فاضل جلیل حضرت مولانا عبد الغنی صابری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالغنی۔والد کا اسمِ گرامی:مولانا حکیم غلام رسول علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: مولانا عبد الغنی 1311ھ،مطابق 1893ء کو میں بمقام وسوہہ (ضلع ہوشیار پور ، بھارت ) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے اساتذہ کے بارے میں تفصیلات نہ مل سکیں ۔ صرف اتنا معلوم ہو سکا کہ امر تسر کےکسی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ۔ ابتداءً آپ غیر مقلد تھے ۔جب کہ آپ کے والدِماجد اور برادر گرامی دولت علی عارف، سنی حنفی تھے۔عارف باللہ حضرت شاہ سراج الحق گور داسپوری قدس سرہ کی مجلس میں حاضری کا یہ اثر ہوا کہ آپ صحیح العقیدہ سنی بن گئے۔  ۔۔۔
مزید