/ Sunday, 28 April,2024

شیخ بہاء الدین سہروردی لاہوری

شیخ بہاء الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت حاجی جمال کمبوہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے جو حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی  رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، آپ کا پر لطف واقعہ بیان کیا جاتا ہے واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ ایک دفعہ حضرت شیخ الا سلام ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں  ایک سوالی حاضر ہوا اور عرض کی کہ جتنے انبیا ءکرام اس دنیا میں مبعو ث ہوئے ہیں مجھے اتنی ہی اشر فیاں عنایت فرمائی جائیں یعنی ایک لاکھ چو بیس ہزار جتنی کہ  انبیاء کی تعداد ہے۔ آپ سوچ میں پڑگئے، اس وقت مجلس میں سے حاجی کمبوہ رحمتہ اللہ علیہ کھڑے ہوئے اور عرض کی  کہ سائل کو ساتھ لیکر گھر تشریف لائے اور اس سے کہا کہ ایک ایک نبی کا نام لیتے جاؤ اور اشر فیاں لیتے جاؤ،وہ تذ بذب میں پڑگیا اور آخر کار جتنے انبیاء کے نام اس نے ل۔۔۔

مزید

مفتی شیخ محمد قریشی سہروردی لاہوری

مفتی شیخ محمد قریشی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے آبا ؤ اجداد ملتان میں رہتے تھے اور آپ کی پیدائش بھی وہاں ہی ہوئی، شجرہ نسب اس طرح ہے مخدوم شیخ محمد بن مخدوم شیخ صالح بن مخدوم شیخ ہدایت اللہ بن مخدوم شیخ  فیض اللہ بن مخدوم جمعون  بن مخدوم شیخ قطب الدین بن مخدوم شیخ شہاب الدین محمد نو ربن حضرت الا سلام مخدوم غوث محمد بہا ء الدین زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ۔ لاہور میں آمد:           آپ اپنے عہد کے بڑے نامی گرامی عالم و فاضل تھے، سلطان بہلو ل لودھی نے آپ کو ملتان سے قاضی لاہور بنا کر بھیجا تھا اور گزر اوقا ت کےلئیے علاقہ پٹی میں موضع ہیبت پورہ جا گیر میں دیا، لاہور میں آپ محلہ علا ول خان لو ہانی اند رون موچی دروازہ نزد حویلی نواب میاں خان میں مقیم ہوئے اور ایک۔۔۔

مزید

سید اسحاق گاژرونی سہروردی لاہوری

سید اسحاق گاژرونی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           سلسلہ نسب چند و اسطوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام سے جا ملتا ہے،گاژرون میں رہائش پذیر تھے، بیشمار اولیائے کبا ر سے فیوض و برکات حاصل کیئے اور جب علوم ظاہری و باطنی میں تکمیل ہوگئی تو دنیا کی سیرو سیاحت کےلئیے چل پڑے۔ بیعت:           آپ نے شیخ او حد الدین اصفہانی کے دست حق پرست پر بیعت کی اور خرقہ خلافت پایا،شیخ مذکو ر کا مرشدی سلسلہ اس طرح ہے،شیخ رکن الدین مرید شیخ قطب الدین سہروردی ،شیخ ضیا ء الدین ابو النجیب سہروردی رحمتہ اللہ علیہم،مولوی نور احمد چشتی لکھتے ہیں کہ آپ عبد المغیث گاژرونی جنیدی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت تھے اور انہیں کے حکم سے آپ لاہور تشریف لائے تھے۔ لاہور میں آمد:           مف۔۔۔

مزید

سید صوف سہروردی لاہوری

سید صوف سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ        رسالہ،تحفتہ الو اصلین،میں لکھا ہے کہ آپ حضرت سید گاژرونی رحمتہ اللہ علیہ جن کا مزار مسجد وزیر خاں کے صحن میں واقع ہے،کے ہم عہد و ہم مجلس تھے،کئی لوگ آپ کو حضرت گاژرونی رحمتہ اللہ علیہ کا بھائی بتا تے ہیں مگراس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔           آپ نہایت خدا رسیدہ بزرگ تھے،فیروز شاہ تغلق کے زمانہ میں لاہور تشریف اور اسی بادشاہ کے عہد میں وفات پائی، واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ سلطان فیروز شا ہ تغلق کے زمانہ میں جب دشمن نے لاہور پرحملہ کیا تو آپ بھی مردانہ وار دشمن کے مقابلہ پرڈٹ گئے اور جام شہادت نوش فرمایا۔           آپ کی وفات حسرت آیات ۱۲۸۴ء بمطابق ۷۸۶ھ بعہد سلطان فیروز شاہ تغلق ہوئی، اس زمانہ میں اس مقام کو محلہ رڑہ کہاجاتا تھا۔۔۔

مزید

میاں غلام محمد سہروردی

میاں غلام محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ نے علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد ہی میدان تصوف میں قدم رکھا تھا جس کےلیئے آپ نے مختلف مقامات پھرے،آپ نے سید ظہور الحسن بٹا لوی رحمتہ اللہ علیہ سے جو سلسلہ عالیہ قادریہ سے منسلک تھے بھی فیض حاصل کیا،مزید براں فتح پور کے ایک بزرگ میاں قطب الدین وڑائچ رحمتہ اللہ علیہ سے بھی آپ کو برکات حاصل ہوئیں، آپ رسول پور ضلع گجرات کے  رہنے والے تھے، تاریخی نام،غلام صدیق،تھا والد کا نام میاں محمد علی تھا، سات سال کی عمر میں دینی علوم حاصل کرنے کےلیئے مد ر سے چلے گئے اور درسی کتب سے استفا دہ کیا، چھبیس سال تک یہی سلسلہ جاری رہا پھر باطنی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ بیعت:           آپ نے سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں حضرت شرف الدین عرف بابا  جنگو شاہ قلند۔۔۔

مزید

سید حمزہ شاہ گیلانی سہروردی

سید حمزہ شاہ گیلانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ بخارا کے رہنے والے تھے اور گیلانی سادات میں سے تھے،زمان شاہ والئی کا بل نے جب پنجاب پر پہلی دفعہ فوج کشی کی تو آپ بھی لاہور آئے تھے، ان دنوں لاہور میں پیر مراد شاہ اور پیر قلندر شاہ کی ولایت کا چر چا تھا اسی  لیئے آپ ان کے نہایت گرویدہ ہوئے اور ان بز رگوں کی ملاقات کےلیئے ان کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے،پہلے آپ پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیوض و برکات حاصل کرتے رہے بعد ازاں ان کے انتقال کےبعد پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے استفادہ فرمایا، آپ بڑے رقیق القلب تھے، خوف خدا سے آپ کی  چیخیں نکل جایا کرتی تھیں، ریاضت میں بڑا نام پیدا کیا اور حضرت پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے خرقہ خلافت اور کلاہ حاصل کیا۔ پیر فرح بخش فرحت کے زمانہ تک زندہ تھے جوا پنی کتاب میں لکھتے ہیں کہا۔۔۔

مزید

پیر فرح بخش فرحت سہروردی

پیر فرح بخش فرحت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ پیر کرم شاہ المشہو ر میستا شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے، آپ کے تین دوسرے بھائیوں کے نام پیر مراد شاہ، پیر قلندر شاہ اور پیر سکندر شاہ ہیں،سال ولادت ۲۶دسمبر ۱۷۷۷ء تھا،آپ علم وفضل میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ ۱۷۸۲ءمیں جب کہ آپ صرف پانچ برس کے تھے سکھوں کے ظلم و ستم کے باعث اپنے والد کے ہمراہ لکھنؤ تشریف لےگئے، واپسی پر آپ کے والد کی شہادت واقع ہوئی اور واپس لاہور آگئے اس وقت آپ کی عمر ۱۴ سال کی تھی،آپ نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی سےایک لڑکا پیر حیدر شاہ اور لڑکی نور سلطان پیداہوئی اور دوسری بیوی دو لڑکیاں تولد  ہوئیں۔ تصنیفات:           آپ نے اذکار قلندر ی تصنیف کی ہے جو کہ ایک معرکتہ الا را کارنامہ ہے،آپ بڑے عالم فاضل اور ۔۔۔

مزید

شاہ مراد قریشی سہروردی

شاہ مراد قریشی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد گرامی کا اسم مبارک شیخ کرم شاہ تھا جن کو عرف عام میں مسیتا بھی کہا جاتا تھا، لاہور میں ہی آپ کی ولادت ہوئی، آپ کی پیدائش ۱۷۷۰ء بمطابق ۱۱۹۴ھ سکھوں کی افر ا تفر ی کے  زمانہ میں ہوئی، آپ کے والد شیخ ابو الفتح المعروف بہ حضرت  شاہ جی کا مزار درگاہ قطب العالم میکلوڈ روڈ لاہور میں ہے۔ وفات ان کی  ۱۷۷۹ ء میں لاہور میں ہوئی۔ سلسلسہ سہروردیہ میں اپنے والد گرامی سے خرقہ خلافت حاصل کیا، پیر مراد شاہ کے علاوہ ان کے دیگر بھائی پیر قلندر شاہ، پیر فرح بخش فرحت اور پیر سکندر شاہ لاہور میں پیدا ہوئے، ۱۷۸۱ءمیں آپ اپنے والد کے ساتھ لکھنؤ ہجرت کرکے گئے تھے ،جہاں آپ تقریباً سات سال رہے تھے اور پھر واپس آئے جہاں آپ کے والد بزر گوار کے خسر شیخ نور الحسن قریشی رہائش پذیر تھے، اس عرصہ می۔۔۔

مزید

شیخ ابو بکر محمد نساج طوسی

حضرت شیخ ابو بکر محمد نساج طوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

پیر کرم شاہ سہروردی

پیر کرم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کو عرف عام میں مستا شاہ بھی کہاجاتا ہے،قریشی حارثی ہنکاری تھے اور سہر وردی سلسلہ عالیہ کے ایک نامور بزرگ تھے،خاندان سہروردیہ میں بیعت تھے  مرشدی و نسبی سلسلہ حضرت عبد الجلیل چوہڑ بندگی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ شیخ کرم شاہ بن شیخ ابو لفتح بن شیخ ابو الحسین بن یشخ فخر الدین بن شیخ ابو لفتح بن شیخ بر خو ردار بن شیخ ابو الفتح بن شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی زہدو عبادت کے ولدادہ تھے اور بہت سا وقت یا دالہیٰ میں گزارتے تھے، بیعت آپ نے اپنے والد شیخ ابو الفتح رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،آپ لاہور میں رہائش پذیر تھے کہ سکھوں کی غارت گری سے تنگ آکر لکھنؤ چلے گئے اور کئی سال اپنے نانا شیخ نور الحسن قریشی کے پاس مقیم رہے۔ واپسی کے وقت راستے میں راہز نوں کے ہاتھوں شاہجہان پور کے نزدیک شہید ہوئے،۔۔۔

مزید