بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عمیربن شبرمہ ہیں ہشام بن محمد کلبی نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ یہ عبیدبن شربہ جرہمی دوسوچالیس برس زندہ رہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تین سوبرس تک زندہ رہے انھوں نے اسلام کازمانہ پایاتھااوراسلام لائے تھے(ایک مرتبہ)یہ عبید حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے پاس ان کے خلافت کے زمانے میں گئے حضرت معاویہ نے ان سے کہا(کہ تم نے اپنی عمرمیں)جوچیزسب سے زیادہ تعجب خیز دیکھی ہومجھ سے بیان کروانھوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ کچھ لوگوں کے پاس پہنچاکہ وہ لوگ اپنے مردےکودفن کررہے تھے جب میں نے اس میت کو(دفن کرتے ہوئے)دیکھا میری آنکھوں میں آنسوڈبڈباآئے اور میں نے یہ مثالیہ اشعار پڑھے ؎ ۱؎ استرزق اللہ خیراوارضین &n۔۔۔
مزید
بن عامربن مجدعہ بن جشم بن حارثہ انصاری حارثی ہیں اوس کے خاندان سے تھے غزوۂ احد میں شریک تھے یہ عبیدالسہام کے نام سے مشہورتھے واقدی نے کہاہے کہ ابن ابی حبیبہ سے لوگوں نے دریافت کیاکہ ان کانام عبیدالسہام کیوں ہوا انھوں نے کہاکہ مجھ کو داؤد بن حصین نے خبردی کہ خیبرکے حصوں میں سے انھوں نے اٹھارہ حصے مول لیےتھے(اسی وجہ سے) ان کا نام عبیدالسہام پڑگیا۔بعض لوگوں نےکہاہے کہ نہیں بلکہ ان کا نام عبیدالسہام (پڑجانے کی یہ وجہ تھی) کہ یہ عبیدخیبرمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے تھے۔جب رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ کیاکہ خیبرکے حصہ کردیے جائیں توآپ نے لوگوں سے فرمایاکہ قوم کے چھو ٹے لوگوں کوبلاؤ(حسب الحکم حضرت کے)یہ عبیدبلائے گئے(جب حاضرہوئے) تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کئی حصے دے دیےاسی وجہ سے ان کا نام عبیدالسہام پڑگیا۔ان کی کنیت ان کے بیٹے ثابت ۔۔۔
مزید
بن حضاراشعری ہیں ابوموسیٰ کے چچاتھے ان کی کنیت ابوعامرتھی۔یہ اپنی کنیت ہی سے مشہورتھے۔ہم نے ان کا نسب ابوموسیٰ یعنی عبداللہ بن قیس کے نام میں ذکرکیاہے ہم ان کا حال ان کی کنیت میں یہاں سے زیادہ بیان کریں گے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بعض لوگوں نے ان کوابن سعدبیان کیاہے۔عبدالوہاب بن عطانے اس شخص سے جس نے ابراہیم بن میسرہ سےانھوں نے عبیدبن سعدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرکے نقل کیاہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص میرے دین کودوست رکھے اس چاہیے کہ میری سنت کی پیروی کرے اورمنجملہ میری سنتوں کے نکاح بھی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
زرقی ہیں ان کی کنیت ابوعیاش تھی محمد بن اسحاق نے ان کا نام اسی طرح بیان کیاہے ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ منصوربن معتمرسے انھوں نے محامد بن ہبرسے انھوں نے ابوعباس زرقی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ نمازخوف پڑھی ہے۔اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن عامربن عجلان بن عمروبن عامربن زریق انصاری زرقی ہیں یہ غزوۂ بدراوراحدمیں شریک تھے اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن زید بن عامربن عجلان انصاری اوسی ہیں عجلان کی اولادسے تھےاورعجلان بن عمروبن عامر بن زریق ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ موسیٰ بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان انصارکے نام میں جوخاندان اوس سے غزوۂ بدر میں شریک تھےعبیدبن زیدکانام بھی روایت کیاہےنیزابونعیم نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق سے ان انصاری کے نام میں جوخاندان اوس کی شاخ بنی عجلان بن عمروسے غزوۂ بدرمیں شریک تھے عبیدبن زیدبن عجلان کانام بھی روایت کیاہے۔اسی طرح ابوموسیٰ نے کہاہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابونعیم اورابوموسیٰ کا ان کے نسب میں یہ کہناکہ زرقی ہیں اس کے بعداوسی کہناٹھیک نہیں ہے کیوں کہ زریق خزرج کے خاندان سے ہیں ان کو اوس ک۔۔۔
مزید
بن رافع زرقی۔ان کا نسب ان کے والد کے تذکرے میں بیان ہوچکاہے۔یہ مدینہ میں رہتے تھے بعض لوگوں نے کہاہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے ہم کوابواحمدیعنی عبدالواحد ابن علی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد سجستانی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے مالک بن اسمعیل نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالسلام بن حرب نے یزیدبن عبدالرحمن سے انھوں نے یحییٰ بن اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سےانھوں نے اپنی والدہ حمیدہ یاعبیدہ(یہ راوی کا شک ہے)بنت عبیدبن رفاعہ سے انھوں نے اپنے والد سےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکے بیان کیا آ پ نے فرمایاتین دفعہ تک چھینکنے والے کے لیے (الحمدللہ کے جواب میں ) یرحمک اللہ کہناچاہیے پھر(اگرچوتھی باراسے چھینک آئے)توچاہے یرحمک اللہ کہے چاہے نہ کہے۔ لیث سے بن سعدنے۔۔۔
مزید
یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔ان سے سلیمان تیمی نے روایت کی ہے۔ہم کو ابومنصوریعنی مسلم بن علی ابن محمد معدل نے خبردی وہ کہتے تھے کہ ہم کو محمد بن محمدجہنی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابونصر یعنی احمد بن عبدالباقی طوق نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابوالقاسم بن مرجی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی موصلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالاعلیٰ نرسی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حماد بن سلمہ نے سلیمان تیمی سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبیدسے روایت کرکے بیان کیا کہ دو روزہ دارعورتیں لوگوں کی غیبت کررہی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایااوران دونوں عورتوں سے کہا کہ (اس میں)قہ کروتوانھوں نے قہ کی جس میں پیپ اور خون اور تازہ گوشت نکلا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ان دونوں نے روٹی سے روزہ رکھاتھااورافطارحرام چیزسے کیا۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ سلیمان۔۔۔
مزید
جہضمی بصری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اوران کی سند حدیث میں بھی اختلاف ہے یحییٰ بن اسحاق سلجینی نے سعید بن زید سے انھوں نے ابوعینیہ کے غلام واصل سے روایت کی ہے اوراس کو عمروبن عاصم نے حماد بن سعیدبن زید سے انھوں نے واصل سے انھوں نے یحییٰ بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنے ان کوابن وحی جہضمی لکھاہےاورابن مندہ اورابونعیم نے ابن وحی جہنی کہاہے مگرابونعیم نے کہاہے کہ بعض لوگوں نے ابن وحی کابیان کیاہےواللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ا عنبری ہیں مالک اورقیس کے بھائی تھےان کاشماربصرہ کے بدووں میں ہے معاذ بن مثنیٰ بن معاذ نے اپنے والد سے انھوں نے حسن بن حسین سے انھوں نے اپنے دادانصربن حسان سے انھوں نے حصین بن ابی حرسے انھوں نے اپنے والد مالک اوراپنے چچاقیس اور عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اور آپ سے بنی فہم کے ایک شخص کی شکایت کی آپ نے (ان کی شکایت سن کر)اس شخص کے پاس ایک خط( اس طرح سے )لکھاکہ۱؎ ہذا کتاب من محمد رسول اللہ لمالک وعبیدوقیس بنی الحسحاس انکم آمنون مسلمون علی ومائکم واموالکم لاتواخذون بجبریرۃ غیرکم ولا یحنبی علیکم الاایدیکمان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے اس کو بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے معاذ بن مثنی سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کی ہےمگرانھوں نے اس (حدیث کی سند)میں تصحیف کی ہے اورکہاہے کہ حسن بن حسین نے نصر سے روایت کی ہے حالاں کہ وہ (اصل میں)حرب۔۔۔
مزید