العلوم حضرت علامہ نور محمد فاروقی ؒ کے حضور حاضر ہو کر داخل کرایا۔ مولانا محمد حسن نے وہیں تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ بیعت : بعد فراغت اپنے استاد محترم کے دست اقدس پر بیعت ہور کر روحا۔۔۔
مزید