/ Saturday, 04 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(168)  تلاش کے نتائج

حضرت نعمت شاہ دہلوی

حضرت نعمت شاہ دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع سیادت و شرافت تھے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ اور شجاعت و سخاوت میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر ہدایت و ارشادِ خلق میں گزاری۔ ۱۲۲۸ھ میں شہادت پائی۔ یہ سانحہ اس طرح پر ہوا کہ جب رنجیت سنگھ تمام پنجاب پر قابض ہوگیا تو صاحب سنگھ بیدی جو گورو نانک کی اولاد سے تھا اور موضع اونہ میں مقیم تھا اور رنجیت سنگھ اس کی بڑی عزّت و توقیر کرتا تھا۔ اس وجہ سے وُہ اکثر و بیشتر مسلمانوں پر نار وا ظلم و ستم کرتا رہتا تھا۔ اس بد اندیش نے چاہا کہ حضرات پیرانِ حجرہ کی بھی زمین و جائداد پر قابض ہوجائے۔ اس وجہ سے وُہ اِن حضرات سے معاندانہ رویّہ اختیار کیے رہتا۔ پہلے تو حضرت سردار علی شاہ نے ’’بہ دہنِ سگ لقمہ دوختہ بہ‘‘ پر عمل کرتے ہوئے اسے کچھ زرو و نقد دے کر اہلِ حجرہ کو اس کے فتنہ و فساد سے محفوظ رکھا۔ لیکن جب وہ اس پر بھی باز ن۔۔۔

مزید

آل احمد اچھے میاں، شمس الدین، ابو الفضل، سید شاہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آل احمد اچھے میاں،  شمس الدین،  ابو الفضل،  سید شاہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنام ونسب: اسم گرامی: سید آل احمد۔ کنیت: ابوالفضل۔ لقب: اچھےمیاں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیدآل احمد اچھے میاں بن حضرت سیدشاہ حمزہ بن سیدشاہ آل محمدبن سیدشاہ برکت اللہ بن سیدشاہ اویس بن سیدعبدالجلیل بن سیدمیرعبدالواحدبن سیدابراہیم بن سیدقطب الدین بن سید ماہربن سیدشاہ بڈہ بن سیدکمال بن سیدقاسم بن سیدحسن بن سیدنصیربن سیدحسین بن  سیدعمربن محمدصغریٰ بن سیدعلی بن سیدحسین بن سید ابوالفرح واسطی بن سیدداؤد بن سیدحسین بن سید یحیٰ بن سیدزیدسوم بن سیدعمر بن سیدزید دوم بن  سیدعلی عراقی بن سید حسین بن سیدعلی بن سیدمحمدبن سید عیسیٰ بن سید زید شہید بن امام زین العابدین بن سید الشہداء حضرت امام حسین۔(رضی اللہ عنہم)۔(تاریخ خاندان برکات: 7) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت28/رمضان المبارک 1160ھ مطابق اکت۔۔۔

مزید

شیخ محمد عابد سندھی مدنی

شیخ محمد  عابد  سندھی مدنی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ محمد عابد۔ لقب: رئیس العلماء،فقیہِ اعظم، محدث، محقق،صوفی،شیخ العرب والعجم۔آپ﷫ مولداً سندھی۔نسباً ایوبی۔موطناً مدنی۔ مسلکاً حنفی۔ مشرباً۔ نقشبندی تھے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد عابد بن شیخ احمد علی بن شیخ الاسلام محمد مراد بن حافظ محمد یعقوب بن محمود انصاری بن عبدالرحمن بن عبد الرحیم بن محمد انس بن عبداللہ بن محمد جابر بن محمد خالد بن مالک بن ابی عوف بن حسان بن سالم بن اشعث بن مت بن ثعلبہ بن جنید بن مقدم بن شرحبیل بن اشعث بن مت بن صحابیِ رسول حضرت ابوایوب انصاری﷜(رحمہم اللہ عنہم اجمعین)۔ (الامام الفقیہ محمد عابدالسندی الانصاری،مطبوعہ دارالبشائر الاسلامیہ،بیروت،ص:55)۔آپ کے والدِگرامی  مولانا شیخ احمد علی،چچا شیخ محمد حسین انصاری،اور جد امجد شیخ الاسلام مولانا محمد مراد اپنے وقت کے جید عالم  و عارف تھ۔۔۔

مزید

حضرت سید اصغر علی شاہ خیر آبادی

حضرت مولانا سید اصغر علی شاہ خیر آبادی علیہ الرحمۃ آپ فخر الاصفیاء حضرت مولانا سید محمد علی خیر آبادی قدس سرہٗ کے چھوٹے بھائی تھے،حضرت مولانا غلام امام نبیرہ حضت شاہ صفت اللہ محدث سے سلسلہ چشتیہ میں مرید تھے اور خلیفہ بھی تھے،اپنے مرشد کے مرشد حضرت شاہ قدرت اللہ قدس سرہٗ سے بھی اجازت پائی تھی،آپ بڑے متقی،متورع اور متجر عالم و بزرگ تھے،۱۷؍ربیع الاول۱۲۶۰ھ میں آپ کا وصال ہوا،حضرت مولانا شاہ محمد اسلم خیر آبادی جیسے نامور اور بزرگ عالم و عارف آپ کے صاحبزادے تھے۔ (خیر آباد کی ایک جھلک)۔۔۔

مزید

احمد سعید مجددی رام پوری، مولانا شاہ

 مولانا شاہ احمد سعید مجددی رام پوری نام ونسب:اسم گرامی: حضرت شاہ ابو سعید مجددی۔کنیت:ابوالمکارم۔لقب:مظہر یزداں،سند الاولیاء،امام العرفاء۔آپ کےنانا  حضرت شاہ محمد صدیقی ﷫ جونہایت ہی متقی وپرہیزگار اور جید عالم دین تھے۔انہوں نے بذریعہ مکاشفۂ باطنی آپ کانام ’’غلام غوث ‘‘ رکھا۔لیکن آپ  شاہ احمد سعید مجددی  کےنام سے معروف ہیں۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:14) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  یکم ربیع الاول 1217ھ،مطابق جولائی 1802ء کوبمقام رام پور میں پیدا ہوئے۔تاریخِ ولادت مادہ ’’مظہر&۔۔۔

مزید

حضرت مولوی شاہ حسین بخش لکھنوی

حضرت مولوی شاہ حسین بخش لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ مصطفیٰ رفیقی

حضرت شیخ مصطفیٰ رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ مصطفیٰ بن طیب بن احمد بن مصطفیٰ رفیقی: ابو احمد کنیت تھی، ۱۲۲۶ھ میں پیدا ہوئے۔عالم عامل،فاضل کامل،فقیہ محدث،حسن المحاضرہ،بلیغ العبارہ، حاضر البدیہ،شاعر موزون،مؤرخ جید تھے،صحاح ستہ اور کتبِ تصوف مثل عوارف و تعرف اور احیاء العلوم کو اپنے باپ سے پڑھا اور نسخ کیا اور دیگر علوم عقلیہ و نقلیہ کو اپنے زمانہ کے فضلاء اور حفاظ سے حاصل کیا،ہمیشہ طاعات و عبادات میں مشغول رہتے تھے،آپ سے شیخ بہاء الدین وشیخ احمد وشیخ احسن اور شیخ عبد الشکور رفیقی وغیرہ نے اخذ کیا اور جمعہ کے روز ۱۴ربیع الاول ۱۲۹۴ھ میں وفات پائی۔ تاریخ وفات آپ کی ’’ادخلہ اللہ الجنۃ بلاحساب‘‘ سے نکلتی ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت مولوی غلام محمد حنفی کوٹی فتح پوری

حضرت مولوی غلام محمد بن خان محمد حنفی کوٹی فتح پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبد الحیٔ فرنگی محلی

حضرت مولانا عبد الحیٔ فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابو الحسنات کُنّیت، بمقام باندہ ذوقعدہ ۱۲۶۴ھ میں ولادت ہوئی، گیارہ برس کی عمر میں حافظ قرآن پاک اور سترہ۱۷برس میں علوم متعارفہ کی ولاد بزرگوار مولانا عبد الحلیم قدس سرہٗ سےتحصیل کر کے فارغہوئے دو بار حرمین معظمین کی حاضری وزیارت سے شاد کام ہوئے، پہلی مرتبہ ۱۲۷۹؁ھ میں اور دوسری بار ۱۲۹۶؁ھ میں، آپ کو شیخ الاسلام سیداحمد وحلان مکی قدس سرہٗ سے سند حدیث حاصل تھی، ایک عالم آپ کے فیجان علم سے مستفید ہوا، درجنوں وفنون کی کتابیں تصنیف کیں، نواب صدیق حسن بھوپالی کی غیر مقلدیت کی تردیدی میں رسالے تصنیف کیے، ۳۸برس کی مختصر عمر میں کاہائے نمایاں انجام دیئے۔ حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی، حضرت مولانا سید عین القضاۃ لکھنوی وغیرہ جیسے بڑے بڑے نامور علماء آپ کے شاگردوں میں سے تھے۔۔۔ ۱۹؍ربیع الاول ۱۳۰۴ھ بروز شنبہ آپ کا وصال ہوا، قبر باغ مولانا انو۔۔۔

مزید