مبلغ اسلام مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا محمدفضل الر حمن انصاری۔لقب:مبلغِ اسلام،ضیغمِ اسلام،سفیرِ اسلام۔والدکااسمِ گرامی:مولانا خلیل الرحمن انصاری علیہ الرحمہ۔آپ کا سلسلہ ٔنسب صحابی و میزبان ِرسول ﷺحضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سےملتا ہے۔ آپ کے بزرگوں میں شیخ الاسلام حضرت خواجہ عبداللہ انصاری ہروی رحمتہ اللہ علیہ(ہرات۔ افغانستان )اور سلسلہ عالیہ چشتیہ کے حضرت مولانا کریم بخش انصاری المعروف میاں جی رحمۃ اللہ علیہ(مظفر نگر بھارت ) اپنے دور کی مشہور شخصیات ہوئے ہیں ۔(انوارعلمائے اہلسنت سندھ،ص،567) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک،14/شعبان المعظم1333ھ،25/جون1915ء،کو"مظفرنگر"انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مولانا فضل الرحمن انصاری نے نو عمری میں قرآن پاک حفظ کیا،پھر درس نظامی کی کتب پر عبور حاصل کیا ،1933ء میں۔۔۔
مزید
حضرت علامہ محمد شریف نوری قصوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خطیب پاکستان مولانا الحاج محمد شرف نوری قصوری رحمہ اللہ تعالی ابن مولانا محمد دین مدظلہ العالی۴۔۱۳۵۳ھ؍۱۹۳۵ء میں بمقام چکوڑی (ضلع گجرات) میں پیدا ہوئے۔کنجاہ (گجرات) میں میٹرک کا امتحان پاس کیا،اس کے بعد پاکستان کی عظیم دینی درس گاہ دار العلوم حنفیہ فرید یہ بصیر پور (ضلع ساہیوال ) میں تمام متد اور کتب کی تحصیل و تکمیل کر کے فقہ عصر مولانا ابو الخیر محمد نور اللہ نعیمی دامت بر کاتہم العالیہ سے درس حدیث لیا اور ۱۳۷۳ھ؍۱۹۵۳ء میں فراغت حاصل کی اسی سال قصور میں خطیب مقرر ہوئے اور ۱۳۸۱ھ تک کمال خوبی سے فرائض خطابت انجامدئے یہیں سے ان کی شہرت دور دراز تک پہنچی۔آپ کی آواز میں بلاکا سوز تھا اور دوران تقریر مجمع پر چھا جایا کرتے تھے بڑے سے بڑے مجمع کر کنٹرول کرنا ان کے لئے معمولی بات تھی ۱۹۷۰ء میںجب دار السلام (ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں شیخ الاسلام خواجہ۔۔۔
مزید