حکیم مفتی محمد سلیمان ’’سلیم ‘‘ ابڑو علیہ الرحمۃ مولانا حکیم مفتی محمد سلیمان ابڑو بن ابڑو فقیر ، گوٹھ ملا ابڑا، اسٹیشن مشوری شریف ضلع لاڑکانہ میں ۱۸۹۴ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : اس وقت کی نامور دینی درسگاہ مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی ( ضلع لاڑکانہ ) میں تمام علوم عقلیہ و نقلیہ میں تحصیل کی اور خدمت و احترام کے سبب اپنے استاد محترم ، عارف باللہ ، امام المیراث سرتاج الفقہاء ، علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی قادری قدس سرہ الاقدس کے منظور نظر تھے ۔ استاد محترم کے سفر حضر میں ساتھ رہ کر علمی و روحانی فیوضات اخذ کئے۔ درس وتدریس: بہترین عالم ، نبض شناس حکیم ، نامور مدرس ، اہل سنت کے مناظر ، باریک بین مفتی ، کئی کتابوں کے مصنف ، مداح رسول ، عاشق رسول اور عوامی مسائل سے باخبر شاعر تھے۔ تخلص’’سلیم ‘‘ تھا۔ ابتدا میں گوٹھ کارڑا میں امام و مدرس کی ح۔۔۔
مزید