حضرت علامہ مفتی عبدالمقتدر بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے بڑےلڑکے، گیارہ جمادی الاولیٰ دوشنبہ کے دن، صبح صادق کے وقت ۱۲۸۳ میں ولادت با سعادت ہوئی، تاریخی نام غلام پیر رکھا گیا، حضرت سیف اللہ المسلول نے‘‘مطیع الرسول محمد عبدالمقتدر’’ نام تجویز فرمایا، مولانا حکیم سراج الحق ابن مولانا فیض احمد بد ایونی نے رسم تسمیہ ادا کرائی، حضرت تاج الفحول نے حکیم صاحب کو بسلسلۂ تعلیم کیا دن روپیہ نذر کیا، ۔۔۔۔تکمیل علوم حضرت مولانا شاہ نور احمد اور والد ماجد سے کی، درس پوری قوت سے دیتے تھے، والد ماجد کی حیات میں درس کی طرف کامل انہماک تھا، والد صاحب کی وفات کےبعد تمام علائق سے بے تعلق ہوکر یاد الٰہی میں مصروف ہوگئے، بیعت واجازت والد ماجد سے تھی، آپ کے سب سے پہلے مرید مولانا شاہ عبدالماجد بد ایونی تھے، دوبار حرمین معظمین اور۔۔۔
مزید
ابن یزید۔ اور بعض لوگ ابن زید کہتے ہیں۔ ان کا حال کچھ معلوم نہیں۔ ابو الملیح رتی نے ابو ہاشم جعفی سے انھوں نے تمیم بن یزید سے روایتکی ہے کہ انھوںنے کہا ہم مسجد قبا میں گئے فجر کی روشنی خوب پھیل گئی تھی اور نبی ﷺ نے معاذ کو حکم دیا تھا کہ نماز پڑھا دیا کریں اس کے بعد پوری حدیث ذکر کی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
ابن نسر بن عمرو۔ انصاری خزرجی۔ بنی خزرج میں سے ہیں۔ احد میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔ انکا تذکرہ ابن ماکولا نے کیا ہے اور ان کو نسر کے نام میں ذکر کیا ہے اور انھوں نے فیان بن نسر کا بھی ذکر کیا ہے اور ان دونوںکو علیحدہ علیحدہ لکھا ہے۔ اور ابن کلبی نے لکھاہے کہ سفیان بن نسر بن عمرو بن حارث بن کعب بن زید مناہ بن حارث بن خزرج بدر میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے ابو عمر نے سفیان کے نام میں ان کا ذکر کیا ہے۔ تمیم کے نام میں کسی نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
ابن معبد بن عبد سعد بن عامر بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث انصاری۔ اوسی۔ حارثی۔ احد میں اپنے والد معبد کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے ان کے والد کے ذکر میں کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید