ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

ابوفاطمہ ایادی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ ایادی،محمد بن ابوبکر مدینی نے (جس کی انہیں اجازت دی گئی)ابوسہیل قتیبہ بن احمدبن عبدالرحمٰن کسانی سے،انہوں نے شجاع بن علی سے،انہوں نے عمربن عبدالوہاب سے،انہوں نے ابوسعید نسانی محمدبن یونس سے،انہوں نے ابوالعباس محمد بن محمد بن سعید بن بالویہ سے،انہوں نے عثمان بن سعیدالدارمی سے،انہوں نے محمد بن بکارسے،انہوں نے عنبہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوعمران الجونی سے،انہوں نے ابوفاطمہ ایادی سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ اس شخص کاحکیم نہ کہو کہ جو ایک ایسے شخص کے ساتھ جس سے بچاؤ کی کوئی صورت نہ ہو،حسن سلوک سے پیش نہ آئے تاآنکہ اللہ تعالیٰ اس کی نجات کی کوئی صورت پیداکردے، ابو موسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوفاطمہ دوسی یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ دوسی یاازدی یابشی یا ضمری،بقولِ ابوعمران کانام عبداللہ تھا،لیکن روایت مشکوک ہے،شام سے مصر چلے گئے اوروہاں گھربنالیا،ایک روایت کی رُو ست وہ ازدی شامی تھا،کسی نے یشی مصری لکھا ہے،ابن ِیونس کے مطابق ازدی یشی تھے،حالانکہ وہ دوسی ہیں،فتح مصر میں شریک تھے،ان سے کثیر بن کلیب اوراباس بن ابوفاطمہ نے روایت کی۔ مسلم بن ابوعقیل مولیٰ زبیر نے عبداللہ بن ایاس بن ابوفاطمہ دوسی سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےداداسےروایت کی کہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی خدمت میں حاضر تھےکہ آپ نے فرمایا،تم میں سے کون ایساہے،جوہمیشہ تندرست رہناچاہتاہےاوربیمار نہیں ہوناچاہتا،ہم سب نے کہا،یارسول اللہ،ہم سب یہی چاہتے ہیں اورہم نے آپ کے چہرے میں ناگواری کے اثرات دیکھے،حضورِاکرم نے فرمایا،کیاتم بھٹکے ہوئے اونٹ بنناچاہتے ہو؟صحابہ نے عرض کیا،نہی۔۔۔

مزید

ابوسلمہ رضی اللہ عنہ

ابوسلمہ،عبدالحمید بن سلمہ انصاری کے داداتھے،جب ان کے والدین میں سے ایک نے اسلام قبول کیا،توحضورِاکرم نے انہیں پسند فرمایا،ان کا نام رافع تھا،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسلالہ اسلمی یاابوسلالہ سلمی رضی اللہ عنہ

ابوسلالہ اسلمی یا ابوسلالہ سلمی یاابوسلام سلمی،اکثر نے ان کاشمار صحابہ میں کیا،عاصم بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوسلالہ اسلمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جلدی ہی تم میں ایسے زعماپیداہوں گےکہ تمہارارزق ان کے قبضے میں ہوگا،وہ تم سے باتیں کریں گے،اورجھوٹ بولیں گے،بداعمالی کا مرتکب ہونگے اورتم سے اس وقت تک خوش نہ ہوں گے،جب تک تم ان کی بدعملی کے مداح نہیں بنوگے،ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کروگےاور جووُہ مانگیں گے،ان کے حوالے نہیں کروگے،جب وہ تم پر ظلم کریں،توان سے جنگ کرو،جوایسی لڑائی میں ماراگیا،وہ میراہوگا،اورمیں اس کا،تینوں نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ حضورِاکرم نےبنوہذیل کی دوعورتیں جھگڑے میں،کہ ایک نےدوسری پرتیراندازی کی تھی،فیصلہ فرمایاتھا۔ اس حدیث کوامام مالک نے مؤطامیں زہری سے،انہوں نےابوسلمہ سے،انہوں نےابوہریرہ سے روایت کیا،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سےروایت کی کہ انہوں نےابومالک اشجعی سے،انہوں نےابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نےاس شخص سےجس نے حضورِاکرم کودیکھا،روایت کیاکہ انہوں نےآپ کوایک ایسےکپڑے میں نمازپڑھتےدیکھاجودونوں طرف مختلف رنگ کاتھا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوکلاب رضی اللہ عنہ

ابوکلاب رضی اللہ عنہ بن ابوصعصتہ انصاری مازنی،وہ اوران کے بھائی جابر بن ابوصعصعتہ غزوۂ موتہ میں شہید ہوئے تھے،یہ دونوں حارث اورقیس پسران ابوصعصعتہ کے بھائی تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوخالد الکندی رضی اللہ عنہ

ابوخالد الکندی،خالد بن معدان کے داداتھے،حسن سمرقندی نے انہیں صحابہ میں شمار کیاہے،لیکن ان سے کوئی روایت پیش نہیں کی،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوخالد المخزومی رضی اللہ عنہ

ابوخالد المخزومی،خالد بن ابوخالد قرشی مخزومی کے والد تھے،ان سے ان کے بیٹے خالد نے حضورِ اکرم سے طاعون کے بارے میں اس طرح حدیث سُنی،جس طرح اسامہ وغیرہ نے تبوک میں حضوراکرم سے سنی تھی،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوخراش ہذلی رضی اللہ عنہ

ابوخراش ہذلی،شاعر تھےاور ان کا نام خویلد بن مرہ بن عمروبن معاویہ بن تمیم بن سعد بن ہذیل ہے،اتنے تیزرفتار تھے کہ دوڑ میں گھوڑے سے آگے نکل جاتے تھے،زمانۂ جاہلیت میں عرب کے بہادروں میں شمار ہوتے تھے،اسلام قبول کیا،تو نہایت اچھے آدمی ثابت ہوئے۔ جمیل بن معمر الجمحی نے ان کے بھائی زہیر کو جن کاعرف عجوہ تھا،اور اسلام لاچکے تھے،فتح مکہ کے موقع پر قتل کردیا گیاتھا،اور جمیل ابھی کافر تھا،اور ایک روایت میں ہے کہ زہیر ان کے عمزاد تھے، ابن ہشام کا قول ہے،کہ زہیر جنگ حنین کے موقعہ پر قیدی بنالئے گئے تھے اور ان کے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے باندھ دیئے گئے تھے،جمیل نے جو اسلام لا چکے تھے،اور ابو خراش نے ان کا مرثیہ کہا،ابوعبیدہ کا قول بھی یہی ہے،اور پہلا قول محمد بن یزید کا ہے۔ ابوخراش کہتاہے۔ ۱۔قفجع اضیافی جمیل بن معمر ھذی فخرتاوی الی۔۔۔

مزید

ابوخارجہ عمروبن قیس رضی اللہ عنہ

ابوخارجہ عمرو بن قیس بن مالک بن عدی بن عامراز بنوعدی بن نجار انصاری،خزرجی،بخاری،بدری ہیں،غزوۂ احد میں شہید ہوئے،ہم ان کا ذکر عمرو کے ترجمے میں کر آئے ہیں،یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید