منگل , 03 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 23 December,2025

سیّدنا نقب رضی اللہ عنہ

بن فردہ بن بدن الانصاری: یہ بنو ساعدہ سے تھے اور غزوۂ احد میں موجود تھے موسیٰ بن عقبہ نے یہ قول ابن شہاب سے نقل کیا ہے ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے ان کی تخریج کی ہے ابو موسیٰ کے مطابق ایک روایت میں ان کا نام نقیب ہے بقول ابن ماکولا ثقیب ہے ایک اور روایت میں الاخرس اور اخرس بھی آیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نقیدہ رضی اللہ عنہ

بن عمرو الخزاعی الکعبی: ان سے حزام بن ہشام نے روایت کی ان کا ذکر صحابہ میں کیا جاتا ہے لیکن بغیر از ثبوت انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ابن مندہ ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا النمر رضی اللہ عنہ

بن تولب بن زہیر بن اقیش بن عبد کعب بن عوف بن حارث بن عوف بن وائل بن قیس بن عوف بن عبد مناہ بن ادا العکلی عوف بن وائل کے بیٹوں کو عکل کہتے تھے کیونکہ جس لونڈی نے ان کی پرورش کی تھی اس کا نام عکل تھا اس لیے سارا خاندان اس نام پر مشہور ہوگیا نمر مشہور شاعر تھے ابن الکلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے لیکن ابو عمر نے ان کا نسب یوں بیان ہے نمر بن تولب بن زہبر بن اقیش بن عبد عوف بن عبد مناہ۔ انہوں نے کعب سے لے کر دوسرے عوف تک پانچ نام حذف کردیے ہیں لیکن اوّل الذکر نسب درست ہے کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ نمر سے لے کر ابن عبد مناۃ تک(جو بنو تمیم کا چچا تھا) صرف پانچ آدمی ہوں۔ مروی ہے کہ جب جناب نمر خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک قصیدہ پیش کیا جس کا مطلع یہ تھا۔ انا اتیناک وقد طا۔۔۔

مزید

سیّدنا نمط رضی اللہ عنہ

بن قیس بن مالک بن سعد بن مالک بن لای بن سلمان بن معاویہ بن سفیان بن ارحب الہمدانی ارحبی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن میں ایک جاگیر عطا فرمائی جو ایک طویل عرصے تک ان کے خاندان میں رہی۔ یہ کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نہشل رضی اللہ عنہ

بن مالک الوائلی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب دیا یوسف بن عمرو بن موسیٰ بن سعید بن مسلم بن قیتبہ بن مسلم عمرو بن حصین وائلی باہلی نے اپنے والد سے انہوں نے مسلم بن قیتبہ سے روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہشل کو ایک فرمان لکھ کر دیا اور حدیث بیان کی ابن مندہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نہیر رضی اللہ عنہ

بن ہیشم بن بنی نابی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری اوسیٰ بیعت عقبہ میں موجود تھے مگر غزوۂ بدر میں شرکت سے محروم رہے ابو عمر نے ذکر کیا ہے ایک روایت میں بہیر آیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نظیر رضی اللہ عنہ

المذنی یا المدنی ابن شہاب نے اسماعیل بن ابی حکیم سے روایت کی کہ انہیں نظیر المزنی نے بتایا کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ اللہ جب کسی آدمی کو یہ آیت ’’لَم یکن الذین کفروا من اھل الکتاب‘‘ پڑھتے سنتا ہے تو فرماتا ہے، ’’میرے بندے، تجھے بشارت ہو کہ میں تجھے کسی حالت میں بھی دنیا اور آخرت میں فرموش نہیں کروں گا اور میں تجھے جنت میں اتنی نعمتیں عطا کروں گا کہ تو راضی ہوجائے گا‘‘۔ ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ

بن صمہ بن عمرو بن جموح: احد اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک رہے اور حرہ کے موقع پر مارے گئے۔ یہ معاذ بن عمرو بن جموح کے بھتیجے تھے۔ ہم ان کا ذکر بھی کریں گے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ

بن صمہ بن عمرو بن جموح: احد اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک رہے اور حرہ کے موقع پر مارے گئے۔ یہ معاذ بن عمرو بن جموح کے بھتیجے تھے۔ ہم ان کا ذکر بھی کریں گے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ

بن یزید بن سکن: یہ حواء بنتِ یزید بن سکن کے بھائی تھے۔ جو ثابت بن قیس بن خطیم کی والدہ تھیں۔۔۔۔

مزید