امام معمر بن راشدولادت :آپ کی ولادت : ۹۵ھ ، رمضان المبارک بصرہ میں ہوئی۔کنیت: ابو عروہ۔نام: معمر بن راشد۔آپ بنو ازد کے مولیٰ عبدالسلام بن عبدالقدوس بصری کے غلام تھے، اسی لیے "بالواسطہ ازدی" کہلائے۔تحصیلِ علمبصرہ میں آغازجو اس وقت علم کا مرکز تھا۔ غلام ہونے کے باوجود آپ نے علمی فیض حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ذہانت و بصیرت آپ غیر معمولی قوتِ حفظ، ضبط اور فہم و فراست کے مالک تھے۔علم کے شوق میں آپ نے بصرہ کے علاوہ دوسرے علمی مراکز کا رخ کیا اور اپنے وقت کے عظیم محدث اور شیخ بن گئے۔امام احمد بن حنبل کی گواہی: امام احمد بن حنبل آپ کے علمی ذوق کے بارے میں فرماتے ہیںکان من اطلب اھل زمانہ للعلم (وہ اپنے زمانے میں سب سے بڑھ کر علم طلب کرنے والے تھے)۔مدینہ منورہ کا سفر:آپ کا علمی ذو۔۔۔
مزید
امام حماد بن سلمہنام : حماد بن سلمہ کنیت: ابو سلمہ تحصیل علم: آپ نے جس زمانہ میں ہوش سنبھالا بصرہ علم وادب کا گہوارہ تھا۔ حماد کو دینی علوم کے علاوہ مروجہ علوم، ادب ولغت، نحو اور شاعری پر بھی کامل دسترس تھی۔ حدیث وفقہ قرآن وتفسیر کی تحصیل تابعین عظام اور تبع تابعین سے کی تھی اپنے ذوق علم کے سبب بے شمار احادیث اور فقہ وفتاویٰ کے وارث بن گئے حدیث میں ثابت البنانی اور حمید الطویل کی روایات کے خاص حامل تھے ۔۔۔
مزید
امام ولید بن مسلم دمشقیآپ کی ولادت 119 ھ دمشق میں ہوئی ۔ آپ کے والد بنوامیہ کے شاہی غلام تھے اس لیے اموی کہلاتے ہیں وطن دمشق تھا ۔ (تذکرہ ج اساتذہ:جن بزرگوں سے ولید بن مسلم نے تحصیلِ علم کی ان کے نام یہ ہیں:جریر بن عثمان، صفوان بن عمرو، امام اوزاعی، ابن جریج، ابن عجلان، ابن ابی ذئب، سعید بن عبدالعزیز، ثوری، عبداللہ بن علاء بن زبر، ثور بن یزید، حنظلہ بن ابی سفیان، بکر بن مضر، اسماعیل بن رافع، زہیر بن محمد تمیمی، خالد بن یزید، ابن صبیح، شیبان نحوی، عبدالرحمن بن نمیر، عبدالرحمن بن یزید بن جابر، عبدالعزیز بن ابی رواد، عیسیٰ بن موسیٰ قرشی، محمد بن مہاجر دمشقی، ہشام بن حسان، موسیٰ بن ایوب غافقی، ابوغسان محمد بن مطرف، یزید بن ابی مریم شامی، یحییٰ بن حارث ذماری۔ ۔۔۔
مزید
خطیبِ مشرق علامہ صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ جَمیلآپ سلطانُ الواعِظین مولانا ابوُ النور محمد بشیر کوٹلوی کے صاحبزادے، حضرت فقیہِ اعظم مولانا ابو یوسف محمد شریف محدّث کوٹلوی کے پوتے، خواجہ نواب الدین رَمداسی کے نواسے اور حافظ مظہر الدین کے بھانجے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ یکم دسمبر 2025 مطابق 9 جماد ی الثانی 1447 ھ کو تین بجے کوٹلی لوہاراں، ضلع سیالکوٹ میں ادا کی گی۔ ۔۔۔
مزید
امام حافظ ابو عمر یوسف ابن عبد البر مالکی قرطبینام: یوسف عرف : ابن عبدالبرکنیت: ابو عمرلقب : نمری اور قرطبیولادت:  ۔۔۔
مزید
امام حافظ ابو عبداللہ محمد بن ابی نصر حمیدینام : محمدکنیت : ابو عبداللہلقب : حمیدیولادت حافظ حمیدی کی ولادت بقول حمیدی ولدت قبل سنة عشرين واربع مائة میں ۴۲۰ھ سے پہلے پیدا ہوا۔ آپ کا آبائی وطن رصافہ (قرطبہ) تھا مگر آپ کے والد نے ترک وطن کر کے میورقہ میں سکونت اختیار کی جہاںآپ آخر عمر میں بغداد چلے آئے تھے اور اسے اپنا وطن بنا لیا تھا۔ &nbs۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام ابو محمد عبدالرحمن ابن ابی حاتم رازینام : عبدالرحمنکنیت : ابو محمدلقب : رازیولادت: آپ کی ولادت سال 240ھ 854ء ، میں شہر رے (ری) میں ہوئی۔ نسب : عبدالرحمن بن محمد بن ادریس بن منذر تمیمی حنظلی۔ شہر ’’رے‘‘ کی ایک گلی دربِ حنظلہ کی اقامت کی وجہ سے حنظلی کہلائے اور ’’رے‘‘ ایک طرف نسبت کی وجہ سے رازی مشہور ہوئے۔ آپ رے کے بہت بڑے علمی خانوادے کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کے والد امام ابو حاتم رازی بڑے پائے کے محدث اور صاحبِ علم ۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام ابوبکر احمد بن ابراہیم اسماعیلی نام احمدکنیت ابوبکرلقب اسماعیلینسب احمد بن ابراہیم بن اسماعیل بن عباس بن مرداس۔ولادت آپ کی ولادت 277ھ میں ہوئی ۔ان کا خاندان علم و فن میں مشہور تھا طلب علم کا شوق بیکراں انہیں ورثہ میں ملا تھا چنانچہ ۲۸۳ھ میں ۶/۷ سال کی عمر ہی سے حدیثوں کی کتابت کا آغاز کر دیا تھا اور نو دس سال کی عمر سے باقاعدہ تحصیل علم میں مصروف ہو گئے تھے وہ شوق علم میں دور دراز بلاد و امصار کا سفر کرنا چاہتے تھے مگر کم سنی کی وجہ سے ان کے گھر والے۔۔۔
مزید
امام حافظ ابو جعفر عقیلینام: محمدکنیت : ابو جعفرلقب : عقیلی حجازینسب محمد بن عمرو بن موسیٰ بن حماد عقیلی حجازیبنو عقیل کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے عقیلی کہلاتے ہیں۔ آپ حجاز کے رہنے والے تھے، آپ کا زمانہ علمِ حدیث کی ترویج و اشاعت اور ترتیب و تدوین کا سنہرا دور تھا۔ حجاز میں قیام کی وجہ سے وہاں کے علماء، اور پھر اس سرزمین پر وارد ہونے والے دوسرے دیار و امصار کے محدثین سے بھی کسبِ علم کا موقع ملا مگر علم کی پیاس نہ بجھی تو حجاز سے نکل کر شام، مصر اور۔۔۔
مزید