عبداللہ شطاری، شیخاسمِ گرامی: عبداللہ شطاری۔نسب: شیخ عبداللہ شطاری کا سلسلۂ نسب حضرت سیّدنا شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے ملتاہے۔بیعت وخلافت: شیخ عبد اللہ شطاری شیخ محمد طیفوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خرقۂ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔سیرت وخصائص:حضرت عبداللہ شطاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سلسلۂ شطاریہ کے بانی اور امامِ طریقت اور پیشوائے حقیقت تھے۔ آپ نے رسالہ’’ اشغالِ شطاریہ‘‘ میں اپنے سلسلۂ عالیہ کے مقامات و احوال قلم بند کیے ہیں۔ سلسلۂ طیفوریہ میں جو شخص سب سے پہلے شطاریہ طریقت پر اٹھا وہ حضرت شیخ عبداللہ تھے۔ شطار اصطلاح میں ’’تیز رو‘‘ کو کہتے ہیں، م۔۔۔
مزید
حضرت شیخ سراج الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ، حضرت شیخ کمال الدین علامہ رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاجزادے تھے، خواجہ چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے چار سال کی عمر میں بیعت ہوگئے تھے مگر جوان ہو کر اپنے والد گرامی سے نسبت چشتیہ حاصل کی، صاحب علم و کمال تھے، مولانا احمد تھانسیری رحمۃ اللہ علیہ (جو عربی زبان کے مایہ ناز شاعر تھے)، مولانا عالم پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عالم سنگریزہ سے علوم حاصل کیے اور ایک لائق اعتماد تبحر حاصل کیا، سلطان فیروز شاہ جو بہمنی حکومت کا نامور تاجدار تھا، نے دکن آنے کی دعوت دی کہا جاتا ہے کہ سات ہزار کی رقم بطور زادِراہ بھی پیش کی مگر صوفی بے ریانی نہایت استغناء کا اظہار فرماتے ہوئے رقم واپس کر دی۔ (مخزن چشت: ص ۲۸۸) اور فرمایا: ’’حق تعالیٰ مراد گجرات ہر چہ ضرورت است عطامی فرماید۔‘‘ (تاریخ مشائخ چشت: ص ۲۶۴)و۔۔۔
مزید
حضرت شیخ رکن الدین فردوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ بدرالدین سمر قندی کے مرید تھے، دہلی آپ کا مسکن تھا اور جب سلطان کیقباد نے کیلو کہری میں نئی شہری آبادی کرنا چاہی تو آپ بھی وہاں تشریف لائے اور دریائے جمنا کے کنارے مقیم ہوگئے۔ غالباً آپ کے اور شیخ نظام الدین اولیاء کے درمیان چنداں محبت و اخلاص نہ تھا۔ سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ شیخ رکن الدین کے نوجوان بیٹے اور دوسرے مرید اکثر و بیشتر کشتی میں بیٹھ کر ناچتے گاتے اور سماع کرتے ہوئے خواجہ نظام الدین اولیاء کے مکان کے نیچے سے گزرا کرتے تھے۔ ایک روز اسی طرح گزر رہے تھے کہ خواجہ نظام الدین اولیاء کی ان پر نظر پڑی تو (اپنے حجرے سے) سر باہر نکالا اور فرمایا کہ ایک وہ ہے جو برسوں سے خون جگر پی رہا ہے اور اس راہ پر فدا ہوچکا ہے اور دوسرے یہ نوجوان ہیں جو کہتے ہیں کہ تو کیا ہے جو ہم نہیں (یعنی وہ کہتے تھے کہ خواجہ نظام اور ہم میں کیا فرق ہے) او۔۔۔
مزید
اللہ بخش تونسوی، امام العارفین مولانا خواجہ نام ونسب:حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی بن حضرت خواجہ گل محمد،بن حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی،بن محمد زکریا،بن عبدالوہاب،بن عمر،بن خان محمد رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ ولادت: ماہ ذوالحجہ (۱۲۴۱ھ/۱۸۲۶) میں تونسہ شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:دینی تعلیم کے لئے حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی نے آپ کو مولانا محمد امین کے سپرد کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کے علاوہ فارسی ادب اور عربی صرف و نحو کی تعلیم دی ، پھر حدیث کا درس دیا ، باطنی تر بیت خود حضرت پیر پٹھان نے فرمائی۔ سیرت وخصائص:ابتدائی زمانہ میں آپ شاہانہ شان و شوکت سے رہتے تھے، جب اپنے اصلی مقام پر فائز ہوئے تو پرانی ٹوپی ، نیلا تہبند اور معمولی کپڑے زیب تن فرماتے تھے ۔ جدا مجد کے فیض ِتربیت سے نماز اور روزے کی محبت بچپن ہی میں حاصل ہوگئی تھی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عبادت و ریاضت سے لگ۔۔۔
مزید
غلام جیلانی میرٹھی، علامہ مولانا سید نام ونسب:۔ وحیدالعصر حضرت مولانا غلام جیلانی ،بن مولاناحاجی غلام فخر الدین ،بن مولانا حکیم سخاوت حسین فخری سلیمانی ۔ آپکے دادا بزرگوار نےآپکا نام غلام محی الدین جیلانی رکھا۔ تاریخ ِ ولادت:۔۱۱،رمضان المبارک، ۱۳۱۷ ھ ،بمطابق ۱۹۰۰ ء ،ریاست دادوں ضلع علی گڈھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیل ِعلم:۔آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت گھر پر ہوئی،بعد ازاں جامعہ نعیمیہ مرادآبادمیں داخلہ لیا۔آپ نےوقت کے مایہ ناز مندرجہ ذیل علماء کرام سے اکتسابِ فیض کیا! صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی ،حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان، صدرالشریعہ حکیم محمد امجد علی اعظمی ،حضرت مولانا عبد العز۔۔۔
مزید
رضا علی خاں، مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت مولانا رضا علی خان ۔لقب: امام العلماء،قدوۃالصلحاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام العلماء حضرت مولانا رضا علی خان بن حافظ محمد کاظم علی خان بن جناب محمد اعظم خان بن جناب محمد سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان بن داؤد خان۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ 1224ھ کوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے مولانا خلیل الرحمن علیہ الرحمہ سے "ٹونک"(راجستھان ،ہند)تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل فرمائی۔آپ علیہ الرحمہ 1245 ھ کو سندِ فراغ حاصل فرمائی۔آپ تمام علوم کے جامع تھے۔بالخصوص فقہ وتصوف میں مرجعِ خاص وعام تھے۔ سیرت وخصائص:قدوۃالواصلین،زبدۃ الکاملین،رئیس المتوکلین ومتصوفین، قطب الوقت،امام العلماء،سندالاتقیاء حضرت علامہ مو۔۔۔
مزید
رضا علی خاں، مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت مولانا رضا علی خان ۔لقب: امام العلماء،قدوۃالصلحاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام العلماء حضرت مولانا رضا علی خان بن حافظ محمد کاظم علی خان بن جناب محمد اعظم خان بن جناب محمد سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان بن داؤد خان۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ 1224ھ کوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے مولانا خلیل الرحمن علیہ الرحمہ سے "ٹونک"(راجستھان ،ہند)تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل فرمائی۔آپ علیہ الرحمہ 1245 ھ کو سندِ فراغ حاصل فرمائی۔آپ تمام علوم کے جامع تھے۔بالخصوص فقہ وتصوف میں مرجعِ خاص وعام تھے۔ سیرت وخصائص:قدوۃالواصلین،زبدۃ الکاملین،رئیس المتوکلین ومتصوفین، قطب الوقت،امام العلماء،سندالاتقیاء حضرت علامہ مو۔۔۔
مزید
حضرت شاہ عبداللطیف المعروف امام بری سرکار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ عبدالطیف۔لقب:امام بری سرکار(خشکی کےامام)۔لقب سے ہی معروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت سیدعبدالطیف امام برّی بن سیدمحمود بن سید حامد بن سید بودلہ بن سید شاہ سکندر ۔الی ٰ آخرہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔آپ کےوالدِ ماجدسیدسخی محمود کاظمی علیہ الرحمہ اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔(ان کا مزار پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر ہے)۔(علیہم الرحمۃ اولرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1026ھ،مطابق 1617ء کو موضع کرسال تحصیل چکوال ضلع جہلم(پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت والدِگرامی کے زیرِ سایہ ہوئی۔مزید علم حاصل کرنے کے لیے آپ کوغورغشتی ضلع کیمل پور بھیجا گیا۔ جو اس زمانے میں علم کا مرکز تھا۔ وہاں آپ نےتف۔۔۔
مزید
پیر طریقت علامہ مولانا سیّد حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام: حمزہ علیتاریخِ ولادت: 10؍ ستمبر 1947ءمطابق 24شوال 1366ھمقامِ ولادت: عظیم آباد (پٹنہ) صوبۂ بہار، انڈیا نسب:حضرت علامہ مولانا سیّد حمزہ علی قادری کا نسبی تعلق فاتحِ بہار سیّد ابراہیم ملک بہار سے ہے، جن کا شجرۂ نسب اوپر جاکر حضور غوث الاعظم سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی سے ملتا ہے،یوں آپ حسنی گیلانی سیّد زادے ہیں ۔ اَلقاب:آپ کنزالکرامات کے لقب سے مشہور ہوئے، کیوں کہ لفظ لفظ اور لمحہ لمحہ کرامات کا ظہو۔۔۔
مزید