حضرت علامہ لمعان الحق انصاری لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
پیر قلندر شاہ قریشی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ کے والد گرامی کا نام شیخ کرم شاہ قریشی تھا، لاہور میں پیدا ہوئے، سال ولادت ۱۷۷۱ء بمطابق ۱۱۸۵ھ ہے،یہ انہتائی طوائف الملو کی کا تھا، ابتدائی تعلیم اپنے والد کے چچا پیر خدا بخش سے حاصل کی، ۱۷۸۲ء میں آپ اپنے والد کے ساتھ لکھنؤ چلے گئے تھے، بریلی میں آپ نے اپنے بردار بزرگ پیر مردا شاہ کے ساتھ حضرت بد ر الدین رہتکی سے بیعت کی اور خرقہ خلافت حاصل کیا، ۱۷۸۶ء میں مرشد کی وفات کے بعد ایک سال تک اس مزار پر جاروب کشی کرتے رہے پھر رو دلی چلے گئے جہاں شیخ احمد عبد الحق کا مزار ہے وہاں سے الہ آباد پھر بنارس سے ۱۷۹۵ءمیں لکھنؤ پہنچ گئے۔ ۱۷۹۵ءمیں آپ لکھنؤ سے لاہور واپس آئے اور اپنی والدہ اور اخ مکرم پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچے جو پانچ برس اپنے آبائی مکان محلہ کھاری کھوئی گذ ر چو۔۔۔
مزید
حضرت قاضی سید عبدالملک شاہ اجمل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قاضی سیدعبدالملک المعروف بہ شاہ اجمل کئی سلسلوں سےوابستہ تھے۔آپ سلسلہ چشتیہ جہانیہ وقادریہ وسہروردیہ میں حضرت سیدجلال الدین بخاری المعروف بہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت کےمریداورخلیفہ تھے۔آپ نےحضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی سےبھی خرقہ خلافت پایا۔ حضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی کوحضرت نصیرالدین چراغ دہلی کامریداورخلیفہ ہونےکا شرف حاصل تھا۔ وفات: آپ نے۲۵رمضان۸۶۴ھ کووفات پائی۔آپ کامزاربہرائش میں مولوی شاہ نعیم اللہ کےمزار کےقریب واقع ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)۔۔۔
مزید
ابو العباس حضرت علامہ احمد بن محمد الازرعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابو العباس احمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابی عبداللہ محمد بن ابراہیم بن ابراہیم بن داؤد بن حازم الاسدی الاذرعی: امام،مفتی قاضی اور فقیہ تھے۔جامع حاکمی میں رہے۔۲۵؍رمضان ۷۴۱ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
حضرت علامہ قاضی لعل محمد مٹیاری علیہ الرحمۃ بحر العلوم علامہ قاضی لعل محمد مٹیاروی استاد العلماء والفضلاء علامہ قاضی لعل محمد، مٹیاری (ضلع حیدر آباد سندھ) میں ۲۹، شوال ۱۲۷۴ھ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مٹیاری میں تعلیم و تربیت حاصل کی، آپ کی خوشی نصیبی کہئے کہ ان دنوں مٹیاری میں رئیس العلماء حضرت علامہ حسن اللہ صدیقی (پاٹ شریف ) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے، اور آپ نے خوب ان سے استفادہ کیا۔ ( سندھ جا اسلامی درسگاہ ص ۴۱۳ ص۴۰۰) قاضی صاحب نے میاں عبدالولی مٹیاروی سے بھی تعلیم حاصل کی جو کہ بے نظیر عالم ، عظیم فقیہ ، مخدوم محمد مٹیاروی کے شاگردار شد تھے اور وہ مخدوم عبدالکریم مٹیاروی بن مخدوم محمد عثمان مٹیاروی سے ، مخدوم عبدالکریم اپنے والد محترم سے جو کہ عالم اور فقیہ تھے، فقہ کی جزئیات پر عبور رکھتے تھے اور اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ وہ نصر پور کے مشہور عالم ، محدث ، فقیہ صوفی ن۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی مڈکی ان کے ساتھ کردیے۔ جب موکل خاں پنجاب کو آئے تو وہ ہر دو ساتھ تھے۔ آپ ضلع ہوشیار پور میں جہانخیل کی زمین پر آباد ہوئے۔ ہر دو خلیفوں کی پختہ قبریں اس وقت ہائی سکول خالقیہ کی جدید جامع مسجد کے عقب میں جانب غرب موجود ہیں۔ شیر محمد خان ریاست منڈی میں ملازم ہوئے۔والدمحترم کی پیدائش و دیگر حالات:جب ان کی عمر ساڑھے بتیس سال کی ہوئی تو ۱۳۰۴ھ میں دیدار ۔۔۔
مزید
حضرت یادگارِ سلف مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی، راولپنڈی علیہ الرحمۃ صیغمِ اسلام حضرت مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی بن حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری رضوی ۱۴؍شوال المکرم ۱۳۲۷ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۰۹ء بروز جمعۃ المبارک میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کے خلیفہ مجاز تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد الاسلام اور مدرسہ قومیہ عربیہ میرٹھ (ہند) میں حاصل کی اور انتہائی کتب معقولات و منقولات میرٹھ کی قدیم درس گاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ میں پڑھ کر ۲۵ نومبر ۱۹۳۳ء کو سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ بعد ازاں عربی، فارسی اور انگریزی کے امتحانات الٰہ آباد یونیورسٹی سے پاس کیے۔ دینی و ملی خدمات: علومِ قدیمہ و جدیدہ کی تحصیل و تکمیل کے بعد آپ نے خاندانی دستور کے مطابق والد گرامی کے حکم سے جام۔۔۔
مزید