/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت سید یعقوب زنجانی

حضرت سید یعقوب زنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اولیائے کبار لاہور میں شمار ہوتے تھے علوم ظاہری اور باطنی میں جامع تھے شریعت و نجابت میں یکتا تھے سلسلہ عالیہ جنیدیہ سے تعلق رکھتے تھے صاحب حال و قال بزرگ تھے آپ کے والد محترم سید علی صحیح النسب حسینی سادات میں سے تھے آپ کا سلسلہ نسب سولہ واسطوں سے حضرت امام موسیٰ کاظم سے جاملتا ہے آپ ایمائے غیبی سے ۵۰۵ھ میں ترکستان سے برصغیر میں وارد ہوئے لاہور میں سکونت اختیار کی آپ کی مشیخیت کا شہرہ چار دانگ عالم میں گونجنے لگا۔ صاحب کرامت و خوارق ہونے کی وجہ سے لوگوں میں متعارف ہوئے لاہور کے علماء اور شرفاء نے آپ کے مقام مشیخیت کو تسلیم کیا تھا۔آپ کے زمانے میں معز اللہ کہ بہرام شاہ بادشاہ بن مسعود شاہ بن ابراہیم شاہ غزنوی ہندوستان کا بادشاہ تھا۔ پنجاب میں غزنوی سلطنت کا گورنر طفرل نامی تھا وہ آپ کا بڑا معتقد تھا گورنر کی وجہ سے بے پناہ مخلوق خدا بھی آپ کے ۔۔۔

مزید

حضرت سید حسین خنک سوار

حضرت سید حسین خنک سوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید صفی الدین صوفی گیلانی

حضرت سید صفی الدین صوفی گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید صفی الدین گیلانی۔کنیت:ابونصر۔لقب:جمال الفقہاء،زین الصلحا،سیدالاتقیاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شیخ سید صفی الدین گیلانی بن سیدسیف الدین عبدالوہاب گیلانی بن غوث الاعظم سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بوقتِ صبح صادق 8/ذوالحج 548ھ،مطابق 22/فروری 1154ءکوبغدادمیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے جد امجد حضرت غوث الثقلین رحمۃ اللہ علیہ اور اپنے والد بزرگوار سے تفقہ کیا اور حدیث سُنی۔ نیز شیخ ابی الحسن محمد بن اسحاق بن العتابی رحمۃ اللہ علیہ اور ابو الفتح محمد بن عبد الباقی احمد وغیرہ سے بھی استماعِ حدیث کیا۔ اپنے زمانہ کے فقہاء و محدثین کے سردار اور علمائے زمان کے سالار ہوئے۔آپ نے اپنے چچا سید ابو اسحاق ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ ابو طالب عبد الرحمٰن بن محمد ہاشمی واسطی رحمۃ ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ حاجی شریف زندنی

حضرت خواجہ حاجی شریف زندنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ بڑے احوال عجبہ اور مقامات غریبہ کے مالک تھے آپ مقتدائے مشائخ اور پیشوائے ابدال تھے آپ کا لقب نیر الدین تھا۔ حضرت خواجہ  موجود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت پایا تھا۔ چودہ سال کی عمر سے باوضو رہنے لگے۔ کپڑے پرانے اور پیوند شدہ پہنتے تھے۔ فقر و تجرید پر کار بند رہے، آپ کا روزہ بھی مسلسل روزہ تھا،تین روز کے بعد بے نمک سبزی سے روزہ افطار کرتے تھے۔ اس سبزی  میں یہ کمال تھا کہ آپ کا تبرک کوئی اور کھاتا تو مجذوب ہوجاتا۔ اگر سماع سن لیتا تو اس قدر روتا کہ بے ہوش ہوجاتا، اگر دنیا پرست ایک بار مجلس سماع میں شریک ہوتا تو تارک الدنیا ہوجاتا تھا۔ ایک فکر مند فقیر جس کی سات بیٹیاں تھیں، اور غربت و افلاس کی وجہ سے سخت پریشان تھا۔ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا، عرض کی اگر آپ کی نگاہ فیضان سے میرے رزق میں کشادگی ہوجائے اور بیٹیوں کے نکاح سے فارغ۔۔۔

مزید

سکاکی

یوسف بن محمد خوارزمی سکاکی: ابو یعقوب کنیت اور سراج الدین لقب تھا۔ ۵۵۵؁ھ میں پیدا ہوئےصرف،نحو،معانی،بیان،عرض،شعر میں امام محقق اور علوم عجیبہ و فنون عربیہ میں ماہر ماہر اور علوم بلا غت وتسخیر جن و دعوۃ الکواکب دفن طلسمات و سحر و سمیاء و علم کواص الارض اور اجرام سماء میں متجر تھے۔علوم سدید بن محمد حناطی اور محمود بن عبید اللہ بن صاعد مروزی سے پڑھے اور علم کلام کو مختار بن محمود زاہدی سے حاصل کیا۔تصنیفات جلیلہ کیں جن میں سے اجل مصنفات مفتاح العلوم ہے جس میں آپ نے بارہ علم بیان کیے اور نطیر اس کی زمانہ اوائل اواخر میں معدوم ہے جب سلطان چغتائی خاں بن چنگیز خاں حاکم مارواء النہر و حدود و خوارزم و کا شغر و بدخشاں و بلخ وغیرہ نے آپ کے فضائل و کمالات معلوم کیے تو آپ کو اپنا انیس و جلیس بنایا۔             حکایت ہے کہ ایک دن آپ چغتائی خاں کے پاس۔۔۔

مزید

یوسف سککی

حضرت شیخ۔۔۔

مزید

حضرت سید حمیدالدین احمد گیلانی

حضرت سید حمیدالدین احمد گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اوصافِ جمیلہ آپ معدن العلوم و الانوار، مخزن الفضائل و الاسرار، سلطان الطریقت، برہان الحقیقت، قبلہ مقبلانِ عالم، کعبہ محققانِ بنی آدم، فقیہ الفاضِل، محدث الکامِل، غوث العالمین تھے۔ حضرت شیخ سید ابو المنصور صفی الدی عبد السلام صوفی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر و مرید و خلیفہ اعظم و سجادہ نشین تھے۔  نام و لقب آپ کا اسم گرامی احمد،  [۱] [۱۔ بحر السرائر۔ شجرۃ الانوار]  کنیت  ابو العباس،  [۱] [۱۔ شجرۃ الانوار] ابو المسعود، [۱] [۱۔ بحر السرائر] ابو نصر،  [۱] [۱۔ باغ سادات] لقب شریف حمید الدین،  [۱] [۱۔ تذکرہ غوثیہ] علم الدین، [۱] [۱۔ بحر السرائر]  گنج بخش،  [۱] [۱۔ اسرار المعرفت] فیض اللہ عسکری،  [۱] [۱۔ باغ سادات] شیخ شیوخ العالم تھا۔ [۱] [۱۔ بحر السرائر] کتاب بحر السرائر میں آپ ۔۔۔

مزید

سید ابو صالح عبد اللہ نصر

سید ابو صالح عبد اللہ نصر نام و نسب :  کنیت: ابو صالح۔ اسم گرامی: عبد اللہ نصر﷫۔لقب: عماد الدین۔ سلسلہ نسب: سید ابوعبد اللہ نصر بن سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷭۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ماجدہ تاج النساء ام الکرم بنت فضائل الترکین تھا۔ آپ اعلیٰ درجہ کی خیر وبرکت والی بی بی تھیں علوم حدیث کی عالمہ تھیں۔بغداد شریف میں ہی آ پ کا وصال ہوا اور باب الحرب میں مدفون ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 24 ربیع الثانی 562ھ، مطابق فروری 1167ء  میں بغداد شریف میں ہوئی۔ تحصیل علم: حضرت ابوصالح نصر ﷫ نے اپنے والد گرامی کی نگرانی میں نشو نما پائی اورانہیں سے تعلیم مکمل فرمائی۔ اپنے والد ماجد کے علاوہ اور بھی بہت سے فضلاء وقت سے علم فقہ وحدیث حاصل فرمایا، آپ نے اپنے عم بزرگوار حضرت شیخ عبدالوہاب ﷫ سے بھی حدیث سنی اوردرس لیا حدیث شریف بیان کی لکھوائی اس کے علاوہ دیگر علوم۔۔۔

مزید

معین الدین حسن چشتی اجمیری، سلطان الہند، خواجہ غریب نواز سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

معین الدین حسن چشتی اجمیری، سلطان الہند، خواجہ غریب نواز سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین حسن سنجری بن کمال الدین سید  احمد حسن بن سید نجم الدین طاہر بن سید عبدالعزیز بن سید ابراہیم بن امام علی رضا بن امام موسی کاظم بن امام جعفر صاد بن امام محمد باقر  بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی المرتضی۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپکی نشوو نما  "خراسان" میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہوئی ۔مزید حصول ِ علم کیلئے "سمرقند"اور "بخارا" کیطرف  سفر کیا کیونکہ ان ای۔۔۔

مزید

قیصر بن ابی القاسم

قیصر بن ابی القاسم بن عبد الغنی بن مسافر مقریٰ المعروف بہ تعاسیف: علم الدین لقب تھا،عالم فاضل،فقیہ کامل،علوم ریاضیہ میں امام اجل تھے،مقام اصغون شرقی صعید مصر میں ۵۷۴؁ھ میں پیدا ہوئے،مصر اور شام کے علماء و فضلاء سے علم حاصل کیا،پھر موصل کو تشریف لے گئے اور وہاں شیخ ملا الدین موسیٰ بن یونس سے علم موسیقی پڑھا پھر شام میں معاودت کی اور دمشق میں ماہ رجب ۶۴۹؁ھ میں وفات پائی،’’زینت آفاق‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید