جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

سیّدنا عدی ابن عمیرہ رضی اللہ عنہ

   بن فروہ کندی ہیں ان کی کنیت ابوزرارہ تھی انھوں نے مقام ربامیں وفات پائی تھی۔ان سے قیس بن ابوحازم نے روایت کی ہے ہم کو عبدالوہاب بن ابی منصور امین نے اپنی سندکے ساتھ سلیمان بن اشعث سےنقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے مسددنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے یحییٰ نے اسمعیل بن خالد سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھ سے قیس نے بیان کیاوہ کہتےتھے  مجھ سےعمروکندی نے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے لوگوں تم میں سے جو شخص ہماری طرف عامل بن کر جائے تووہ اگرایک تاگہ بھی (وہاں کی آمدنی کا)ہم سے چھپائے تویہ خیانت ہے قیامت کے دن اسے لایاجائےگا پس ایک انصاری سیاہ فام کھڑے ہوگئے اور انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھ سے اپناکام واپس لے لیجیےحضرت نے فرمایاکیوں انھوں نے کہاابھی آپ نے ایساایسافرمایاہے آپ نے فرمایاہاں یہ میں اس شخص کے لیے کہتاہوں جس کوعامل بناؤں کہ وہ قلیل و کثی۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن سوید بن زبان بن عمروبن سلسلہ بن عنم بن ثوب بن معن بن عتووطائی ہیں یہ مغنی اور شاعرہیں ابن کلبی نے کہاہےکہ انھوں نے جاہلیت کازمانہ بھی پایاتھااوراسلام کابھی بحالت اسلام جو اشعارانھوں نے کہےتھے ان میں سے چند یہ ہیں  ۱؎ ۱؎                     ترکت الشعرواستبدلت منہ                   اذاداعی صلوۃ الصبح قاما                         کتاب اللہ لیس لہ شریک                      &nb۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن عدی رضی اللہ عنہ

   بن عمیرہ بن فروہ بن زرارہ بن ارقم بن نعمان بن عمرو بن وہب بن ربیعہ بن معاویہ اکرمین کندی ہیں ان کی کنیت ابووفرہ تھی ان کوابن ابی عاصم اورعلی عسکری اورطبرانی وغیرہم نے صحابہ میں بیان کیاہے لیکن ان کے والد کے صحابی ہونے میں توکوئی شک ہی نہیں ہے۔طبرانی نے اپنی سند کے ساتھ یحییٰ بن سعیدسے انھوں نے ابوزبیرسے انھوں نےعدی بن عدی بن عمیرہ کندی سے نقل کرکےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس نےمسلمان کے مال(تلف کرنے) میں قسم کھائی وہ شخص اپنے اوپراللہ تعالیٰ کوبہت غصہ میں پائےگا۔اوریہ حدیث بہت سے لوگوں نے عدی بن عدی سے انھوں نے اپنے والد سے اوراپنے چچاعرس بن نمیرہ سے نقل کرکے روایت کی ہے۔ہم کوابواحمد یعنی عبدالوہاب بن علی بن سکینہ صوفی نے اپنی سند کوابوداؤد یعنی سلیمان بن اشعث تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمدبن علاء نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوبکر نے بیان کیاوہ کہت۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن عبدبن سواء رضی اللہ عنہ

  ہ بن قاطع بن جری بن عوف بن مالک بن سود بن تدیل بن جشم بن جذام جذامی ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدہوکرآئے تھے۔اس کوابن کلبی نے بیان کیاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن شراحیل رضی اللہ عنہ

   یہ عامربن ذہل بن ثعلبہ بن عکایہ کی اولاد میں ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد ہوکر اپنے اوراپنے اعزاکے اسلام (کی خبرلے کر)آئےتھےاورانھوں نے بسبب کسی خوف کے امان کاسوال کیاپس رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوایک خط لکھ دیاتھا۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن ریدجذامی رضی اللہ عنہ

   حجازی ہیں ان کی (روایت کردہ)حدیث میں اختلاف ہے ان سے عبداللہ بن ابی سفیان نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اطراف مدینہ میں ایک ایک بریدمویشیوں کی چراگاہ بنائی تھی کہ اس کے درخت کے پتے نہ جھاڑے جائیں سواایک لکڑی کے جس سے اونٹ ہانکے جاتے ہیں اورکوئی چیزکاٹی نہ جائے ان سے عبدالرحمن بن حرملہ نے روایت کی ہے کہ انھوں نے قبیلہ جذام میں سے ایک شخص کوبیان کرتےہوئے سناانھوں نے ایک شخص سے نقل کیاجن کولوگ عدی بن زیدکہتےتھے کہ انھوں نے اپنی عورت کوایک پتھرماردیا جس کی وجہ سے وہ عورت مرگئی یہ شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے تبوک میں پیچھے آکرملے اور آپ سےاس عورت کاحال بیان کیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایاکہ اس کی تم دیت دواور اس کے(مال کے)وارث نہ بنو۔اس کو ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے اورابوعمرنے عدی جذامی کہا ہے اوران سے ایک حدیث انھیں کی عورت ک۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن ابی زغباء رضی اللہ عنہ

   ابوزغباءکانام سنان بن سبیع بن ثعلبہ بن ربیعہ بن زہرہ بن ہذیل بن سعدبن عدی بن کاہل بن نصربن مالک بن غطفان بن قیس بن جہینہ جہنی ہیں یہ انصارکے خاندان بنی مالک بن نجار کے حلیف تھے غزوۂ بدر اوراحداورخندق اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے یہ وہی شخص ہیں کہ جنھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بسبس بن عمروکے ساتھ واقعہ بدر میں ابوسفیان کے قافلہ کی تجسس میں بھیجاتھا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

   بن سواءہ بن جشم بن سعد جشمی ہیں محمد کے والدتھےیہ عدی ان لوگوں میں ہیں جنھوں نے زمانہ جاہلیت میں اپنے لڑکے کانام محمدرکھاتھا۔مگرمیں نہیں جانتاہوں۔یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے زمانے میں زندہ تھے یانہیں ہم نے ان کے بیٹے محمدکے نام میں ان کوذکرکیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے ایساہی لکھاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ ان کے اسلام میں اختلاف کیا گیاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی جذامی رضی اللہ عنہ

   ہیں۔ہم کو ابوالحسن یعنی علی بن احمدبن علی بن ہیل طبیب بغدادی نے جوموصل میں فروکش تھےخبردی وہ کہتےتھے ہم کوابوالقاسم یعنی اسمعیل بن احمد بن عمربن اشعب نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابومحمدیعنی عبدالعزیز بن احمد کنانی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کو ابومحمد یعنی عبدالرحمن بن عثمان بن ابی نصر اورابوالقاسم تمام بن محمدرازی اورابونصر یعنی محمدبن احمدبن ہارون نے جوابن جندی کے لقب سے ملقب تھےاورابوالقاسم یعنی عبدالرحمن بن حسن بن ابی العقب نے اورابوبکر یعنی محمد بن عبدالرحمن بن عبیداللہ قطان نے خبردی وہ کہتےتھے ہم کوابوالقاسم یعنی علی بن یعقوب بن ابراہیم بن ابی العقب نے خبردی وہ کہتےتھےہم کوابوزرعہ یعنی عبدالرحمن بن عمرونصری نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے سعید بن منصورنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن میسرہ صنعانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھ سے عبدالرحمن بن حرملہ نے عدی جذامی سے نقل کرکےبیان کیاکہ انس۔۔۔

مزید

سیّدنا عدی تیمی رضی اللہ عنہ

   ہیں ان کواسماعیلی نے بیان کیاہے ان سے وازع بن نافع نے انھوں نے ابوسلمہ سے انھوں نے عدی تیمی سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قیامت رذیل آدمیوں پر قائم ہوگی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید