پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کانام جہاں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبرِ انورہے)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایت کےمطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی اپنے والدِگرامی سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے حاصل کیے۔تمام علوم میں مہارتِ تامہ حاصل کی ،یہاں تک کہ اپنے وقت کےجید علماء کی صف میں شامل ہوگئے ۔بلکہ تمام اعلیٰ نسبتوں اور فضیلتوں اور علم وتقویٰ کی بدولت ت۔۔۔

مزید

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کانام جہاں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبرِ انورہے)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایت کےمطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی اپنے والدِگرامی سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے حاصل کیے۔تمام علوم میں مہارتِ تامہ حاصل کی ،یہاں تک کہ اپنے وقت کےجید علماء کی صف میں شامل ہوگئے ۔بلکہ تمام اعلیٰ نسبتوں اور فضیلتوں اور علم وتقویٰ کی بدولت ت۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت امام ابو زکریا نووی

شیخ الاسلام حضرت امام ابو زکریا نووی رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب: اسم گرامی:یحیٰ۔کنیت:لقب:شیخ الاسلام،قطبِ وقت،محی الدین،حافظ الحدیث۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: یحییٰ بن شرف بن مری بن حسن بن حسین بن جمعہ بن حزام۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب صحابیِ رسول ﷺ حضرت حزام بن خویلد رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محرم الحرام کےآخری عشرے631ھ،مطابق 1234ء کودمشق ،شام کےایک علاقے"حوران "کی ایک نواحی بستی"نویٰ"میں   ہوئی۔اسی علاقے کی نسبت سے"نووی" کہلاتے ہیں۔ تحصیل علم: امام نووی 649ھ میں" مدرسہ رواحیہ" میں داخل ہوئے اور باقاعدہ تحصیل علم کا آغاز فرمایا دوسال بعد اپنے والد کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے گئے مدینہ منورہ میں ڈیڑھ ماہ قیام کیا اس سفر میں حرمین شریفین بیت اللہ کے فضلاء سے استفادہ کرتے رہے واپسی کے بعد پورے انہماک ک۔۔۔

مزید

قطب الاقطاب شیخ رحمکار کاکا

شیخ المشائخ شیخ رحمکارالمعروف کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ کی اسم گرامی رحمکار۔آپ کا لقب:کاکا صاحب۔(کاکا پشتو زبان میں  بزرگ کو کہتے ہیں) والد کا اسم گرامی: شیخ بہادر المعروف ابک بابا ، دادا کا نام مست بابا (انکا مزار شیخ رحمکارکے مزار سے سات میل دور ہے ۔آپ کی زیارت مرجع خلائق ہے)اور پردادا کا نام غالب بابا (انکا مزار چراٹ کے پہاڑ کے نیچے واقع ہے بڑا دشوار گذار علاقہ ہے مگر لوگ زیارت کرتے ہیں)تھا۔ آپ تمام صوبہ سرحد اور اکناف و اطراف میں کاکاصاحب کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا لقب ’’ شیخ المشائخ‘‘ تھا۔ ولادت:  آپکی ولادت 983ھ میں ہوئی۔ سیرت وخصائص:  آپ صائم الدھر ، شب بیدار ، انتہائی راست گفتار ، متواضع ، منکر المزاج ، سخی ، صاحب قلب سلیم ، مخلوق خدا پر شفقت کرنے والے، ہر وارد و صادر پر رحمد لی کرنے والے تھے ہرایک مرید پر توجہ باطنی ف۔۔۔

مزید

حضرت شاہ فرہاد صفات جمالی

حضرت شاہ فرہاد صفات جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت پیر سید فتح اللہ شاہ ﷫۔ حکومت ِ وقت نے آپ کو ’’خان‘‘ کا خطاب کیا تھا۔خاندانی تعلق حضرت امام موسیٰ کاظم ﷜ سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ﷫ 962ھ کو پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: آپ﷫ نے اپنے ماموں حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری﷫ کی سرپرستی میں ان کے گھر پر تعلیم حاصل کی۔ آپ﷫ کی ذات مبارکہ علوم و معارف کی جامع تھی۔ بیعت و خلافت: اپنے ماموں گرامی حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری﷫ سے سلسلہ چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوئے، اور بعد ازاں منازل سلوک کی تکمیل پر شیخ کامل نے آپ کو خرقہ خلافت عطافرمایا۔ سیرت و خصائص: فخر السادات پیر طریقت حضرت پیر سید اللہ داد شاہ چشتی صابری﷫؛آپ﷫ بڑے ہی نیک متقی و پرہیزگار او راپنے اسلاف کی تعلیمات و معمولات پر سختی س۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی۔لقب: شیخ المشائخ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی بن حضرت شیخ نور گنگوہی بن حضرت شیخ علی گنگوہی بن قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین ﷭۔ آپ﷫ کے اجداد میں شیخ صفی الدین﷫ حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی﷫ کے مرید اور اپنے وقت کے عارفِ کامل تھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےامام الائمہ حضرت امام ابوحنیفہ﷫ پرمنتہی ہوتاہے۔ (حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی اور ان کی تعلیمات، ص145) اسی طرح آپ﷫ حضرت جلال الدین تھانیسری چشتی صابری﷫ کے نواسے ہیں۔(اقتباس الانوار، ص731) ولادت: آپ﷫ کی ولادت باسعادت گنگوہ ،ہند میں حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی﷫ کے پوتےشیخ نور الدین ﷫ کے گھر پر ہوئی۔ تاریخ و سن ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ تحصیل علم: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی﷫ کا تعلق ایک علمی و روحانی خانوادے سے ت۔۔۔

مزید

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری ﷫ اسم گرامی: سلطان العاشقین برھان الواصلین حضرت شیخ دوست محمد چشتی صابری﷫۔آپ﷫ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے اولیائے کاملین میں سے ہیں۔ بیعت وخلافت: آپ ﷫ شیخ المشائخ عارف ربانی حضرت خواجہ نظام الدین بلخی تھانیسری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہیں سے خرقہ خلافت پاکر سرفراز و ممتاز ہوئے۔حضرت شٰخ نظام الدین بلخی چشتی صابری مرید و خلیفہ حضرت شیخ جلال الدین محمود تھانیسری ﷫ کے تھے۔ وہ مرید خلیفہ تھے حضرت قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی چشتی صابری ﷫ کے۔ اقتباس الانوار میں شیخ محمد اکرم قدوسی﷫ فرماتے ہیں: ’’شیخ نظام الدین بلخی﷫ کے چھٹے اور ساتویں خلفاء حضرت شیخ اللہ داد لاہوری اور حضرت شیخ دوست محمد صوفی لاہوری ہیں۔ ان دونوں حضرات کے حُسنِ تربیت سے بے شمار طالبانِ حق مرتبہ تکمیل و ہدایت کو پہنچے۔جن کے ذریعے مزید خلفاء و جود میں آئے اور مخلو۔۔۔

مزید

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری ابن سید عبدالرسول کیرانوی

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری کیرانوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید غریب اللہ چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت سید عبد الرسول ﷫۔خاندانی تعلق کیرانہ کےسادات کرام سے تھا۔آپ کے والد گرامی اپنے وقت کے عظیم صوفی اور عارف کامل تھے۔صاحبِ اقتباس الانوار شیخ محمد اکرم قدوسی چشتی صابری ﷫ فرماتے ہیں کہ صاحب سیر الاقطاب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:’’کہ سید غریب اللہ بن سید عبد الرسول آپ میرے رضاعی بھائی اور رشتہ دار ہیں۔ یعنی میری دادی اور ان کی دادی سگی بہنیں ہیں۔(اقتباس الانوار، ص843) تحصیل علم: آپ ﷫ تمام علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ حضرت شیخ جلال الدین پانی پتی﷫ کے جانشین حضرت شاہ محمدجی بندگی چشتی صابری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ سیرت و خصائص: عارف ربانی ،صاحب کشف و کرامات حضرت سیدغریب اللہ چشتی صابری کیرانوی﷫۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ جان اللہ لاہوری﷫۔ لقب: امام العارفین۔ آپ﷫ کے سلسلۂ نسب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ولادت: آپ﷫ کی ولادت باسعادت لاہور میں ہوئی۔تاریخ ِ ولادت و سن ِ ولادت معلوم نہ ہوسکی۔ تحصیل علم: شیخ جان اللہ لاہوری﷫ کی تعلیم و تربیت لاہور میں ہوئی۔دینی و دنیاوی علوم پر مکمل طور پر دسترس حاصل تھی۔ (خزینۃ الاصفیاء/ تذکرہ اولیائے لاہور، ص353) بیعت و خلافت: حضرت جان اللہ لاہوری﷫ مرشدِ کامل کی تلاش میں سیر کرتے کرتے حضرت شیخ نظام الدین بلخی چشتی صابری ﷫ کی خدمت میں تھانیسر پہنچے اور حضرت شیخ نظام الدین بلخی ﷫ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور کچھ عرصہ مرشدِ کامل کی خدمت میں رہ کر زہد و ریاضت میں کمال حاصل کیا۔ اس کے بعد مرشد کامل کے ہمراہ حج کے لیے حرمین شریفین تشریف لے گئے۔ وہاں سے واپسی پر آپ کے مرشد حضرت شیخ نظام الدین بلخی ﷫نے ۔۔۔

مزید