مولانا سعید احمد بن مولان انور الحسن، وادی کشمیر کے گائوں سلوتری ضلع پونچھ میں ۱۹۳۷ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ۱۹۴۷ء میں کشمیر سے پاکستان چلے آئے ۔ ۱۹۵۵ء میں آپ نے فیصل آباد کے چک نامدار جڑانوالہ میں حافظ غلام قادر سے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد جھنگ بازار فیصل اؓاد میں جامعہ رضویہ مظہر اسلام میں داخلہ لیا۔ جہاں آپ نے فقیہ العصر علامہ حافظ احسان الحق علیہ الرحمۃ اور یادگار اسلاف مفتی محمد امین نقشبندی سے اکتساب فیض کیا۔ معاشی مسئلہ کے سبب تعلیم مکمل نہ کرسکے اور حیدرآباد (سندھ) کارخ کیا اور مسجد غوثیہ بکڑا منڈی میں خدمت پر معمول ہوئے اس کے بعد دل جمعی کے ساتھ دوبارہ تعلیم جاری رکھی۔ مدرسہ احسن البرکات حیدرآباد میں استاد العماء مفتی خلیل خان برکاتی سے درس نظامی کی تکمیل فرمائی۔ لیکن محدث اعظمنے خاص طور پر آپ کو جامعہ رضویہ فیصل آباد بلایا اور جامع۔۔۔
مزید
حضرت شیخ شاہ کاکو چشتی صابری نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شاہ کاکو۔ سلسلہ نسب: آپ کا سلسلۂ نسب حضرت بابافرید الدین مسعودگنجِ شکرسےجاملتاہے۔ تحصیل ِعلم: آپ علومِ عقلیہ ونقلیہ میں ماہر تھے۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت شیخ علاء الدین بنگالی کے صاحبزادےشیخ نور قطب عالم کے دست حق پرست پرسلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت ہوئے،اور سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں شیخ پیر محمد چشتی صابری سے خرقہ خلافت حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: عارف کامل، شیخ واصل،حضرت شیخ شاہ کو چشتی صابری ، آپ اولیائے کبار سے ہیں۔ آپ کا خاندانی تعلق حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سے۔ آپ نہایت ہی جامع الکمالات اور عبادت و ریاضت ، زہد و تقویٰ ورع میں کامل اور متوکل اور مرجع خلائق بزرگ تھے۔ آپ نے تمام عمر درس و تدریس اور رشد و ہدایت میں گزاری۔ لودھی کے دور حکومت میں لاہور کے اندر آپ کا مدرسہ و خانقاہ شاہ کا ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ شبلی چشتی صابری نام ونسب:اسم گرامی : شیخ شبلی صابری۔ والد کااسم گرامی: حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی ۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: شیخ شبلی صابری بن شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی ذالنورین تک منتہی ہوتاہے۔ آپ کےداداشیخ محمود امرائےپانی پت سے تھے۔(تذکرہ اولیائے برصغیر:221) تحصیل علم: آپ ظاہری و باطنی علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔ علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سےکی۔ بیعت وخلافت: آپ اپنے والد گرامی کے مرید وخلیفہ جانشین تھے۔ سیرت وخصائص: ولی ابن ولی پر وردۂ آغوش ولایت ، حضرت شیخ شبلی چشتی صابری ۔آپ شیوخ طریقت کے امام ہیں،آپ قطب ال۔۔۔
مزید
حضرت شیخ سلیم الدین شاہ شیر ربانی چشتی صابری نام ونسب: اسم گرامی: شیخ سلیم الدین چشتی۔ لقب: شاہ ربانی ،چشتی صابری۔ تحصیل علم: آپ علوم ظاہر و باطنی میں کامل تھے۔ بیعت و خلافت: آپ حضرت خواجہ شمس الدین پانی پتی سے بیعت ہوئے اور خرقہ خلافت سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: صاحبِ فیوض یزدانی، مرد حقانی، حضرت شیخ سلیم الدین شاہ المعروف شاہ ربانی چشتی صابری ۔ آپ یکتائے زمانہ اور علم و عمل میں بےمثال تھے۔ آپ صاحب کشف و کرامات و استغراق میں مست الست تھے۔ محویت و استغراق و مدہوشی آپ پراس قدر غالب تھی۔ کہ سوائے نماز کے وقت دن و رات بےخود پڑے رہتے تھے۔ مرشد کامل نے خرقہ خلافت عطا فرمانے کے بعد آپ کو لاہور جانے کا حکم دیا تو آپ لاہور تشریف لے آئے اور وہیں تبلیغ و رشد و ہدایت کا سلسلہ شروع کیا۔ چند ہی دنوں میں مخلوق خدا کا اژدھام آپ کے گرد جمع رہنے لگا۔ ہزاروں افراد نے آپ کے فیوض و ۔۔۔
مزید
امامِ اعظم ابو حنیفہ، نعمان بن ثابت نام : نعمان۔ کنیت: ابو حنیفہ۔ اَلقاب: امامِ اعظم،سراج الامّہ،کاشف الغمہ۔ نسب: سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت امام ِاعظم نعمان بن ثابت بن نعمان بن مرزبان بن ثابت بن قیس بن یزدگرد بن شہر یار بن پرویز بن نوشیرواں عادل۔ (حدائق الحنفیہ، ص42؛ خزینۃ الاصفیاء، ص 90) وجہِ کنیتِ ’’ابوحنیفہ‘‘: ’’ابوحنیفہ‘‘ &nbs۔۔۔
مزید
سید پیر حاجی غائب شاہ غازی بخاری سلطان العارفین سید العاشقین قبلہ حضرت سید پیر حاجی غائب شاہ غازی علیہ الرحمۃ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ آپ کے مزار کے جنوبی طرف میں حکومت برطانیہ نے ریلوے لائن بچھانے کی بڑی کوشش کی لیکن کار گر ثابت نہ ہوئی، دن میں ریلوے لائن بچھاکے جاتے تھے صبح کو اکھڑی ہوئی پڑی رہتی تھی، اس کے علاوہ یہ بات بھی مشہور ہے کہ تقریباً آٹھ، دس سال پہلے کاواقعہ ہے کہ آپ کی قبر مبارک صبح صادق کے وقت اس طرح سانس لیتی تھی جس طرح کہ ایک زندہ انسان سانس لیتا ہے، اور بہت سی ایسی بے شمار آپ کی کرامت زبان زدعام ہیں، آپ کے مزار پر انوار پر آپ کی شان میں منقبت لکھی ہوئی نظر سے گزری جس میں سے چند اشعار درج کیے جاتے ہیں۔ ۔۔۔
مزید
حافظ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حافظ سید محمد عثمان مروندی۔لقب:لعل شہباز قلندر۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حافظ سید محمد عثمان بن سید کبیر الدین بن سید شمس الدین الیٰ آخرہِ ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ با سعادت مشہور قول کے مطابق ،538ھ بمطابق 1143ء کو آذربائیجان کے ایک قصبہ "مروند"میں ہوئی۔علاقے کی نسبت سے "مروندی"کہلاتے ہیں۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم وتربیت والدِ گرامی کے زیرِ سایہ حاصل ہوئی،گھر کے قریبی مسجد میں سات سال کی عمر میں حفظِ قرآن مکمل کرلیا۔پھر اس کے بعد دیگر علومِ دینیہ کے حصول میں مصروف ہوگئے۔بہت جلد ہی علومِ نقلیہ وعقلیہ اور عربی وفارسی ادب میں مہارتِ ت۔۔۔
مزید