حضرت ظہیر الدین ابو اسحاق ابراہیم بن نصر الفقیہ الشافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف ابن عسکر الموصلی ۔۔۔
مزید
علی اصغر سید قادری جیلانی علیہ الرحمۃ ف ۱۲۰۰ھ آپ حضرت غوث محی الدین جیلانی رحمہ اللہ کی اولاد سے ہیں۔ علی اصغر بن فتح محمد شاہ جیلانی بن نور محمد شاہ جیلانی بن سید اسماعیل شاہ جیلانی بن شیخ سید شیخ ابو الوفا قادری شیخ سید شہاب الدین بن سید شیخ بدر الدین بن سید شیخ علاؤ الدین بن شیخ سید چراغ الدین بن شیخ سید محمد ثمین الدین بن شیخ سید قاضی القضاۃ عماد الدین بن شیخ سید ابو بکر تاج الدین بن حضرت شیخ الشیوخ سیدنا عبدالرزاق بن حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی سید ابو محمد عبدالقادر جیلانی قدس اللہ اسرارھم۔حضرت سید علی اصغر جیلانی المعروف ، دریا کا پیر رحمہ اللہ کا شمار بڑے باکمال اولیاء کا ملین و عارفین میں ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے برادر ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ سیماب اکبر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قادر الکلام شاعر و عالم مولانا عاشق حسین صدیقی المعروف سیماب اکبر آبادی بن مولانا محمد حسین صدیقی ، اکبر آباد (انڈیا) میں جمادی الاخر ۱۲۹۹ھ؍۱۸۸۰ ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ کے گھر کا ماحول دینی روحانی تھا، اس لئے تعلیم کا آغاز گھر سے ہوا اپنے والد ماجد سے دینی تعلیم حاصل کی اس کے بعد وقت کے مشاہیر علماء سے اکتساب فیض کیا ان میں سے حضرت مولانا جمال الدین سر حدی کا نام نمایاں ہے ۔ شاعری کا اعلی ذوق اور صلاحیت انہیں اپنے والد سے ورثے میں ملی تھی ، کچھ ان کی اپنی کاوش و جفاکشی تھی ۔ فصیح الملک نواب مرزا داغ دہلوی سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا ۔ بیعت : آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ وارثیہ میں حضرت حافظ حاجی سید وارث علی شاہ متوفی ۱۹۰۴ء (دیوہ شریف ضلع بارہ بنکی ، یوپی ، انڈیا)سے بیعت ہوئے۔ ذریعہ معاش: آپ نے ذریعہ معاش کے لئے ریلوے میں۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے، آپ کا وطن غزنی تھا، اکثر سماع میں محو رہتے، وقت کے مشائخ آپ کی بزرگی کے معترف تھے اور آپ کا ذکر اچھے طریقے سے کرتے، آپ خود بھی مجلسِ وعظ برپا کرے آپ کی ایسی مجالس میں حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکر حاضر ہوا کرتے تھے۔ جن دنوں آپ غزنی سے برصغیر ہندوستان میں تشریف لائے تو سب سے پہلے آپ نے لاہور میں قیام کیا اور پھر دہلی گئے، وہاں جاکر قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے۔سیرالاولیاء کے مصنف نے لکھا ہے کہ شیخ بدرالدین حضرت خضر علیہ السلام سے ملا کرتے تھے، حضرت خضر بھی آپ کی مجالس میں تشریف لاتے، ایک دن آپ کے والد نے کہا کہ اگر میری حضرت خضر سے ملاقات کرا دو تو بڑی اچھی بات ہوگی، ایک دن آپ مسجد میں تقریر کر رہے تھے تو ایک شخص عام لوگوں سے ہٹ کر دور بیٹھا ہوا تھا حضرت شیخ بد۔۔۔
مزید
ولادت با سعادت: آپ حضرت قیوم ثانی کے سب سے بڑے فرزند ہیں۔ ۱۰۳۲ھ میں پیدا ہوئے۔ حضرت قیوم اول نے حضرت قیوم ثانی سے فرمایا کہ محمد معصوم! اس فرزند میں اصلی نور دکھائی دیتا ہے۔ اس کا نام صبغۃ اللہ رکھو۔ تحصیل علم: آپ نے علم معقول و منقول انتہائی درجہ تک حاصل کیے۔ بعد ازاں اپنے والد امجد کی خدمت میں علم باطن حاصل کیا۔ آپ حضرت قیوم اول کے کمالات کے جامع اور صاحب کرامات تھے۔ والد بزرگوار نے آپ کو ولایت کا بل و غور کی خلافت دے کر رخصت فرمایا۔ وہاں آپ سے فیض جاری ہوا۔ ہر صبح و شام ہزار ہا آدمی حلقہ میں شامل ہوئے۔ ۹ ربیع الثانی ۱۱۲۱ھ میں آپ کا وصال ہوا اور اپنے والد امجد کے قبہ میں دفن کیے گئے۔ ۔۔۔
مزید
مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا امام الدین قادری ۔کنیت:ابوالیاس۔والد کااسم گرامی:والد کااسمِ گرامی:حضرت مولانا عبدالرحمن نقشبندی علیہ الرحمہ ،جوکہ ایک متبحر عالمِ دین تھے۔ان کے علم وفضل کاشہرہ پورے ہندوستان میں تھا۔اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ تاریخِ ولادت: آپ تقریباً 1861ء کو کوٹلی لوہاراں (غربی) میں پیداہوئے۔ تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ تکمیل اپنے برادرانِ حقیقی مولانا عبداللہ قادری اور فقیہِ اعظم مولانا ابویوسف محمد بشیر کوٹلوی قدس سرہما۔ان کے علاوہ اپنے وقت کے جلیل القدر اساتذہ سے علوم دینیہ کی تحصیل فرمائی۔ بیعت وخلافت: علومِ دینیہ کی تحصیل کے بعد 1330ھ،مطابق اکتوبر 1912ء کواعلیٰ حضرت امام اہلِ سنت علیہ الرحمہ کے دستِ ۔۔۔
مزید
عمر رضا خان بریلوی، نبیرہِ اعلی، علامہ مدظلہ العالی حضرت مولانا عمر رضا خاں صاحب قبلہ دامت برکاتہم، اردو ادب اور انگلش میں ڈبل MAہیں، حال ہی میں B.Edبھی کیا ہے، علم ریاضی میں ملکہ انہیں موروثی ہے، اس حقیر نے ان سے اس فن کو پڑھا ہے اگر مستقل پڑھتا تو یقینا ماہر ہوجاتا پر عدم معیت کی وجہ عدم مہارت بنی، علاوہ ازیں مُروّجہ درسِ نظامی میں آپ نے مشکوٰۃ المصابیح تک پڑھا ہے جو مدارس میں چھٹے درجے میں پڑھائی جاتی ہے، بقیہ تعلیم وبوجہ علالت رہ گئی لیکن مولانا اسے تکمیل کے مراحل میں لانے کا عزم رکھتے ہیں، دعا ہے کہ مولا تعالیٰ انہیں اس میں کامیابی عطا فرمائے، آپ کے دو شہزادے بنام محمد انور رضا، محمد رضا اور ایک شہزادی بنام رداء فاطمہ ہے۔۔۔۔
مزید