پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

اختر رضا خاں ازہری، تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد

 اختر رضا خاں ازہری، تاج الشریعہ  علامہ مفتی محمد اسمِ گرامی:       محمد اسماعیل رضا۔عرفیت:            اختر رضا۔تخلص:            اختر۔لقب:             تاج الشریعہ۔نسب:تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختر رضا خاں ازہری  بریلوی﷫ کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں بن مفسراعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا خاں بن شیخ الاسلام اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خاں بن رئیس الاتقیا مولانا نقی علی خاں بن امام العلما مولانا رضا علی خاں بن مولانا شاہ محمد اعظم خاں بن مولانا حافظ کاظم علی خاں بن محمد سعادت یار خاں بن۔۔۔

مزید

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: عبد القادر۔عرفی نام: غلام قادر بھیروی۔ لقب: قطبِ لاہور، عارف باللہ،استاذ العلماء۔  سلسلۂ نسب اس طرح ہے:  عارف باللہ حضرت علامہ مولانا غلام قادربھیروی بن مولانا عبدالحکیم بن مولانا جان محمد بن مولانا محمد صدیق۔علیہم الرحمہ۔آپ﷫ خاندانِ قریش کے چشم وچراغ تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ سندھ کے باسی تھے۔تسخیر ِ سندھ کے بعد سندھ میں مقیم ہوگئے۔بعد ازاں سیاسی انقلابات سے متاثر ہوکر سندھ سے بھیرہ شریف پنجاب میں اقامت گزیں ہوگئے۔آپ کے والد گرامی مولانا عبدالحکیم صاحب ایک جید عالم اور خدا ترس بزرگ تھے۔اسی طرح آپ کے دوحقیقی بھائی بھی صاحبِ علم و فضل تھے۔(فروغِ علم میں خانوادۂ سیال شریف اور ان کے خلفاء کا کردار:186) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ’’الیواقیت المہریہ‘‘ تذکرہ اکابر اہل سنت،او۔۔۔

مزید

فضل الرحمٰن قادری، جانشینِ قطب ِمدینہ، حافظ، قاری،مفتی محمد

 فضل الرحمٰن قادری، جانشینِ  قطب ِمدینہ، حافظ، قاری،مفتی محمداسمِ گرامی:    محمد فضل الرحمٰن مدنی۔ (والدِ محترم قطبِ مدینہ﷫ نے آپ کا نام حضرت شاہ فضل الرحمٰن محدث گنج مراد آبادی کے نام پر رکھا)ولادت:       ربیع الثانی ۱۳۴۴ھ/  دسمبر ۱۹۲۵ء ،بوقتِ اَذانِ صبح۔جائے ولادت:          محلہ باب السلام، زقاق الزرندی، مدینۂ منوّرہ، حجازِ مقدّس عرب شریف۔نسب:آپ کا سلسلۂ نسب حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن﷜ بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق﷜ سے ملتا ہے۔ گھرانے کے جدِّ اعلیٰ شیخ قطب الدین قادری﷫تھے۔ آپ کے اَجداد میں حضرت مولانا عبدالحکیم فاضل سیالکوٹی﷫ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔نعمتِ خاص:جب مدینۂ منوّرہ  میں کوئی بچہ پیدا ہوتا تو چالیس دن پورے ہونے کے بعد ، نو مولود کو نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہنا۔۔۔

مزید

حضرت محمد عارف چشتی صابری

حضرت محمد عارف چشتی صابری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام: آپ کا نام محمد عارف تھا۔ بیعت وخلافت: آپ نے لاہور ہی میں شیخ عبد الخالق چشتی سے بیعت کی اور خلافت حاصل کی۔ آپ اپنے شیخ کے جلیل القدر خلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: آپ صاحبِ کشف وکرامت، درویش، فقیر اور ولئ کامل تھے۔ آپ پربے شمار اسرارِ ربانی منکشف تھے۔ علومِ شریعت وطریقت کے یکسا ماہر تھے۔اور آپ کی شانِ فقری بھی بہت بلند ہے ،صابر وشاکر تھے جو میسر آتا تناول فرمالیتے، لیکن مہمانوں کی دل کھول کر خدمت فرماتے۔ آپ کو سماع کا بھی بہت شوق تھا۔ سماع میں آپ پر کیفیت طاری ہوجاتی  تو ذوق و محبت میں رقص کرنے لگتے۔(لیکن ایک بات کا خیال رہے  کہ قوالی سننے کے دوران  اولیائے کرام کا جو رقص کرنا منقول ہوتا ہے تو ان کا رقص کرنا اپنے اختیار سے نہیں ہوتا  بلکہ جب وہ اپنے کیفیت کے متعلق اشعار سنتے ہیں تو وہ بے خود ہوکر بے اختیار رقص کرنے لگتے ہیں ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبدالعزیزتمیمی

حضرت شیخ عبدالعزیزتمیمی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج عبدالہادی بن محمد سعید شر بلوچ گوٹھ نگر خان شر تحصیل فیض گنج ضلع خیر پور میرس میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۹۵ء کو تولد ہوئے۔ چھ ماہ کی عمر میں والد صاحب انتقال کر گئے ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر و سان خان کی کفالت میں تعلیمی مراحل طے کئے ۔ تعلیم و تربیت : مولانا رحمت اللہ شر آپ کے چچا زاد بھائی تھے اور حضرت شیخ طریقت حافظ محمد صدیق قادری ؒ بانی درگاہ بھر چونڈی شریف کے مرید و مستفیض تھے۔ مولانا صاحب ان دنوں ضلع بدین کے گوٹھ میں میاں محمد عثمان کے مدرسہ میں مدرس تھے ۔ مولانا رحمت اللہ نے عبدالہادی کو اسی مدرسہ میں داخل کر کے خود تعلیم دی ۔ وہیں ناظرہ قرآن حکیم ، فارسی میں سکندر نامہ اور عربی میں صرف بہائی تک تعلیم حاصل کر چکے تو آپ کے استاد محترم مولانا رحمت اللہ کی طبیعت نا ساز ہو گئی جس کے سبب گھر واپس چلے گئے او رعلالت کے بعد ۔۔۔

مزید

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اپنے والد بزرگوار اور قزاز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ خوش نویس بھی تھے۔ صوفی منش،  صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ تشرع و اتباع، تبتل و انقطاع، فقر و قناعت، انکسار و مسکنت میں یگانہ وقت تھے۔ ابو منصور محدّث رحمۃ اللہ علیہ اور سید عبدالرزاق رحمۃ اللہ علیہ برادرِ خورد حدیث میں ان کے شاگرد تھے۔ انیسویں(19) ذی الحجہ 575ھ میں انتقال کیا۔ بغداد کے مقبرہ حلبہ میں مدفون ہوئے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین عمر سہروردی

شیخُ الاسلام حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شہاب الدین عمر۔کنیت:ابوحفص۔لقب:شیخ الاسلام،شیخ الشیوخ،بانیِ سلسلہ سہروردیہ۔سلسلہ نسب: ابوحفص  شہاب الدین عمربن احمد بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ البکری المعروف شیخ عمویہ بن سعد بن حسین بن قاسم بن سعد بن نصر بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق ۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت رجب المرجب/ 539ھ،بمطابق 1145ء کو زنجان (آذربائیجان کادارالحکومت) کے نواحی قصبہ "سہرورد"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نے اس وقت کے اکابر علماءومشائخ سے تحصیلِ علوم کیا۔جیسے محدث ابن نجار،محدث شیخ ابوالغنائم،شیخ ابوالعباس(علیہم الرحمہ) آپ کاشمار اپنے وقت عظیم علماء میں ہوتا تھا۔یہی وجہ کہ اس وقت کے جید علماء ومشائخ اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کی بارگاہ میں رجوع کرتے تھے۔ بیعت ۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین عمر سہروردی

شیخُ الاسلام حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شہاب الدین عمر۔کنیت:ابوحفص۔لقب:شیخ الاسلام،شیخ الشیوخ،بانیِ سلسلہ سہروردیہ۔سلسلہ نسب: ابوحفص  شہاب الدین عمربن احمد بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ البکری المعروف شیخ عمویہ بن سعد بن حسین بن قاسم بن سعد بن نصر بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق ۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت رجب المرجب/ 539ھ،بمطابق 1145ء کو زنجان (آذربائیجان کادارالحکومت) کے نواحی قصبہ "سہرورد"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نے اس وقت کے اکابر علماءومشائخ سے تحصیلِ علوم کیا۔جیسے محدث ابن نجار،محدث شیخ ابوالغنائم،شیخ ابوالعباس(علیہم الرحمہ) آپ کاشمار اپنے وقت عظیم علماء میں ہوتا تھا۔یہی وجہ کہ اس وقت کے جید علماء ومشائخ اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کی بارگاہ میں رجوع کرتے تھے۔ بیعت ۔۔۔

مزید

معروف کرخی، شیخ اسد الدین

شیخ اسد الدین  معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: معروف۔ کنیت: ابو المحفوظ۔ لقب: اسد الدین۔ والد  کا نام: فیروز تھا، پہلےمذہب نصاریٰ رکھتے تھے۔ اسلام لانے کے بعد ان کا نام’’ علی‘‘ رکھا گیا، دادا  کا نام مرزبان کرخی تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 135ھ/752ء کو ’’کرخ‘‘ عراق میں ہوئی۔     تحصیل علم: آپ کاوالدنصرانی تھا۔جب اس نے آپ کو معلم کے پاس بھیجا اور معلم نے آپ کو کہا کہ کہو ’’ثالث ثلاثہ‘‘تو آپ نے اس وقت انکار کر کے کہا کہ میں ’’ھواللہ احد‘‘ کہتا ہوں ،ہر چند اس نے آپ کو بڑی فہمائش کی مگر بے سود اور آپ اس کے پاس سے بھاگ کر حضرت امام علی  رضا ﷜کے پاس آگئے اور ان کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے،چند روز کے بعد جب اپنے گھر میں واپس آئے تو باپ نے پوچھا کہ تم نے کون سا دین اختیار کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ’’د۔۔۔

مزید