بدھ , 19 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 06 May,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا عمرو ابن قیس رضی اللہ عنہ

   بن جدی بن عدی بن مالک بن سالم بن عوف۔انصاری خزرجی ۔بدر میں شریک تھے۔ اس  کویونس اورسلمہ نے ابن اسحاق سے نقل کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن قیس رضی اللہ عنہ

   اشبح اسدی کے بھانجےتھے۔قبیلہ ربیعہ میں سب سےپہلے اسلام لائے تھے کیفیت اس کی یوں ہے کہ اشبح نے ان کورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے حالات معلوم کرنے کےلیے بھیجاتھاپس یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اوراسلام لائے بعد اس کے اشبح کے پاس گئےاورآپ کے حالات ان سے بیان کیے وہ بھی اسلام لائےاوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے۔اس کو جعفر نےبیان کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن قرۃ رضی اللہ عنہ

  ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھےعبدالرزاق نے بشربن نمیرسےانھوں نےمکحول سے انھوں نے یزید بن عبداللہ سےانھوں نے صفوان بن امیہ سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھاکہ عمروبن قرۃ آئے اورانھوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اللہ تعالیٰ نے میری قسمت میں برائی لکھ دی ہے میری روزی دف بجانے پر مقدرہے پس آپ مجھے گانےکی اجازت دیجیےسوا ان امورکےجوفحش ہوں ان کونہ گاؤں گارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے اجازت نہ ملے گی نہ بزرگی اے دشمن خداتوجھوٹاہے اللہ نے تجھے حلال رزق دیاتھاتونے خود ہی حرام کو اختیارکیااگرمجھے پہلے سے تیری حالت معلوم ہوتی تومیں تجھے سزادیتا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن قاری رضی اللہ عنہ

  ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غزوہ حنین کےمال غنیمت پر عامل مقررکیاتھا۔ مسعود ابن عارم بن ربیعہ کی اولاد کو اس قبیلہ کی طرف منسوب کیاہے مدینہ میں یہ لوگ قبیلہ بنی  زہرا کے حلیف ہیں یہ ہشام بن کلبی کا قول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن فعواءبن عبید رضی اللہ عنہ

  بن عمروبن مازن بن عدی بن عمروبن ربیعہ خزاعی۔علقمہ کے بھائی ہیں۔ان کو بعض نے ابن ابی فعواء بیان کیاہے ہمیں عبدالوہاب بن علی بن سکینہ نے اپنی سند سلیمان بن اشعث تک پہنچاکرخبردی  وہ کہتےتھے ہم سے محمدبن یحییٰ بن فارس نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے نوح بن یزید بن سباء مودب نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھ سے ابن اسحق نے عیسیٰ بن معمرسے انھوں نے عبداللہ بن عمرو بن فعواء خزاعی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے بعد فتح مکہ کےمجھے بلایا۔ آپ کاارادہ یہ تھاکہ میرے ہاتھ کچھ مال ابوسفیان کے پاس بھیجیں۔تاکہ وہ اس کومکے میں اہل قریش پر تقسیم کردیں پس آپ نے مجھ سے فرمایاکہ اپنے ساتھ کے لیے کسی کو تلاش کرلو۔اسی اثنا میں عمروبن امیہ ضمری میرے پاس آئے اورانھوں نے کہاکہ مجھے یہ خبرمعلوم ہوئی ہے کہ تم سفرکا ار۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابوفراس رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ہے لیثی ہیں۔ابویحییٰ تیمی نے سفیان بن وہب سے انھوں نے ابوطفیل سے روایت کی ہے کہ ایک شخص قبیلہ بنی لیث کے جن کانام فراس بن عمروتھاان کے سرمیں سخت درد ہوا توان کے والد آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فراس کو اپنے پاس بلایاان کے دونوں آنکھوں کے درمیان والی کھال کو پکڑکرکھینچا۔پس فوراً دردسرجاتارہے پھرانھیں فراس نےعلی بن ابی طالب پر اہل حروراء کے ہمراہ حملہ کرناچاہا۔تو ان کے والد کو پکڑ کر قید کردیا۔یہاں تک کہ انھوں نے اس کے بعد توبہ کی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےلیکن ابن مندہ نے سند میں سفیان بن وہب کانام بیان کیاہے حالانکہ وہ سیف ابن وہب ہیں واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمروابن غیلان رضی اللہ عنہ

   بن معتب بن مالک بن کعب بن عمروبن سعد بن عوف بن قسی۔قسی کا نام ثقیف بن ضبہ ہے ثقفی ہیں ان کی حدیث اہل شام نے روایت کی ہے ان کی کنیت ابوعبدالل ہے ان کے صحابی ہونےمیں اختلاف ہےمگران کے والد غیلان (بالاتفاق صحابی ہیں ان سے عبداللہ بن مشکم نے روایت کی ہے ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند ابن عاصم تک پہنچاکر خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوبکر نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے معلے بن منصور نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے صدقہ بن خالد نے یزیدبن ابی مریم دمشقی سے انھوں نے ابوعبیداللہ مسلم بن مشکم سے انھوں نے عمروبن غیلان سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ نے جوشخص مجھ پر ایمان لایا اور میری  تصدیق کی اورجوکچھ میں تیرے پاس سے لایاہوں اس کو حق جاناتواس کو مال اوراولاد کم عنایت فرما۔اوراس کے دل میں اپنی ملاقات کا شوق پیداکردےاوراس کے اعمال بد کے مکافات اس کو دنیا ہی می۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن غنم بن مازن رضی اللہ عنہ

   بن قیس بن ابی صعصعہ خزرجی ہیں جعفرنے ان کانام ان لوگوں میں لکھاہے جو غزوہ بدر میں شریک تھےاوران کانام ان لوگوں میں لکھاہے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کاقول ۱؎تولواواعینھم تفیض من الدمع للہنازل ہواہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ ۱؎ترجمہ۔قائم کرونمازکودن کے دونوں وقت۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن غزیہ رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن ثعلبہ بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی ہیں پھرمازنی ہیں۔بیعت عقبہ میں اس کے بعد غزوہ بدرمیں شریک ہوئے تھے۔یہ حجاج دادرحارث اور عبدالرحمن اورزیداورسعید کے والد ہیں ان سب لڑکوں میں حارث بڑے تھے۔اوروہ صحابی بھی ہیں اورحجاج کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے حجاج اورحارث کے سواان کے اورکسی لڑکے کا صحابی ہوناصحیح نہیں ابوصالح نے ابن عباس سے اللہ تعالیٰ قول ۱؎   اقم الصلوۃ طرفی النہارکے متعلق روایت کی ہے کہ عمروبن غزبہ انصاری کے بارے میں نازل ہوئی یہ کھجوربیچاکرتےتھے۔بس ایک عورت کھجورخریدنے کوآئی وہ عورت ان کو پسندآگئی انھوں نےاس سے کہاکہ مکان کے اند راس سے اچھی کھجوریں ہیں  تومیرے ہمراہ چل میں تجھے اس میں سے دوں جب وہ ان کے ہمراہ مکان کے اندرگئی توانھوں نے اس پر دست اندازی کی جوکام مردعورتوں کے ساتھ کرتے ہیں ان میں سے سوا مجامعت کے کو۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن عوف رضی اللہ عنہ

   بن یربوع بن وہب بن جراد۔انھوں نے درخت کےنیچے(بیعتہ الرضوان والی) بیعت کی تھی اس کو ابن کلبی نے بیان کیاہے۔ان کا ذکرابن دباغ نےبھی کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید