علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام سید حسین بن صدیق بن زینی دحلان ہے۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت 1294 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعدمکہ مکرمہ کے علماء کی ایک جماعت سے مختلف علوم وفنون حاصل کئے، پھرمزید علوم حاصل کرنے کے لئے مصر تشریف لے گئے اور وہاں کے علماء سے بھی فیض حاصل کیا۔آپ کے اساتذہ میں سید عمر شطا، سید عبد اللہ دحلان، شیخ عبد اللہ عجیمی وغیرہ رحمہم اللہ کے نام شامل ہیں۔ سیرت وخصائص: علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ کے حامل تھے۔بڑے ہوکر جب علم کی تحصیل سے فارغ ہوئے تو اپنے وقت کے اکابرین سے شمار ہوئے۔درس تدریس، خطابت، امامت اور ۔۔۔
مزید
جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی:آپ علیہ الرحمہ کا اسم ِ گرامی جمال بن امیر مالکی تھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت:جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ 1285 ھ میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے چچا مفتی مالکیہ شیخ عابد ودیگر اکابر علماء مکہ سے تعلیم پائی، بالخصوص شیخ عابد مالکی سے علومِ نقلی وعقلی۔ فروع واصول اخذ کئے۔آپ کے دیگر اساتذہ میں علامہ سید بکری شطا شافعی، شیخ عبد الوہاب شافعی رحمۃ اللہ علیہم وغیرہ شامل ہیں۔ سیرت وخصائص:العالم النبیہ الفاضل النحوی النجیب الکامل جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ معتدل جسامت، کشادہ سینہ متحمل وبردبار، خوش اخلاق متواضع، علائقِ دنیا سے بیزار ، اشاعتِ دین کے لئے ہمہ اوقات مستعد وغیرہ اوصاف کے مالک تھے۔آپ مسجد الحرام میں بابِ داؤدیہ و بابِ ابراہیم کے درمیان حل۔۔۔
مزید
شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام احمد بن محمد بن احمد بن احمد ابنِ عبیدہ تھا۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم) تاریخِ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1252 ھ میں اسکندریہ، عراق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے اور یہی سے علم کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور فارغ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ متقی، وسیع القلب، جواد اور صبروتحمل کے حامل شخص تھے۔آپ نےعلم کے نور کو اپنے سینے تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے درس تدریس کے ذریعے کثیر ایسے علماء تیار کئے جو اپنے وقت کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے۔سنیت کا درد، اہلسنت کی ترویج واشاعت اور دفاعِ اہلسنت کی سوچ آپ نے ان کے ذہنوں میں راسخ کیا۔آپ علیہ الرحمہ میدانِ تحریر کے بہت بڑ۔۔۔
مزید
سید مصطفیٰ بن خلیل مکی آفندی رحمۃ اللہ علیہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید مصطفیٰ والدِ گرامی کا نام سید خلیل تھا۔ اور بڑے بھائی سید اسماعیل خلیل تھے جو حرم شریف کے محافظ ِ کتب تھے۔1324 ھ کے سفر وزیارت کت موقع پر امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے اجازت وخلافت پائی۔برادرِ بزرگ سید اسماعیل خلیل کی طرح آپ بھی امامِ اہلسنت سے والہانہ محبت کرتے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔
مزید
حضرت مولانا غلام احمد شوق فریدی سنبھلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ عبد القادر کردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ عبد القادر الکردی المکی مکۃ المکرمہ زادھا اللہ شرفا و تعظیما کے جید علماء کرام میں سے تھے۔جب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری 1323ھ کو حج کے لئے تشریف لےگئے۔ اس حج کے موقع پر حرمین طیبین کے کثیر جید علماء و مشائخ کرام نے اعلیٰ حضرت سے مختلف علوم و فنون اور سلاسلِ طریقت میں اجازات حاصل کیں۔ ان میں سے ایک حضرت شیخ عبد القادر الکردی بھی ہیں۔’’الاجازات المتینۃ لعلماء بکۃ والمدینۃ‘‘ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور صفحہ نمبر 18پر؛ اور اسی طرح صفحہ 31 پر آپ کا ’’مکتوب‘‘ موجود ہے۔اعلیٰ حضرت نے آپ کو زبانی اور کتابی دونوں طریقوں سے خلافت عطاء فرمائی تھی۔جب اعلیٰ حضرت واپس بریلی (ہند) تشریف لائے تو تصنیف و تالیف میں مصروف ہوگئےاوراجازات میں تاخیرہوگئی۔حضرت شیخ عبدالقادری کردینے یاد ۔۔۔
مزید