پیر غلام معین الدین شاہ گیلانی گولڑوی پیر غلام معین الدین گیلانی المعروف بڑے لالہ جی (ولادت: 1920ء) پیر سید غلام محی الدین گیلانی کے بڑے بیٹے اور پير مہر علی شاہ کے پوتے تھے۔ آپ کا تعلق عظیم روحانی درسگاہ گولڑہ شریف اسلام آباد سے تھا۔ آپ 23 سال تک دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین رہے۔ پیدائش پیر غلام معین الدین گیلانی المعروف بڑے لالہ جی نے 1920ء میں پیر سید غلام محی الدین گیلانی کے گھرانے میں آنکھ کھولی۔ آپ پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے پوتے تھے۔ آپ نے سترہ سال دادا جان پیر مہر علی شاہ کی زیارت بھی کی اور ان کی شفقت و محبت سے بھی مالا مال ہوئے۔ آپ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ دادا جان پیر مہر علی شاہ آپ کو کندھوں پر بیٹھا کر سیر کرایا کرتے تھے۔ تعلیم و تربیت آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر ہی۔۔۔
مزید
حضرت سلطان بالادین اویسی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سلطان بالادین اویسی۔لقب: سلطان العرفاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت سلطان بالادین اویسی بن مولاناصالح محمداویسی بن سلطان العاشقین حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی رحمۃ اللہ علیہم۔ تحصیل علم: آپ کی تعلیم وتربیت اپنےوالدکی زیرِنگرانی ہوئی ۔آپ کےوالدگرامی ایک متبحر عالم اورعارف باللہ تھے۔ آپ علومِ شرعیہ میں مہارتِ تامہ رکھتےتھے۔ بیعت وخلافت: آپ کی روحانی تربیت حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی کےزیرِ سایہ ہوئی،اورصاحب السیر حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی اویسی کےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اورخلافت حاصل ہوئی۔اسی طرح حضرت خواجہ عبدالخالق نےسلسلہ عالیہ اویسیہ میں خلافت واجازت عطاءفرمائی۔ سیرت وخصائص: سلطان العرفاء،پیکرِ عشق وفاء،صاحبِ علم ومعرفت حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی علیہ الرحمہ۔آپ علم وعمل،عبادت وریاضت،تقویٰ وطہارت میں بےمثال تھے۔ہروق۔۔۔
مزید
علامہ مفتی حافظ بخش (مفتی بدایوں) پیدائش : آنولہ ضلع بریلی وطن، وہیں ۱۲۶۵ھ میں ولادت ہوئی۔ تعلیم : اپنے نانا قاری امام بخش سے حفظ قرآن پاک کیا،اور ابتدائی درسیات پڑھی۔ 1284ھ میں مدرسہ قادریہ میں داخل ہوکر حضڑت سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضل رسول بد ایونی، حضرت تاج الفحول محب رسول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی،حضرت استاذ الاساتذہ مولانا شاہ نور احمد قدس اللہ سے حاصل کی ۔ دو مرتبہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے۔ سند فراغت: 1295ھ میں سند فراغ پائی،بعد کچھ دنوں مدرسہ قادریہ میں درس دیا۔پھر مدرسہ محمدیہ چودھری گنج سے متعلق ہوگئے۔ پوری زندگی علم دین کی اشاعت اور مذہب اہل سُنّت کی تبلیغ میں گذری،جزیاتِ فقہ بکثرت یاد تھے۔بد ایوں کے مفتی تھے۔حضرت تاج الفحول کے ارشد تلامذہ میں شمار تھا۔۔۔۔
مزید