/ Thursday, 13 March,2025


محبّ الرضا حضرت مولانا حافظ محبوب علی خان قادری رضوی لکھنؤی رحمۃ اللہ تعا لٰی علیہ   (3)





مصطفیٰﷺ کا دلآرا ہمارا رضا

مصطفیٰﷺ کا دلآرا ہمارا رضا غوث اعظم﷜ کا پیارا ہمارا رضا اپنے مرشد کا پیارا ہمارا رضا رضویوں کا ہے مولا! ہمارا رضا قادریت کا سہرا، رہا جس کے سر قادریوں کا دولہا! ہمارا رضا علمائے حرم جن سے بیعت ہوئے ایسا مرشد ہے اعلیٰ ہمارا رضا نظر آتا نہیں اب کوئی ہند میں ہند میں ہے، وہ یکتا! ہمارا رضا رضویوں کو نہیں غم ذرا حشر میں ہے مدد کرنے والا! ہمارا رضا جس کو سب اچھے کہتے ہیں، اچھے میاں ہے اس اچھے کا اچھا! ہمارا رضا غم نہیں حشر سے مجھ کو کچھ اے محبّ ہے مدد کرنے والا! ہمارا رضا ۔۔۔

مزید

پلایا ہے خدا نے مجھ کو جام احمد رضا خاں کا

پلایا ہے خدا نے مجھ کو جام احمد رضا خاں کا ہمارا کعبۂ دل ہے مقام احمد رضا خاں کا ہوا حوروں میں غل وہ نائب غوث الورٰی﷜ آیا ذرا جنت میں دیکھو، احترام احمد رضا خاں کا جناب غوث اعظم﷜ کا ہے سایہ اہلسنّت پر غلام غوث اعظم﷜ ہے غلام احمد رضا خاں کا شبیہ احمد رضا خان کی مری آنکھوں میں پھرتی ہے میرے سینہ میں جلوہ گر ہے نام احمد رضا خاں کا حقیقت ایک ہے دونوں کا انداز سخن دیکھو بیان حضرت حامد، کلام احمد رضا خاں کا جناب غوث اعظم﷜ کا ہے جلوہ ان کے چہرے پر اسی سے قادری لیتے ہیں نام، احمد رضا خاں کا لگا ہے قادری میلہ کھڑے ہیں سامنے منگتے مرادیں دے رہا ہے جو دوام احمد رضا خاں کا وہ آکے مرقد میں جو پوچھیں گے تو کس کا ہے ادب سے سر جھکا کر لوں گا نام احمد رضا خاں کا مہ و خورشید حیراں ہیں پتا اب تک نہیں چلتا کہ ہے کس چرخ پر ماہ تمام، احمد رضا خاں کا شفا بیمار پاتے ہیں، مسیحائی کا ہے جلوہ ہے زندہ کر رہا مردے خرا۔۔۔

مزید

امام برحق احمد رضا سلام علیک

امام برحق احمد رضا سلام علیک جناب نائب غوث الورٰی، سلام علیک کبھی جو تیرا گزر ہو رضا کے روضے پر تو عرض کرنا میرا بھی صبا، سلام علیک غلام تیرے جو ہیں آپ کو ہے نہیں کچھ غم تو ان کا حامی ہے احمد رضا، سلام علیک ستائے حشر میں گر مہر کی تپش ہم کو چھپا لے ہم کو تو زیر ردا، سلام علیک جو نجدیوں نے نہ دیکھا تیرا جمال و کمال تو کعبہ والوں نے دیکھا شہا، سلام علیک رہیں یہ دائم و قائم غلاموں کے سر پر یہ جانشین تیرے حامد رضا، سلام علیک غلام جو ہوا ان کا وہ بندہ ہے تیرا یہ ہاتھ ہے تیرا دست عطا، سلام علیک یہ ہاتھ ان کا تیرے دست جود کا نائب تیرا ہے نائب غوث الوریٰ﷜، سلام علیک تیرا ہی جلوہ ہے ’’حامد رضا‘‘ کے چہرے میں تیرے جمال کے ہیں آئینہ، سلام علیک دعا ’’محبّ‘‘ کی ہے یارب رضائے احمد سے کہ وقت مرگ ہو لب پر رضا، سلام علیک ۔۔۔

مزید