پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

محمد یار چشتی فریدی، مولانا خواجہ

مولانا خواجہ  محمد یار چشتی فریدی  نام ونسب:اسم گرامی:محمد یار۔تخلص:محمداوربلبل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت  مولانا خواجہ  محمد یار فریدی بن مولانا عبدالکریم بن محمد یار بن محمد حسن بن محمد کبیر بن قاضی محمدمحسن بن قاضی ابوالعلی محمد یعقوب بن محمد یوسف بن ولی محمد ۔الیٰ آخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت زیدبن عون بن مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کےواسطےسےخاندان بنی ہاشم تک پہنچتاہے۔آپ کاخاندانی تعلق "قطب شاہی اعوان"سے ہے۔(بہار چشت:161) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1300ھ،مطابق 1883ءکو"گڑھی اختیارخان" ضلع رحیم یارخان میں مولاناعبدالکریم کےگھرہوئی۔ تحصیل علم: ابتدائی تعلیم اپنےعلاقےمیں حاصل کی،اس کےبعد جلال پورمیں قرآن مجید،اورفارسی کی ابتدائی  چندکتابیں پڑھیں،ابتدائی اساتذہ میں  مولانا رحمت اللہ،مولانا محمد حیات اور مولانا تاج محمودشامل تھے۔اس کےبعد چاچڑاں شریف ۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد۔کنیت:ابوعیسیٰ۔لقب:امام المحدثین،حافظ الحدیث،صاحبِ سنن۔سلسلہ نسب  اسطرح ہے:امام ابوعیسیٰ محمد بن عیسیٰ  ترمذی بن سورۃ  بن موسیٰ بن ضحاک بن سکن سلمی ترمذی۔علیم الرحمہ۔امام ترمذی علیہ الرحمہ نےاپنےنام کی بجائےکنیت کواختیارکیاہے،اوراسی سےمعروف ہوئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 209ھ،مطابق824ءکو"ترمذ"ازبکستان میں ہوئی۔ تحصیل علم:خراسان ماوراء النہر کا علاقہ علم و فن کاگہوارہ رہا ہے جس کی خاک سے ہزاروں اسلامی شخصیتیں ابھریں انہیں میں امام ترمذی کی باکمال ذات گرامی بھی ہے امام ترمذی نے جس زمانہ میں آنکھ  کھولی آپ کے گرد پیش کا سارا ماحول علم و فضل کےغلغلوں سے معمور تھا انہوں نے اپنی فطری مناسبت علم اور قوت حفظ و ضبط کے ساتھ ابتداءمیں اپنے شہر کے محدثین سے کسب فیض کیا پھر اسلامی شہروں کی رحلت کی ا۔۔۔

مزید

عباس بن عبدالمطلب

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت عباس بن عبدالمطلب۔کنیت:ابوالفضل۔لقب:خاتم المہاجرین،عم رسول اللہ ﷺ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ۔الی آخرہ۔(الاصابہ ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  566ءمیں واقعہ فیل سےتین سال قبل مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔حضرت عباس  پانچ سال کی عمرمیں اتفاقیہ طورپرکہیں گم ہوگئے۔ان کی والدہ محترمہ کو بڑی فکر ہوئی،انہوں نے اسی وقت نذرمانی کہ اگر عباس مجھ کو مل گئے تو میں بیت اللہ پر حریر و دیباج کا، جو نہایت بیش قیمت کپڑا ہوتا ہے، غلاف چڑھاؤں گی۔نذر ماننے کے بعد ہی حضرت عباس مل گئے، ان کی والدہ نے نذر پوری کی۔حضرت عباس  کی والدہ ہی وہ اول عرب خاتون ہیں جنہوں نے بیش بہا کپڑے کا غلاف بیت اللہ کو پہنایا۔ تحصیلِ ۔۔۔

مزید

ابو الحسین احمد نوری ماہروی، سراج العارفین سیّد شاہ

ابو الحسین احمد نوری ماہروی، سراج العارفین سیّد شاہ نام:           احمد نوریکنیت:         ابوالحسینعرف:        نوری میاںلقب:         سراج العارفیننسب:         سراج العارفین سیّد شاہ ابو الحسین احمد نوری بن سیّد شاہ ظہور حسن بن حضرت سیّد شاہ آلِ رسول مارہروی۔آپ کا تعلّق زیدی  سادات سے ہے۔ تاریخِ ولادت:         19؍شوّال المکرم1255ھ،مطابق 26؍دسمبر 1839ء بروز جمعرات۔تحصیلِ علم:             ابتدائی تعلیم وتربیت اورپرورش دادی صاحبہ اور دادا بزرگ وار(حضرت  سیّد شاہ آلِ رس۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نور الدین رفیقی

حضرت شیخ نور الدین رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ نور الدین بن عبداللہ بن مصطفیٰ رفیقی: جامع علوم ظاہری و باطنی، علامۂ زمانہ،فہامۂ یگانہ،صاحب ہیبت،عظیم الاخلاق،علو الہمۃ تھے،۱۲۲۵ھ میں پیدا ہوئے اور اپنے چچا کے بیٹے شیخ ابی المصطفیٰ طیب بن احمد بن مصطفیٰ کی گود میں پرورش پائی اور انہیں سے جمعی معارف کو اخذ کیا اور روایت حدیث اور ادا کی حاصل کی اور علوم متعارفہ فقہ،صرف،نحو،منطق،کلام،اصول،حکمت وغیرہ کو مولوی محمد حسن بن نظام الدین سے اخذ کیا اور شیوخ کثیرہ سے صحبت کر کے ان سے فوائد کثیرہ حاصل کیے اور اکثر شہروں کی سیر کی،تمام عمر ن کاح نہیں کیا،طبع موزون رکھتے تھے،اشعار لطیفہ اور ابیات منیفہ آپ سے یادگار ہیں۔وفات آپ کی ۹رجب ۱۲۸۸؁ھ میں ہوئی۔’’خادم المحدثین‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ  اللہ تعالی علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے حاصل کی،اسکے بعد علوم متد اولہ کی کتب حضرت مولانا نصیر بخش  چشتی سے پڑھیں ۔بعدازاں مولانا خلیل احمد (قصبہ  روہیلا انوالی )ضلع مظفر گڑھ ،اور حضرت حافظ صاحب سیلا نوالی ضلع میا نوالی سے دیگر کتب متداولہ اور درس حدیث شریف کی  تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت خواجہ عبد الرحمن ملتانی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے دست حق پر بیعت سے س۔۔۔

مزید

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولاناغلام دستگیر رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالافضل۔لقب:مؤرخ اہلسنت۔تخلص:نامی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا پیر غلام  دستگیر نامی بن پیر حامد شاہ رحمہا اللہ تعالی۔آپ کانام نامی اسم گرامی محسن اہلسنت حضرت علامہ مولانا غلام دستگیر قصوری دائم الحضوری علیہ الرحمہ کےنام پررکھاگیا۔ آپ اپنےنام کےبارےمیں خودفرماتےہیں: زادم و گشتم غلام دستگیر۔۔۔۔من شدم نامی بنام دستگیر                    بنام نیک مولانا قصوری۔۔۔۔۔۔ غلام دستگیر نام کر دند تاریخ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 23/جمادی الاخری 1300ھ،مطابق یکم مئی 1883ء،بروزمنگل،بوقت گیارہ بجےدن،اپنےناناغلام محی الدین کےگھر"رتہ پیراں"ضلع شیخو پورہ پاکستان میں ہوئ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی

شیخُ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم، کنیت ابوعبدالرحمن ، القاب شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اورمخدوم المخادیم ہیں ۔ آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے۔ محمد ہاشم بن عبدالغفور بن عبدالرحمن بن عبداللطیف بن عبدالرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت:بروز جمعرات 10/ ربیع الاول1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر (ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی،صرف 6 ماہ میں قرآنِ مجید مکمل کیا،باقی علو م کی تکمیل حضرت مخدوم محمد سعید اور مولانا محمد ضیاء الدین  سے کی ۔علومِ حدیث آپ نے مخدوم محمد معین ٹھٹھوی  سے حاصل کیے۔ تمام علوم وفنون 9 سال کے مختصر عرصے میں حاصل کیے۔ بیعت وخلافت:قطبِ ربانی سید سعد اللہ قادری  بن سید غلام محمد سورتی قادری علیہ الرحمہ (المتوفیٰ 1138ھ) ک۔۔۔

مزید

معین الدین حسن چشتی اجمیری، خواجہ غریب نواز سید

 سلطان الہند خواجہ غریب نواز سید معین الدین چشتی اجمیری  نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین حسن سنجری بن کمال الدین سید  احمد حسن بن سید نجم الدین طاہر بن سید عبدالعزیز بن سید ابراہیم بن امام علی رضا بن امام موسی کاظم بن امام جعفر صاد بن امام محمد باقر  بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی المرتضی۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپکی نشوو نما  "خراسان" میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہوئی ۔مزید حصول ِ علم کیلئے "سمرقند"اور "بخارا" کیطرف  سفر کیا کیونکہ ان ایام میں یہی بلاد ۔۔۔

مزید

معین الدین حسن چشتی اجمیری، خواجہ غریب نواز سید

 سلطان الہند خواجہ غریب نواز سید معین الدین چشتی اجمیری  نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین حسن سنجری بن کمال الدین سید  احمد حسن بن سید نجم الدین طاہر بن سید عبدالعزیز بن سید ابراہیم بن امام علی رضا بن امام موسی کاظم بن امام جعفر صاد بن امام محمد باقر  بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی المرتضی۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپکی نشوو نما  "خراسان" میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہوئی ۔مزید حصول ِ علم کیلئے "سمرقند"اور "بخارا" کیطرف  سفر کیا کیونکہ ان ایام میں یہی بلاد ۔۔۔

مزید