بدھ , 19 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 06 May,2026

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان علیہ الرحمۃ   صاحبِ علم و عمل اور تجربہ کار مدّرس حضرت مولانا محمد یوسف تونسوی بن حضرت مولانا محمد اسحاق تونسوی، بسال شریف ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ اِس وقت (۱۹۷۸ء میں) آپ کی عمر پینتالیس سال ہے۔ آپ کے والد ماجد جیّد عالِم دین اور بلوچی شاعر ہیں۔ آپ کا آبائی وطن ضلع لورالائی ہے جہاں سے آپ کے والد ماجد بسال شریف اور پھر تونسہ شریف منتقل ہوگئے۔ اس کا سبب یہ ہوا کہ بچپن میں آپ (مولانا محمد اسحاق) بکریاں چرا رہے تھے کہ ادھر سے حضرت خواجہ امیر احمد رحمہ اللہ (بسال شریف) کا گزر ہوا۔ کسی نے بتایا کہ یہ لڑکا بلوچی زبان میں شعر کہتا ہے اور حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمہ اللہ کی تعریف میں بھی اس نے شعر کہے ہوئے ہیں چنانچہ جب آپ نے شعر سنایا تو خواجہ امیر احمد رحمہ اللہ نے آپ کے لیے دعا فرمائی اور اپنے ساتھ بسال شریف لے گئے جہاں آپ نے علوم دینیہ ۔۔۔

مزید

منشاء تابش قصوری، استاذ العلماء علامہ مولانا محمد

 استاذ العلماء علامہ مولانا محمد منشاء تابش قصوری  مُرید کے ادیب شہیر حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری (سیالوی) بن جناب میاں اللہ دین ۱۳۶۳ھ / ۱۹۴۴ء کو موضع ہری ہر ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک گھر پر پڑھا اور مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۵۶ھ ہائی سکول گنڈا سنگھ والہ میں داخلہ لیا اور میڑک کیا۔ مناظرِ اسلام حضرت مولانا محمد عمر اچھّروی اور مقرر خوش بیان حضرت مولانا محمد شریف نوری رحمہما اللہ کی تقریروں سے علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا جو آپ کو  کشاں کشاں بصیر پور لے گیا۔ ۱۳۷۷ھ میں آپ دار العلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور میں داخل ہوئے اور آٹھ سال تک فقیہ اعظم الحاج مولانا محمد نور اللہ نعیمی مدظلہ، حضرت مولانا محمد باقر ضیاء اور حضرت مولانا صاحبزادہ محمد نصر اللہ نوری سے درس نظامی کی کتب متداولہ پڑھنے اور درسِ حدیث لینے کے بعد ۱۳۸۵ھ میں سندِ فراغت حاصل کی اس موقعہ پر۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء علامہ مولانا حافظ محمد عالم

حضرت  استاذ العلماء علامہ مولانا حافظ محمد عالم  سیالکوٹ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عالم بن الحاج مولانا شاہ محمد ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۴ء میں موضع رانجن تحصیل و ضلع جموں (مقبوضہ کشمیر) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ علومِ اسلامیہ کا حصول: آپ نے قرآن پاک اپنے پھوپھا حافظ احمد دین  محلّہ بجلی گھر سیالکوٹ سے حفظ کی۔ ۱۹۳۸ء میں حضرت مولانا محمد نبی بخش حلوائی کے درس (لاہور) میں داخل ہوئے۔ ابتدائی کتب حضرت استاذ العلماء مولانا مہر الدّین جماعتی (حال شیخ الحدیث دار العلوم حزب الاحناف لاہور سے پڑھیں اور پھر دار العلوم حزب الاحناف میں داخلہ لیا۔ ۱۹۴۵ء میں تکمیل علومِ نقلیہ و عقلیہ اور دورۂ حدیث کے بعد اسی دار العلوم (حزب الاحناف) سے سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ آپ کو مفتی اعظم حضرت علامہ ابو البرکات سیّد احمد رحمہ اللہ سے شرفِ تلمذّ حاصل ہے۔ تدریس و خطابت: آپ ک۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء مولانا محمد سلیمان صاحب لسبیلہ

حضرت استاذ العلماء مولانا محمد سلیمان صاحب لسبیلہ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ  حضرت مولانا محمد سلیمان ابن محمد صدیق صاحب (مرحوم) ۱۳۲۸ھ/ ۱۹۱۰ء کو بلوچستان کے مشہور مقام لسبیلہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق رونجہ قوم سے ہے۔ آباؤ اجداد : حضرت مولانا محمد سلیمان کے جدِّ امجد حافظِ قرآن تھے اور آپ کے چچا قاضی عبدالرحمٰن صاحب عالمِ دین اور لسبیلہ (بلوچستان) کے قاضی تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے چار جماعتیں (اُردو) پڑھنے کے بعد علومِ اسلامیہ کی کتب متداولہ اپنے چچا قاضی عبدالرحمٰن صاحب (جو بیلہ کے قاضی تھے) سے پڑھنی شروع کیں۔ ابھی آپ زلیخا تک فارسی کتب پڑھنے پائے تھے کہ آپ کے چچا کا انتقال ہوگیا اور ان کی جگہ مولانا حبیب اللہ صاحب قاضی مقرر ہوئے، تو آپ نے نور الانوار اور مشکواۃ شریف تک کتب ان سے پڑھیں۔۱۳۵۴ھ / ۱۹۳۵ء میں قاضی حبیب اللہ کے دارِ فانی سے کوچ کے بعد پات شریف ضلع دادو (سندھ) میں حضرت خان محمد ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محراب خان قادری

حضرت مولانا فقیر محراب خان قادری رحمہ اللہ تعالیٰ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محراب خان قادری

حضرت مولانا فقیر محراب خان قادری رحمہ اللہ تعالیٰ  ۔۔۔

مزید

حضرت سید مہدی شاہ

 حضرت سید مہدی شاہ علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید ھادی شاہ

حضرت سید ھادی شاہ علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید غالب شاہ

حضرت سید غالب شاہ علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید منصور شاہ

 حضرت سید منصور شاہ علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید