/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مفتی مسیح الدین حنفی حیدرآبادی

حضرت علامہ مفتی مسیح الدین حنفی حیدرآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی

حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا شاہ محمد حسین  علیہ الرحمہ۔لقب:فخر الاصفیاء،علامۂ زماں،شہیدِ محبت،عمری،محبی،الہ آبادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی بن تفضل حسین۔علیہما الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتاہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت1269ھ،مطابق 1853ءکومحلہ بہادرگنج،الہ آباد (انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم الہ آبادمیں حاصل کی،مولانا شکراللہ الہ آبادی سےابتدائی کتب پڑھیں۔پھرلکھنؤ کاسفرکیا۔وہاں مولانا نعمت اللہ فرنگی محلی،مولانا ابو الحسنات عبدالحئی فرنگی محلی اور قاری عبدالرحمٰن پانی پتی سے تعلیم پائی،تکمیل درسیات کے بعد حج کےلیےگئے،شیخ الاسلام سیداحمددحلان مکی  سے سند حدیث حاصل کی۔ بیعت وخلافت: مکۃ المکرمہ میں سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں حض۔۔۔

مزید

احمد نوری ماہروی، مولانا سید شاہ ، ابو الحسین، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

احمد نوری ماہروی، مولانا سید شاہ ، ابو الحسین، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: سراج العارفین سید شاہ ابو الحسین احمد نوری بن شاہ ظہور حسن بن حضرت شاہ آل رسول(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: 19/شوال1255ھ،مطابق 26/دسمبر 1839ء بروز جمعرات پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اورپرورش دادی صاحبہ اور دادا بزرگوار(شاہ آلِ رسول علیہ الرحمہ) کے آغوشِ رحمت میں ہوئی۔ مدرسین خانقاہ برکاتیہ سےمختلف علوم و فنون کی تحصیل وتکمیل ہوئی ۔جن میں  بالخصوص مولانا شاہ محمد سعید بدایونی المتوفی 1277ھ،مولانا فضل اللہ جالیسری المتوفی 1283ھ،مولانا نور احمد بدایونی المتوفی 1302ھ،اور مولانا ہدایت علی بریلوی المتوفی 1322ھ(علیہم الرحمہ) ہیں ۔ بیعت وخلافت: 12/ربیع الاوّل 1267ھ میں دادا بزرگوارخاتم الاکابر شاہ آلِ رسول مارہروی علیہ الرحمہ سے12سال کی عمر میں  بیعت ہوئے اور اجازتِ مطلقہ سے مشرف کیے گئے۔۔۔۔

مزید

ملک العلماء حضرت علامہ عطاء اللہ فیروز شاہی

ملک العلماء حضرت علامہ عطاء اللہ فیروز شاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت علامہ مولانا عطاء اللہ فیروزی شاہی گوٹھ فیروز شاہ (تحصیل میہڑ ضلع دادو سندھ) میں تولد ہوئے۔ آپ کے دادا جان حضرت مکدوم مولانا عبدالمجید فیروز شاہی عالم اور عارف ہو گزرے ہیں۔ اس خاندان کا نسبی تعلق شیخ الاسلام غوث حضرت بہائوالدین زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ الاقدس (۶۶۱ھ) کے خلیفہ اکمل حضرت مخدوم عبداللہ پیروج علیہ الرحمۃ (فیروز شاہ) سے تھا۔ تعلیم وتربیت: مولانا عطاء اللہ صٓحب نے ابتدائی تعلیم گوٹھ فیروز شاہ میں اپنے والد ماجد مولانا خیر محمد کے پاس حاصل کی۔ مولانا قاضی عبدالرئوف مورے والے کے پاس ’’شرح جامی‘‘ تک پڑھے۔ اس کے بعد اس وقت کی عظیم نامور مرکزی درسگاہ جو کہ شہداد کوٹ میں واقع تھی وہاں کا رخ کیاوہیں شیخ الاسلام، استاد الاساتذہ ، قطب الاقطاب بحر العلوم علامہ نور محمد فاروقی ا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد الدین سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت خواجہ محمد الدین سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           حضرت خواجہ محمد الدین سیالوی ابن حضرت خواجہ شمس العارفین شمس الدین سیالوی(قدس سرہما)۱۲۵۳ھ؍۱۸۳۷ء میں سیال شریف ضلع سرگودھا میںپیا ہوئے آپ صورت و سیرت میں اپنے والد مکرم کا عکس جمیل تھے۔حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی قدس سرہ کے وصال کے بعد تونسہ شریف حاضر ہوئے تو حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی قدس سرہ نے آپ کو خرقۂ خلافت سے نوازا،ایک عالم آپ کی نظر کیمیا اثر سے  مستفیض ہوا[1] مولانا محمد ذکر بگوی ثم لاہور رحمہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرید اور مجاز تھے۔           حضرت خواجہ محمد الدین سیالوی اخلاق عالیہاور اصاف حمیدہ کے مالک تھے لنگر میں بری فراخ ولی سے خرچ کرتے ،متعلقین کی خبر گیری میں کوئی وقیقہ فروگزاشت نہ کرتے،احباب کے غم اور خوشی میں بہ ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم اللہ بخش عباسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مخدوم اللہ بخش عباسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مولانا خواجہ محمد اکبر چشتی نظامی بصیرپوری

مولانا خواجہ محمد اکبر چشتی نظامی بصیرپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا  خواجہ محمد اکبر رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا خواجہ محمد اکبر بن مولانا خواجہ محمد مقیم بن مولانا خواجہ محمد عظیم  بن خواجہ محمد یارالمعروف بہ حافظ بڈھا۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت  9/شوال المکرم 1282ھ،مطابق 25/فروری 1866ء،بروزاتواربوقتِ تہجدبصیرپورمیں ہوئی۔ تحصیل علم: ابتدائی تعلیم کے علاوہ شرح جامی تک کتب درسیہ کی تحصیل والد ماجد سے کی،مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہند کے مدارس کا قصد کیا،شملہ اور ڈلہوزی وغیرہ مقامات پر ممتاز علماء سے تکمیل کی، ڈلہوزی میں ایک قادری سہر وردی بزرگ سے علم الاخلاق حاصل کیا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں اپنےوالدگرامی سےبیعت ہوئے،اورپھرحضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی علیہ الرحمہ کےدستِ اقدس پربیعت ہوئےاوراجازت وخلا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبداللہ بہاری ٹونکی

حضرت مولانا عبداللہ بہاری ٹونکی علیہ الرحمۃ آپ کے بزرگ عظیم آباد وصوبہ بہار کے تھے، وہاں سے ریاست ٹونک میں گور کھپوریوں کے محلہ میں آکر آباد ہوئے، یہیں آپ پیدا ہوئے، محمد عبداللہ نام رکھا گیا، والد کا نام شیخ صابر علی تھا، ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی سے درسیات پڑھی، مولوی احمد علی سہارن پوری سے حدیث کا دور کیا، مولانا فیض الحسن سہارنپوری سے ادبیات عربی حاصل کیا، محلہ مدرسہ عبد الرب دھلی سے تدریس کی ابتداء کی، بعہدٗ اور نٹیل کالج لاہور میں عربی کے پروفیسر ہوگئے، یہاں انجمن مستشار العلماء قائم کی، جو دارالافتاء کی حیثیت رکھتی تھی، ایک زمانہ تیک وہاں مقیم رہے، اس کے بعد مدرسہ عالیہ کلکتہ کے صدر مدرس ہوئے، آپ اپنے استاذ مولانافیض الحسن کی طرح عربی کے عمدہ ناظم و ناثر تھے،عربی درس گاہوں کی قدیم تعلیم کا بہترین نمونہ تھے، ہندوستان کے مشاہیر علماء میں آپ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبد الباری فرنگی محلی

حضرت مولانا شاہ عبد الباری  فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالباری۔لقب:امام العلماء،فرنگی محلی،لکھنوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ عبدالباری  بن حضرت شاہ مولانا عبدالوہاب بن حضرت مولاناشاہ محمد عبدالرزاق بن مہلک الوہابیین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الدین فرنگی محلی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ،مطابق 1878ءکو"فرنگی محل" لکھنؤ(ہند)میں ہوئی۔ تحصیل علم:حضرت مولانا شاہ عبد الباقی فرنگی محلی  مدنی علیہ الرحمۃ سے اکثر علوم کا درس لیا، چند کتابیں حضرت مولانا عین القضاۃ حیدر آبادی ولکھنوی تلمیذ مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھیں۔1322ھ میں حرمین طیبین کا سفر کیا۔ اور حج کے بعد مدینہ طیّبہ میں حضرت علامہ سید علی بن ظاہر الوتری المدنی اور شیخ الدلائل علامہ سید امین رضوان اور علامہ شیخ سید احمد برزنجی مدنی اور حضرت شیخ المشائخ ۔۔۔

مزید

حضرت سید سمن شاہ بخاری

حضرت سید سمن شاہ بخاری (سرکار مجذوب) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت سید سمن بخاری سرکار مجذوب علیہ الرحمتہ کے آباء واجداد بخارا سے سندھ میں تشریف لائے آپ جدا مجد حضرت سید گل شاہ بخاری علیہ الرحمتہ تقریباً ۱۲ صدی ہجری میں سندھ میں تشریف فرما ہوئے تھے۔ آپ کا سلسلہ اوپر جاکر حضرت سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے، آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے۔ سید سمن شاہ سرکار بن سید گل شاہ ذثانی سید قربان علی شاہ بن سید علی بخش شاہ بن سید گل شاہ غازی۔ حضرت سید سمن سرکار کا ابتدائی جو دور تھا وہ یہ کہ آپ حسن و جمال، خوبصورت لباس کے شائق ، میلوں ملاکھڑوں پر جانے والے، ساز سرور کی محفلوں میں شریک ہونے والے انسان تھے ، پرانے جھڈو گودام (جو آ پ ہی کی بددعاء سے ویران ہوا) کے ایک محلہ میں سکونت پذیر تھے آپ کے محلہ میں ایک کنبھار بھی رہا کرتا تھا جس کی بیٹی از حد حسین تھی جس پر آپ کی اچانک نظر پڑی گئی، ا۔۔۔

مزید