پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

عبدالقدوس گنگوہی، قطب العالم شیخ

عبدالقدوس گنگوہی، قطب العالم شیخ اسمِ گرامی:    عبدالقدوس۔ لقب:           قطب العالم، شیخ۔ نسب:                     قطب العالم حضرت شیخ عبدالقدوس ردولوی ثم گنگوہی﷫ کا کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سےحضرت سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہ﷜ پرمنتہی ہوتاہے۔ آپ کےدادا شیخ صفی الدین تک آپ کا سلسلۂنسب یہ ہے: شیخ عبدالقدوس بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔ آپ کےداداشیخ صفی الدین﷫ حضرت میرسیّداشرف جہانگیرسمنانی ﷜ کے مریدتھے۔ ولادت: آپ۸۶۱ھ مطابق ۱۴۵۶ء میں ردولی میں پیداہوئے۔ آپ کی ولادت کی بشارت شیخ احمد عبدالحق ردولوی نے آپ کے والدِگرامی کو  اِن الفاظِ مبارک میں دی تھی: ’’تمہاری پشت سے ایک ایسا فرزند پیدا ہوگاجو نو۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محب اللہ اکبر آبادی

حضرت شیخ محب اللہ اکبر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           شیخ محب اللہ اکبر آبادی: عالم فاضل،وحید العصر،فرید الدہر،باخذ اا ور معمر شخص تھے،آپ کی توجہ بیماروں پر نہایت مؤثر ہوتی تھی۔تصانیف بھی آپ نے کثرت سے کی جس میں سے شرح کتاب فصوص الحکم اشہر اور نہایت عمدہ ہے۔ وفات آپ کی ۱۰۸۷؁ھ میں ہوئی اور اکبر آباد میں مدفون ہوئے۔ ۔ الہ آبادی۔ الہ آباد میں ’’نزہت الخواطر‘‘ نکی سوانح ارادہ میں ہو چکی ہے(مرتب) (حدائق الحنفیہ) ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید محمد بن قطب عالم سہروردی الملقب بہ شاہ عالم احمد آبادی

حضرت شیخ سید محمد بن قطب عالم سہروردی  الملقب بہ شاہ عالم احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ قطبِ عالم کے بیٹے تھے، آپ کا نام شاہ منجھن لقب شاہ عالم تھا۔ آپ کی قبر احمدآباد میں ہے۔ آپ کا روضہ اس علاقہ کے رہنے والے لوگوں کی زیارت گاہ ہے اور ایک ایسے پاکیزہ، بلند لطیف اور نظیف علاقہ میں واقع ہے جو بہت کشادہ اور وسیع خطہ ہے، جمعرات کو شہر کے اچھے اور بُرے سبھی لوگ آپ کے مزار پر جاتے اور رات بھر وہیں رہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ شاہ عالم کی تصوف اور سلوک میں کچھ عجیب سی حالت تھی، اکثر اوقات آپ پر مستی کا عالم چھایا رہتا تھا کبھی کبھی ریشمی لباس بھی پہن لیا کرتے تھے اور ملامتیہ فرقے کے پیرو کار نظر آتے تھے لیکن اس کے باوجود آپ کی ولایت پر کھلے اور واضح دلائل موجود تھے اور شیخ احمد کھتو آپ کی تربیت و ارشاد کے ذمہ دار تھے، آپ کثیر الکرامات  بزرگوں میں تھے، ۸۸۰ھ میں آپ نے وفات پائی جس کے عدد ک۔۔۔

مزید

ظفر الدین بہاری، ملک العلما، علامہ مولاناسیدمحمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

  ظفر الدین بہاری، ملک العلما علامہ مولاناسیّدمحمد اسمِ گرامی:    محمد ظفرالدین۔کنیت:           ابوالبرکات۔لقب:             ملک العلما۔نسب:          ملک العلما ابوالبرکات حضرت علامہ مولانا سیّد محمدظفرالدین بہاری بن سیّد عبدالرزاق  نسباً سیّد ہیں۔ آپ کے مورثِ اعلیٰ سیّد ابراہیم بن سیّد ابو بکر غزنوی ملقب بہ ’’مدار  الملک‘‘ ہیں۔ اِن کا نسب ساتویں پشت میں حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ تک پہنچتا ہے۔ولادت:               10؍ محرم الحرام 1303ھ؍مطابق اکتوبر 1885ء، بَہ وقتِ صبحِ صادق ۔مقامِ ولادت:  ۔۔۔

مزید

عبد القادر بد ایونی، تاج الفحول مولانا شاہ

تاج الفحول مولانا شاہ عبدالقادربدایونی نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر۔لقب:تاج الفحول،محبِ رسول،مظہرِ حق،شیخ الاسلام فی الہند۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: تاج الفحول حضرت علامہ مولاناشاہ عبدالقادربدایونی بن حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی  بن عین الحق شاہ عبدالمجیدبدایونی بن شاہ عبدالحمیدبدایونی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1253ھ،مطابق  اکتوبر/1837ءکوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کی رسم تسمیہ خوانی آپ کے جد محترم نے فرمائی۔ بعد ازان تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا حضرت مولانا نور احمد صاحب نے کمالات علمیہ میں آپ کو معراج کمال تک پہنچایا ۔ اس کے بعد آپ نے استاذ الاساتذہ امام الوقت  مجاہدِ جنگ آزادی حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ استاذ کو اپنے تلامذہ میں سے آپ پر ناز تھا۔مولانافضلِ حق آپ پرفخرکیاکرتےتھے، اکثر فرما۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدعبدالصمد۔لقب:علاقہ سہسوان کی نسبت "سہوانی" کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:سیدغالب حسین حسینی علیہ الرحمہ۔خاندانی نسبت وتعلق  حضرت قطب المشائخ خواجہ ابو یوسف مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک14/شعبان المعظم 1269ھ،مطابق 20مئی/1853ءکواپنےآبائی مکان محلہ محی الدین پور،شہرسہسوان صوبہ یوپی انڈیامیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے خالہ زاد بھائی حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین انصاری سے تعلیم شروع کی، سات برس کی عمر میں حفظ قرآن سے فراغت پائی، گیارہ برس کی عمر میں صرف ونحو اور علوم شرعیہ کی تعلیم متوسطات تک پانے کے بعد حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر قدس سرہٗ کے حقلۂ درس میں شریک ہوئے،اور علوم و فنون کی تکمیل کی، حضرت سیف اللہ المسلول اور حضرت مولانا شاہ نور احمد قدس سرہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی

حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:پیرغلام جان مجددی۔لقب:مجددی،سرہندی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ مولاناپیرغلام مجدد بن عبدالحلیم بن عبدالرحیم بن خواجہ محمد ضیاء الحق بن خواجہ غلام نبی بن خواجہ غلام حسن بن خواجہ غلام محمد بن خواجہ غلام معصوم بن خواجہ محمد اسماعیل بن خواجہ محمد بن خواجہ محمد معصوم بن امام ربانی شیخ احمد سرہندی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت6/رجب المرجب 1300ھ،مطابق 14/مئی 1883ء،بروزپیربوقتِ صبح صادق علاقہ "مٹیاری"ضلع حیدرآباد میں ہوئی۔اب مٹیاری خودایک ضلع بن چکاہے۔ تحصیلِ علم: چار سال کی عمر میں آپ کی رسم بسم اللہ آپ کے جد امجد خواجہ عبدالرحیم نے کرائی، قرآن پاک آپ نے قاری عبدالرحمن متعلوی سے پڑھا، فارسی کی تعلیم جناب عزیز اللہ خان سلیمان خیل قندھاری سے اور عربی کی تعلیم علامہ محمد حسن اللہ صدیقی پاٹائی سے مٹیا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین ۔لقب:شمس الاولیاء۔ترکی النسل ہونے کی وجہ سےترک،اورپانی پت میں قیام کی وجہ سے پانی پتی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شمس الدین ترک بن سید احمدبن سیدعبدالمومن بن سیدعبدالملک بن سیدسیف الدین بن خواجہ ورعنابن باباقرعنا۔آپ کے آباؤاجدادترک کےرہنےوالےتھے۔آپ ساداتِ علوی  سےتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سے حضرت محمدحنیفہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتاہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الثانی 597ھ،مطابق مارچ/1201ءکوبمقام مرخس ترکمانستان میں پیداہوئے۔ تحصیل ِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت ترکمانستان میں ہوئی۔آپ نے بہت جلدتفسیر،حدیث،فقہ،ریاضی،منطق، ہیئت،ہندسہ میں قابلیت حاصل کی۔جلدہی علم معقول و منقول سےفارغ ہوکرعلم باطنی کی طرف متوجہ ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکررحمتہ اللہ علیہ نےآپ کو۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید سجاد سعید کاظمی شاہ

جگرگوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید سجاد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وصال فرماگئے ہیں۔ نمازِ جنازہ بروز جمعرات مورخہ ۲۴ مارچ ۲۰۱۶ء کو شام ۵ بجے شاہی عید گاہ ملتان میں ادا کی گئی۔۔۔۔

مزید

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد  نام ونسب: اسمِ گرامی:وصی احمد۔لقب:شیخ المحدثین۔علاقہ"سورت"کی نسبت سے سورتی کہلاتے ہیں۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: مولانا وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہربن محمد قاسم بن محمد ابراہیم۔(علیہم الرحمہ)آپ علیہ الرحمہ کا شجرۂ نسب  صحابیِ رسول،حضرت سہیل بن حنیف  رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ اور آپ اپنے نام کے ساتھ حنفی اور حنیفی لکھا کرتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1252ھ،مطابق 1836ءکو"راند یر" ضلع سورت، ہند وستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِگرامی مولانا محمد طیب سورتی سے حاصل کی۔ مسجدِ فتح پور دہلی میں قیام کیا۔ اُس وقت مسجد فتح پور میں حضرت مفتی محمد مسعود محدث دہلوی درس و تدریس میں مصروف تھے۔ اُن کے ہی مشورے پر مدر سۂ حسین بخش میں داخلہ لیا اور علماء و فضلاء سے صرف و نحو، تفسیر و ۔۔۔

مزید