حضرت ابوالحسن احمد امام قدوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن محمد بن احمد بن المعروف بہ قدوری: ۳۶۲ھ میں پید ہوئے،ابو الحسن کنیت تھی اور چومتے طبقہ کے فقہائے کبارا ور فضلائے نا مدار میں سے فقیہ فاضل محدث صدوق اور عالی قدرو منزلت تھے۔عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی۔سمعانی نے کہا ہے کہ آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔فقہ و حدیث آپ نے ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جر جانی شاگرد احمد جصاص سے پڑھی اور روایت خطیب بغدادی اور قاضی القضاۃابو عبد اللہ دامغانی نے روایت کی اور ابو نصر احمد بن محمد فقیہ نے آپ سے فقہ پڑھی اور نیز آپ کی کتاب مختصر کی شرح لکھی۔آپ شیخ ابا حامد سفرائنی فقیہ شافعی سے اکثر مناظرہ کیاکرتے تھے تصانیف بھی آپ نے نہایت مفید ک یں جو مقبول و مروج بین الانام ہوئیں چنانچہ مختصر مبارک جس کو قدوری کہتے ہیں،نہایت ہی متداول ہے،علاوہ ا۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:مفتی تقدس علی خان بن الحاج سردار ولی خاں بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (علیہم الرحمہ )۔آپ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے چچا زاد بھائی کے فرزندِ ارجمند تھے،اس رشتے سے آپ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے بھتیجے ہوتے ہیں۔آپ کی نانی صاحبہ کی بہن اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زوجہ محترمہ تھیں۔اس لئے آپ پاکستان میں "نواسۂ اعلیٰ حضرت"کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت:ماہِ رجب المرجب/1325ھ،بمطابق اگست/1907ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ مولانا حسن رضا خان نے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خاں، 1325ھ استخراج فرمایا۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم مولانا خلیل الرحمٰن بہاری، مولانا ظہور الحسن فاروقی مجددی (صدر مدرس مدرسہ عالیہ رام پور ودارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف۔۔۔
مزید
غلام یاسین شاہ جمالی،امام الواصلین قدوۃ السالکین، خواجہ پیر، رحمۃ اللہ تعالی علیہ حضرت علامہ خواجہ پیر غلام یٰسین شاہ جمالی بن حضرت فیض محمد شاہ جمالی بن خواجہ نور الدین شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہم ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 4 صفر المظفر 1336ھ بمطابق 18 نومبر 1917ء بروز اتوار شاہجمال میں ہوئی۔ تعلیم: ایک سال کی عمر تھی کہ والدہ ماجدہ کا انتقال ہو گیا مکمل تربیت والد گرامی حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمائی اورمکمل دینی تعلیم بمع دورۂ حدیث اپنے والد ماجد حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی ۔ بیعت و خلافت: اپنے والد ماجد حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے ۔ نیز خلافت بھی آپ نے عطا فرمائی۔ سیرت وخصائص: والد گرامی حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ کے وصال کے بعد آپ سجا دہ نشین مقرر ہو ئے آپ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی۔لقب:فاضل،ادیب،کامل طبیب۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت حکیم صاحب حافظِ قرآن اورعلومِ ظاہری میں کامل دسترس رکھتےتھے۔عربی،فارسی ،اردو ادب اورفنِ طب میں فخرِ روزگارتھے۔ بیعت وخلافت: سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خوجہ حافظ محمد عبدالکریم رحمۃ اللہ علیہ (عیدگاہ شریف راولپنڈی) کےمریدہوئے اورخلافت واجازت سےمشرف ہوئے۔اسی طرح حضرت امیرملت پیرسیدجماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نےبھی خلافت عطاءفرمائی۔ سیرت وخصائص: ماہرِ علومِ دینیہ،فاضل اجل،طبیبِ روحانی وجسمانی حضرت علامہ مولانا حافظ حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ۔حضرت حکیم صاحب علوم دینیہ اور طب میں فخر روزگار اور، شعر و شاعری میں کمال رکھتے تھے۔ حضرت حکیم صاحب حا۔۔۔
مزید
مُحِبُّ النبی حضرت مولانا شاہ فخر الدین فخرِ جہاں دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپکا نام فخرالدین،لقب محب النبی،برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔آپکا سلسلہ ٔ نسب شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔آپکی والدہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت: آپکی ولادت 1126ھ،مطابق/ 1717ء اورنگ آباد (انڈیا) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم سے لیکر مختلف علوم کی امہات الکتب تک کی تعلیم والدصاحب سے حاصل کی ۔پھر شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی علیہ الرحمہ کے حکم سے وقت کے مشہور اور قابل ترین علماء ،میاں محمد جان اور مولانا عبدالحکیم اوردکن کے مشہور محدث ۔۔۔
مزید
مفتی عبد الرشید نوری (حیدر آباد، سندھ) پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مفتی عبدالرشید نوری نومبر 1959ء میں وادی مہران کے مشہور شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گرامی محترم جناب نورالدین قادری صاحب حیدر آباد کی ایک مشہور و معروف مذہبی وسیاسی و سماجی شخصیت تھے، اور سلسلہ تصوف میں انہیں محدث اعظم پاکستان شیخ الحدیث مولانا سراد احمد صاحب فیصل آبادی سے شرف بیعت حاصل تھا اور ان کی والدہ محترمہ بھی انتہائی دین دار اور مذہبی خاتون تھیں جنہیں مفتی اعظم ہند، شہزادہ اعلیٰ حضرت مولانا مصطفیٰ خان بریلوی سے نسبت ِارادت حاصل تھی والدین چونکہ مذہبی رنگ میں رنگ ہوئے تھے انہوں نے اپنے اس ہونہار اور ذہین بچے کو حدیث کے مطابق ’’والد کا اولاد کےلئے اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی عطیہ نہیں‘‘تعلیم دلائی۔ علامہ نوری صاحبنے حفظ و ناظرہ کی ابتدائی تعلیم دارالعلوم غوثیہ رضویہ سع۔۔۔
مزید
حضرت سید دوست محمد اورنگ آبادی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت سیددوست محمد۔لقب: اورنگ آبادی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 996ھ،مطابق 1562ءکوہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےدہلی میں تعلیم پائی،تحصیل علوم ظاہری سےفارغ ہوکرآپ تلاش ِحق میں نگرنگر، بستی بستی پھرنےلگے۔اپنی مرادحاصل کرنےکےلئے کوشاں رہے۔اسی تلاش میں آپ بنگال پہنچےاورایک مدت تک بنگال میں قیام فرمایا،لیکن مقصدبراری نہیں ہوئی۔ بیعت و خلافت: تلاش بسیار کےبعد حضرت سیدمیرابوالعلی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچےاوران سےبیعت ہوئے،اور اسی روزخرقہ خلافت واجازت وشجرہ طریقت سےآپ کوممتازفرمادیا۔ سیرت وخصائص: شیخ الاولیاء،قدوۃ الصلحاء،شیخِ کامل،حضرت سیددوست محمداورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ کثیرالعبادت بزرگ تھے۔آپ نےحق کی تلاش میں ہندوستان کاقریہ قریہ گھومایہاں تک کہ بنگال جاپہنچے۔ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ &nbs۔۔۔
مزید
علی نقی ہادی، امام سیّداسمِ گرامی: علی۔کنیت: ابوالحسن۔القاب: نقی،ہادی،زکی،عسکری،متوکل،ناصح، فقیہ،امین،طیب۔نسب: حضرت سیّدنا امام علی نقی کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:حضرت سیّدناعلی نقی بن محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفربن محمدبن علی بن حسین بن علی المرتضیٰ و فاطمۃ الزہرا بنتِ رسول اللہﷺ و۔آپ کی والدۂ محترمہ کانام حضرت سمانہ ہے۔ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت بروز جمعۃ المبارک، 13؍ رجب المرجب 214ھ مطابق 14؍ ستمبر 829ء کومدینۃ المنورہ میں ہوئی۔سیرت وخصائص:نقی،تقی،ہادی زکی،ناصح،فقیہ،محدث،طیب،طاہرحضرت امام لمسلمین سیّدناامام علی نقی علم وعمل، زُہدوتقویٰ میں اپنے آب۔۔۔
مزید
محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی، تاج العلماسیّد شاہ اولادِرسولنوٹ: حضرت تاج العلما رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے’’تاریخ خاندانِ برکات‘‘ میں جواپنی سوانحِ حیات خودتحریرفرمائی ہے، اُسی کو بطورِتبرک من وعن نقل کرتاہوں۔ان کےالفاظ میں جوخیرِ کثیر ہے،وہ اس عاصی کےپاس کہاں؟(فقیرتونسوی غفرلہ) تاج العلما حضرت سیّد شاہ اولادِرسول محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہفرماتےہیں:’’فقیر کی ولادت 23؍ رمضان لمبارک 1309 ھ میں اپنے حضرت جدِّ امجد قُدِّسَ سِرُّہٗ کے دولت خانے واقع محلہ تا مسین گنج ضلع سیتاپور میں ہوئی۔’’اولادِ رسول فخر العالم محمد‘‘ پر عقیقہ کیا گیا بعد کو ’’محمد‘‘ کےساتھ بوجہ مطابق نام پاک حضور صاحبِ لولاکﷺ بنظرِ تعظیم لفظ ’’میاں‘‘ کا اضافہ ہو کر ’’محمد میاں‘‘ نام زیادہ متعارف ہوا، اور فقیر بھی اپنا یہی ن۔۔۔
مزید