پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

شیخ ابو الفتاح امام احمد بن محمد غزالی

حضرت شیخ ابو الفتاح امام احمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امام یافعی اپنی تصنیف "مرآۃ الجنان میں فرماتے ہیں" کہ الشیخ ،الامام العالم ،العلامۃ عمدۃ الفہامۃ،شیخ الحقیقۃ والطریقۃ،شیخ شہاب الدین، ابو الفتاح احمد ،بن محمد ،بن محمد، طوسی غزالی حجۃ الاسلام امام محمد غزالی صاحب ِ   "احیا ءالعلوم"کے برادرِ اصغر تھے۔اپنے وقت کے عظیم محدث فقہ شافعی کےمشہور فقیہ تھے ۔ایک عرصہ تک مدرسہ نظامیہ بغداد میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔پھر تصوف کا غلبہ ہوا تو سب چھوڑ چھاڑکراپنے بڑے بھائی کی تحریک میں شامل ہوگئے۔ان کے وصال کے بعد ان کے مشن کو کامیابی سے چلاتے رہے ۔وعظ ونصیحت تصنیف وتألیف کا سلسلہ جاری رکھا آپکے وعظ میں بیحد تأثیر تھی۔آپکے وعظ کی برکت سے ہزاروں لوگ راہِ راست پر آئے۔آپ فصیح اللسان اور صاحب ِکرامت تھے ۔آپ نے امت مسلمہ کو مفید کتب سے نوازا ہے،ان میں سے چند کتب یہ ہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض موسیٰ صفات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اہل حضرت کے بادشاہ۔ درگاہ وصلت کے سرتاج۔ ولایت کے آسمان، درایت کے آفتاب، کثیر الفضائل ابو علی الفضیل بن عیاض قدس سرہ ہیں آپ مشائخ کبار اور اپنے زمانہ کے معزز داروں میں سے تھے۔ اکثر گریہ و زاری میں مصروف رہتے اور ہمیشہ رنج و غم میں ڈوبے رہتے تھے دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا تھا کہ آپ ہمیشہ کسی گہری اور سخت فکر میں محو رہتے ہیں۔ آپ نے ارادت کا خرقہ جناب خواجہ عبد الواحد سے پہنا تھا۔ آپ کے عبرت آمیز اور پر نصیحت کلمات میں سے چند کلمے یہ ہیں۔ "لا یتکمل ایمان العبد حتی یؤ دل ما افترض اللہ علیہ ویجتنب ماحرم اللہ علیہ ویرضی بما قسم اللہ لہ ثم خاف مع ذالک ان لا یتکمل الایمان ولا یقبل منہ" یعنی بندہ کا ایمان اسی وقت تکمیل کو پہنچتا ہے جب کہ وہ خدا کے مفروضات کو نہایت جرات و آزادی کے ساتھ ادا کرتا اور محرمات و ممنوعات سے محترز رہتا اور خدا کی ق۔۔۔

مزید

حضرت تقی الدین السبکی الشافعی

حضرت شیخ الاسلام تقی الدین السبکی الشافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی

حضرت شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ ہندوستان کے سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور شیخ داؤد چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے اگرچہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ سے تربیت ملی تھی مگر آپ نے شیخ داؤد سے تکمیل پائی اور اُن سے خرقۂ خلافت حاصل کیا آپ کے والد سید محمد اشرف سہانپور کے قریب قصبہ امٹہ میں رہتے تھے جب اُن کی وفات ہوئی تو شاہ ابو المعالی ابھی چھوٹے تھے آپ کی والدہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں لے گئیں اور التجاء کی کہ آپ اس کی تربیت کریں آپ نے انہیں اپنے پاس رکھ لیا اور ظاہری علوم مکمل کروائے وفات کے وقت اُنہیں شیخ داؤد رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے کردیا حضرت شیخ داؤد نے آپ کی تربیت بھی کی اور خرقۂ خلافت بھی دی۔شاہ ابو المعالی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک ہمسایہ بھی تھا جو بڑا بدطنیت اور بد خُو تھا آپ سے حسد کرتا اور ہر وقت آپ کے خ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید محمد بختیار۔لقب: قطب الدین، کاکی۔مکمل نام:  سید محمد قطب الدین بختیار کاکی﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حسینی ساداتِ کرام  سے ہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:   خواجہ قطب الدین سید  بختیارکاکی بن  سید کمال الدین احمد  بن سید موسیٰ بن سید محمد بن سید  احمد  بن سید اسحاق حسن بن سید معروف بن سید احمد  بن سید رضی الدین بن سید حسام الدین بن سید رشیدالدین بن سید جعفر بن  امام تقی بن امام علی رضا بن بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق(رضی اللہ عنہم اجمعین)۔(سیر الاقطاب:168/اقتباس الانوار:392/خزینۃ الاصفیاء:77) کاکی کی وجہ تسمیہ: اس لقب کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ فرماتےہیں:  کاک’’ کُلچے‘‘ کو کہتے ہیں ۔حضرت کو ا۔۔۔

مزید

مجاہد جنگ آزادی امام فضل حق خیرآبادی

مجاہد جنگ آزادی  امام فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ فضلِ حق خیرآبادی۔القاب:مجاہدِ جنگِ آزادی،بطلِ حریت،امام المناطقہ،رئیس المتکلمین وغیرہ۔والد کااسمِ گرامی:بانیِ سلسلہ خیرآبادیت امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا فضلِ امام خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن مولانا فضلِ امام خیرآبادی بن محمد ارشد بن محمد صالح بن عبد الواحد بن عبد الماجد بن قاضی صدر الدین  خیر آبادی ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)،آپ کاشجرۂ نسب تینتیس واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔(حدائق الحنفیہ۔روشن دریچے:61) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1212ھ،مطابق 1797ء کو خیرالبلاد"خیرآباد"(ضلع سیتاپور،اترپردیش، انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:علامہ فضلِ حق خیرآبادی علیہ الرحمہ نے  معقولات  اپنے والدِ گرامی علام۔۔۔

مزید

مجاہد جنگ آزادی امام فضل حق خیرآبادی

مجاہد جنگ آزادی  امام فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ فضلِ حق خیرآبادی۔القاب:مجاہدِ جنگِ آزادی،بطلِ حریت،امام المناطقہ،رئیس المتکلمین وغیرہ۔والد کااسمِ گرامی:بانیِ سلسلہ خیرآبادیت امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا فضلِ امام خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن مولانا فضلِ امام خیرآبادی بن محمد ارشد بن محمد صالح بن عبد الواحد بن عبد الماجد بن قاضی صدر الدین  خیر آبادی ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)،آپ کاشجرۂ نسب تینتیس واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔(حدائق الحنفیہ۔روشن دریچے:61) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1212ھ،مطابق 1797ء کو خیرالبلاد"خیرآباد"(ضلع سیتاپور،اترپردیش، انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:علامہ فضلِ حق خیرآبادی علیہ الرحمہ نے  معقولات  اپنے والدِ گرامی علام۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید سالم بن عیدروس علوی حضرمی

حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید سالم اور آپ کے والدماجد کا اسمِ گرامی عید روس تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والدِ ماجد  اور مشائخِ مکہ علامہ شیخ محمد سعید باصبیل، صالح بافضل، عمر باجنید، سید حسین حبشی، عبد الرحمٰن دہان اور اسعد دہان سے علم حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ زبردست عالم، زاہد اور متورع تھے۔ درس تدریس مسجدِ حرام میں فرماتے۔11 صفر 1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں امامِ اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت  اور دیگر علوم سے مشرف ہوئے۔ آپ کے خلفاء کی کثیر تعداد دمشق اور شام میں موجود ہے۔ تاریخِ وصال: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 1327 ھ کو ہوا۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

سید محمد علی عرف امام ضامن

مقبرہ سید محمد علی عرف امام ضامن علیہ الرحمہ  وفات  1937,38ء  ۔۔۔

مزید

مولانا فخرالدین مقبول الہی دہلوی

سید شعراء فخرالدین مقبول الہی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔

مزید