اتوار , 01 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 21 December,2025

ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ

ابوعنبہ خولانی،انہیں حضورِاکرم کازمانہ حاصل ہوا،مگرآپ کی زیارت سے محروم رہے،انہیں دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے نمازکی سعادت نصیب ہوئی،ایک روایت میں ہے کہ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرآپ کی وفات سے پہلے ایمان لائے،لیکن صحبت سے محروم رہے،معاذ بن جبل کی صحبت سے مستفیض ہوئے،اور شام میں سکونت کرلی،ان سے محمدبن زیاد الہانی،ابوالزاہریہ اوربکربن زرعہ وغیرہ نے روایت کی۔ یحییٰ بن محمود بن سعد نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ہشام بن عمارسے،انہوں نے جراح بن ملیح سے،انہوں نے بکربن زرعہ سے روایت کی،کہ میں نے ابوعنبہ خولانی سے سُناکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس دین میں ایسے ادارے قائم کرتارہے گا،جنہیں لوگ خداکی اطاعت میں صرف کریں گے۔ نیز ابوعنبہ سے مروی ہے،جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو،انہوں نے کہا کہ زمانۂ ج۔۔۔

مزید

ابوعثمان بن سیتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ،فتح طائف کے بارے میں انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ربیع بن سلمان نے ابنِ وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ آپ نے ہڈی اورلید سے استنجاکرنے سے منع فرمایا۔ اسی حدیث کوحرملہ نے ابن وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،اوریہی مشہورہے،اوراسی طرح لیث وغیرہ نے یونس اورشعبی نے علقمہ سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،تینوں نے ذکرکیاہے۔ ابوعمرلکھتے ہیں کچھ لوگ ان کی صحبت کے قائل ہیں اورباقی انکاری ہیں،اوراس میں شبہ ہے،ابونعیم کہتے ہیں کہ زہری نے ان سے یہ حدیث مرسل بیان کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان نہدی،ان کا نام عبدالرحمٰن بن مِل بن عمروبن عدی بن وہب بن سعد بن خزیمہ بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زیدالقضاعی نہدی ہے،حضورِاکرم کے عہد میں اسلام قبول کیا اور مال کی زکوٰۃ ادا کی،لیکن آپ کی زیارت سے محروم رہے،لیکن حضرت عمر کے دَور خلافت میں جلولأ اور قادسیہ کے معرکوں میں شریک رہے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتا ہے،انہوں نے عمروبن مسعود سے روایت کی،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابووہب الکلبی رضی اللہ عنہ

ابووہب الکلبی،ابونعیم کے بقول ان کا نام عبدالملک تھااوروہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے،ان کا بیان ہے کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں ایسے موقعہ پر حاضرہوئے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرمارہےتھے۔ یحییٰ بن وہب الکلبی نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آلِ اکیدرکوایک فرمان لکھ کردیا،مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت مہر نہ تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناخنوں سے نشان لگادیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ابونعیم کے مطابق وہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے اور ان کا نام عبدالملک تھا،مگراسلام قبول نہیں کیا تھا،اورغزوہ تبوک کے موقعہ پر حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ادائے جزیہ پر مصالحت ہوئی تھی اور اس پر سب متفق ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ

ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اوران سے عقیل بن ہشیب سے روایت کی،عبدالوہاب بن علی نے ابوغالب ماوردی سے،انہوں نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ہارون بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن سعیدطالقانی سے،انہوں نے محمد بن مہاجرسے،انہوں نے عقیل بن ہشیب سے،انہوں نے ابووہب حشمی سے روایت کی ،اورانہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم اپنے گھوڑوں کو چھوؤ،ان کے ماتھوں،پٹھوں اوران کے پہلوؤں پرہاتھ پھیرو،اِن کی گردنوں میں پٹے ڈالو اوررسیاں نہ ڈالو،اسی اسناد سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم ہرکمیت سرخ اورایسے سیاہ گھوڑے کی حفاظت کرو،جس کی پیشانی اورچاروں پاؤں سفید ہوں،تینوں نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابووہب جیشانی رضی اللہ عنہ

ابووہب جیشانی رضی اللہ عنہ،ان کا نام ویلم بن ہویشع یا ابن الہمیع تھا،ان سے عبداللہ بن عمرنے روایت کی ،اورمحمد بن عجلانی نے عمروبن شعیب سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ ابووہب جیشانی نے حضورِاکرم صلی علیہ وسلم سے دریافت،یارسول اللہ!ہم انار سے شراب بنایاکرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!ہرنشہ آورچیزحرام ہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،لیکن ابوعمرنے جیشانی کا علیحدہ ترجمہ نہیں لکھا،بلکہ اس حدیث کو ابووہب حشمی کے ترجمے میں لکھ دیاہے،اورمزیدلکھا ہے،میں نہیں کہہ سکتا،آیایہ صحابی جشمی ہیں یا جیشانی ہیں،اگرچہ اس اسناد میں حیشانی کا لفظ مذکورہے،لیکن صحیح جشمی ہے،اورانہیں صحبت نصیب ہوئی،اورجیشانی مصری ہیں اورتابعین میں سے ہیں،جوضحاک بن فیروز ویلمی سے روایت کرتے ہیں،ان سے یزید بن ابی حبیب اور جیشان یمنی نے ۔۔۔

مزید

ابوواقدحارث رضی اللہ عنہ

ابوواقدحارث بن عوف لیثی ازبنولیث بن بکر بن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ کنانی لیثی،ہم ان کا نسب حارث بن عوف کے ترجمے میں بیان کرچکے ہیں،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے حارث بن عوف کسی عوف بن حارث اورکسی نے حارث بن مالک لکھاہے،کوئی کہتاہے کہ وہ غزوہ بدرمیں موجودتھےاورکوئی کہتاہے کہ موجودنہیں تھے،اورفتح مکہ کے موقعہ پربنوضمرہ،بنولیث اوربنو سعد بن بکرکے علم ان کے پاس تھےایک روایت میں ہے کہ وہ فتح مکہ کے موقعہ پر اسلام لائے۔لیکن صحیح یہ ہے کہ وہ فتح مکہ میں بہ حیثیت ایک مسلمان کے شریک تھے،مدنی شمارہوتے ہیں،جنگ یرموک میں شامل تھےبعد میں مکے میں ایک سال مجاورکعبہ کی حیثیت سے قائم رہے،پھروفات پاگئےاورمہاجرین کے مقبرے میں بہ مقام فسخ دفن ہوئے،ان کی وفات اڑسٹھ ہجری میں ہوئی جب ان کی عمر۷۵یا۸۵سال تھی۔ ان سے ابنِ مسیب،عروہ بن زبیر ۔۔۔

مزید

ابوواقدنمیری رضی اللہ عنہ

ابوواقدنمیری،ابنِ شاہین نے انہیں صحابی شمارکیاہےاورباسنادہ داؤدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوخثیم سے،انہوں نے نافع بن سرحس سے،انہوں نے ابوواقد نمیری سے روایت کی کہ جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو نمازپڑھاتے تھے تو جلدی ختم کردیتے، اورجب انفرادی نمازاداکرتے توزیادہ دیرصرف فرماتے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوواثلہ ہذلی رضی اللہ عنہ

ابوواثلہ ہذلی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے یعقوب سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے ابان بن صالح سے،انہوں نے شہربن جوشب اشعری سے،انہوں نے رابہ نامی ایک شخص سے جوان کے قبیلے کاتھااورجواپنے باپ کے مرنے کے بعد اپنی ماں کے لئے اس کاقائم مقام ہوگیاتھا،یہ صاحب عمواس کے طاعون میں موجودتھے،جب اس بیماری نے زورپکڑا تو ابوعبیدہ بن جراح نے لوگوں کو خطبہ دیااورکہا،اے لوگو!بیماری اللہ تعالیٰ کی رحمت ہےتمہارے پیغمبر کی دعوت ہے،اور تم سے پہلے گزرے ہوئے صالحین کی موت ہے، اس لئے ابوعبیدہ اللہ سے دعاکرتاہےکہ اسے اس سے حصہ عطافرمائے،چنانچہ انہیں پھوڑانکلا،اورفوت ہوگئے۔ ابوعبیدہ نے معاذ بن جبل کو اپناجانشین مقررکردیاتھا،جب ان کی موت کاوقت قریب آیا ،توانہوں نے عمروبن عاص کو۔۔۔

مزید

ابوودیعہ رضی اللہ عنہ

ابوودیعہ،جعفرمستغفری اورارغیانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،جعفرنے ان کا نام خذام بن خالد لکھا ہےجوخنساء کے والد تھےیاکوئی اورابومعشرنے سعیدالمقبری سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوودیعہ سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جوشخص جمعہ کے دن اس طرح غسل کرے،جیسے جنابت سے کیاجاتا ہے،پھرکوئی خوشبویاتیل جومیسر ہولگائےاورمسجد میں جاکرخاموشی سے امام کے قریب بیٹھ جائے اگراس نے دوجمعوں میں یہ سلسلہ قائم رکھاتودونوں جمعوں کے دَوران میں اس سے جوقصور سرزدہوئے ہیں،وہ معاف کردئیےجائیں گے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید