مولانا سید آل نبی حسنی حسینی شاہجہانپوری علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ کالو رحمتہ اللہ علیہ شیخ جنید رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند تھے۔ طلبِ حق لے کر سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات کو آئے تو حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے حجرہ سے ""ھُو""کی آواز سنی۔ بڑے شوق اور اشتیاق سے حجرہ میں داخل ہوئے تو وہاں کسی کو موجود نہ پایاپھر حجرہ سے باہر ""ھُو"" کی آواز سنی تو فوراً دوڑ کر باہر نکلے تو وہاں بھی کوئی نہ تھا پھر سے حجرہ کے اندر سے ""ھُو"" کی آواز آئی پھر دوڑتے ہوئے حجرہ کے اندر گئے مگر وہی پہلے والی کیفیت تھی۔ حجرہ خالی تھا اسی طرح وہ کئی بار حجرہ کے اندر اور باہر آتے جاتے رہے۔ آخر کار شوقِ دیدار انتہا کو پہنچ گیا " بے قراری میں بے خود ہوگئے تو سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو دیدار کی نعمت عطا فرمائی۔ بیعت فرمایا بعد میں خلافت بھی عطا فرمائی۔ اُن کا مزار اپنے والد شیخ جنید رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ واقع ہے۔ (مناقبِ س۔۔۔
مزید
حضرت لعل شاہ ہمدانی علیہ الرحمۃ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے عقب میں ہے آپ شریف شاہ ہمدانی دندا شاہ بہاول کے فرزند ہیں ۔ سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر ایک دفعہ آئے سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ نے مہربانی فرمائی تو وہیں کے ہو کر رہ گئے ۔ساری زندگی مزار شریف پر ہی گزار دی وہیں محبوب کے قدموں میں1328ھ کو جان دی اور وہیں دفن ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں سلطان الفقر سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے فرما یا تھا کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے لعل شاہ ہمدانی رحمتہ اللہ علیہ سے فرمایا تھا""تو میرا معشوق ہے میں زندگی بھر مزار سے تجھے دیکھتا رہوں گا اور مرنے کے بعد قبر بھی اپنے پاس بنواؤں گا اور قبر میں بھی تا قیامت تجھے دیکھتا رہوں گا۔"" (مناقبِ سلطانی)۔۔۔
مزید
حضرت شیخ جنید قریشی رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ ملتان کے نواح میں دریائے راوی کے مشرقی گاؤں سردار پور کے رہنے والے تھے۔ حضرت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ سفر کے دوران آپ رحمتہ اللہ علیہ کے گاؤں سردار پور پہنچے تو وہاں سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی شیخ جنید قریشی رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے اعزاز میں دعوت کی۔ شیخ جنید رحمتہ اللہ علیہ نے جنڈ کے درخت کا پھل جسے عرفِ عام میں سنگری کہتے ہیں اور جو باریک اور لمبا ہوتا ہے اس کا گودا سخت اور سویوں کی طرح ہوتا ہے، پکانے کے لیے درویشوں کے حوالے کیا جب وہ پک گیا توسلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے تصّرف سے سویوں میں تبدیل ہوگیا جب یہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے پاس لائی گئیں تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے پاک مٹی اور پاک پانی طلب کیا اور اِن سویوں پر ڈال دیا تو وہ خاک ۔۔۔
مزید
حضرت ملا مصری رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ بھی مُلاّ معالی رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت کو تشریف لے گئے اور فیض حاصل کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار بلوچستان کے شہر ڈھاڈر میں ہے۔ (مناقبِ سلطانی)۔۔۔
مزید