حضرت مولانا فتح محمد اچھروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا فتح محمد اچھروی۔کنیت:ابوالمشتاق۔لقب:زبدۃ الکاملین،رئیس العلماء الراسخین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا فتح محمد اچھروی بن میاں امام دین۔علیہما الرحمہ۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت اچھرہ لاہور میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےعلماءِ لاہور سےعلمی استفادہ کیا۔اپنےوقت کےجیدعالم دین وعارف تھے۔بہترین مدرس،صاحبِ تقویٰ وفضیلت عالم تھے۔بڑےبڑےاکابرین نےآپ سےاکتساب علم کیا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوریکےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اورانہی سےمجازتھے۔ سیرت وخصائص: زبدۃالکاملین،عمدۃالعارفین،رئیس الفضلاءوالمتکلمین،حضرت علامہ مولانا فتح محمد اچھروی۔آپنےساری زندگی قال اللہ اور قال رسول اللہ کی صدائیں بلندفرمائیں۔ایک زمانہ آپ سےفیض یاب ہوا۔ بچپن میں آپ پر چیچک کا شدید حملہ ہوا جس سے ۔۔۔
مزید
شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی ملتان فاضل جلیل شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی ولد جناب محمد حسن ولد مولانا صالح محمد بھکھڑا شریف (میانوالی) میں پیدا ہوئے۔ آپ کی تاریخ پیدائش کا پتہ نہیں چل سکا، تقریباً ۱۹۳۲ء بنتی ہے۔ آپ کے جدِّ امجد مولانا صالح محمد جیّد عالم اور باکرامت ولی تھے۔ زمینداری کے علاوہ علومِ اسلامیہ کی تعلیم میں مصروف رہتے تھے اور طلباء کے کھانے کا انتظام خود اپنے گھر سے کرتے تھے۔ حضرت مولانا محمد شریف رضوی کے والد ماجد نے ابتدائی کتب صرف و نحو اور قرآن مجید اپنے والد محترم سے پڑھا اور پھر ان کے انتقال کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہ کرسکے۔ قرآن پاک کی تلاوت ان کا بہترین مشغلہ ہے۔ علاوہ ازیں زمینداری کرتے ہیں اور گھر کے تمام امور اپنے ہاتھوں سر انجام دیتے ہیں۔ تحصیلِ علم: آپ نے فارسی کی ابتدائی تعلیم اپنے چچا حکیم گل محمد سے اپنے گاؤں ۔۔۔
مزید
شمس العلماء علامہ عبد الحق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالحق۔لقب:شمس العلماء۔خیرالبلاد "قصبہ خیرآباد" کی نسبت سے خیرآبادی کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عبدالحق خیرآبادی بن امام المناطقہ مجاہدِ جنگ آزادی علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن علامہ فضلِ امام خیرآبادی (علیہم الرحمہ)۔(خیرآباد ضلع سیتاپور،ریاست اترپردیش انڈیا میں واقع ہے،یہ قصبہ سیتاپور سے6 کلومیٹر،اور لکھنؤ سے 75کلومیٹر دہلی لکھنؤ ہائی پر واقع ہے۔) تاریخِ ولادت: آپ 1244ھ بمطابق ستمبر/1828ءکو دہلی میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحسن پھپھوندی اپنے استاذ مولانا ہدایت اللہ خاں جون پوری کی روایت سے فرماتے تھے: کہ حضرت علامہ خیر آبادی نے آپ کے عقیقہ میں ساٹھ ہزار روپے خرچ کیے تھے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والد ماجد سے کی۔1258ھ میں سولہ ب۔۔۔
مزید