/ Tuesday, 30 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(58)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا شاہ مخلص الرحمن چاٹگامی

حضرت مولانا شاہ مخلص الرحمن چاٹگامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانا سید شاہ مخلص الرحمن﷫۔لقب:جہانگیرشاہ،شیخ العارفین،بانیِ سلسلہ جہانگیریہ۔سلسلۂ نسب:مولانا شاہ مخلص الرحمن بن مولانا سید غلام علی علیہما الرحمہ۔مولاناسیدغلام علی﷫سادات وعلاقائی شرفاء میں سےتھے۔سلسلہ ٔ معاش وکالت،اور زمینداری سےتھا۔آپ کےجد اعلیٰ سرزمین عرب سےوارد ہندوستان ہوئے۔ملازمت شاہی کےسلسلہ میں کافی عرصےتک دہلی میں رہے۔جب سلاطین دیلی نےفتوحات کارخ بنگال کی طرف موڑا اور مسلمانوں کےلشکرکےہاتھوں یہاں اسلام کاجھنڈانصب ہوا، تو اس لشکر کےساتھ ساداتِ بنی فاطمہ کےدوبزرگ بھی تھے۔وہ چاٹگام میں ہی میں آباد ہوگئے۔بےشمار غیرمسلم اقوام  ان کےہاتھوں مشرف بااسلام ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نےان کی نسل میں ایسی برکت رکھی کہ بستیاں آبادہوگئیں،یہ دونوں بزرگ آج بھی بڑےمیاں اور چھوٹے میاں کےنام سےمعروف ِ زمانہ ہیں۔(سیرتِ فخرالعار۔۔۔

مزید

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   استاد الاساتذہ ، فقیہ عصر ، حضرت علامہ مفتی محمد قاسم یاسینی بن استاد العلماء حضرت علامہ محمد ہاشم یاسینی ۱۶، ربیع الاخر ۱۳۰۵ھ بروز اتوار صبح کو تولد ہوئے۔ ’’صدر اعظم ‘‘ سے ان کی تاریخ ولادت نکلتی ہے: پرمش از میلاد او کردم سروش ’’صدر اعظم‘‘ گفت تاریخش بگوش ۱۳۰۵ھ تعلیم و تربیت : مفتی محمد قاسم صاحب نے اپنے والد ماجد علامہ محمد ہاشم یاسینی کے پاس درس نظامی کی تکمیل کی۔ اعلیٰ تعلیم اور فتویٰ نویسی کے لئے بر صغیر کے فقیہ اعظم ، امام اہل سنت، علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ الاقدس کی خدمت عالیہ میں ہمایون شریف میں رہ کر مہارت تامہ حاصل کی۔ بیعت : حضرت خواجہ عبدالرحمن فاروقی ؒ ( ٹکھہڑ ضلع حیدرآباد ) کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدد یہ میں بیعت ہو کر سلوک کی منازل طے کی۔۔۔

مزید

فخر الاماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن

فخر الأماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ مبارکہ:  آپ کی ولادت 1287ھ، 71-1870ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ ظہور حسین عرف چھٹو میاں ابن خاتم الاکابر سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہما۔ آپ خاندان برکات میں کس شیخ کی گدی کے وارث تھے؟ حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں قدس سرہٗ کے۔ رسم بسم اللہ خوانی: آپ کی رسمِ بسم اللہ خوانی حضرت سید شاہ آل رسول احمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادا فرمائی۔ مجدد برکاتیت حضرت شاہ ابو القاسم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟  آپ ان کے داماد تھے۔ زوجہ محترمہ: پہلا عقد بنیادی بیگم بنت حضرت سید حسین سے اور دوسرا عقد سجادی بیگم بنت حضرت ابوالقاسم سید اسماعیل حسن سے۔ اولادِ امجاد: صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ تھیں۔ حضرت نوری میاں قدس سرہٗ سےرشتہ: ان کے چچازاد بھائی تھے۔ حضرت مجدد برکاتیت کی صاحبزادی۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد قاسم موہڑوی

حضرت خواجہ محمد قاسم موہڑوی علیہ الرحمۃ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ محمد قاسم۔ لقب:باواجی۔علاقہ موہڑہ شریف  کی نسبت سے "موہڑوی"کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی:جناب سلطان جیو خان علیہ الرحمہ۔آپ کانسب سلاطینِ ایران کےکیانی خاندان سے ملتا ہے۔آپ کے جد امجد عہد عالمگیرمیں برصغیرتشریف لائے۔آپ کے جد امجد اور والد گرامی کا معمول تھا کہ پنجاب سے سامان تجارت لے کر کشمیر جاتے اور راستے میں پہاڑی علاقوں میں تبلیغ دین کا فریضہ ادا کرتے رہتے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کاسنِ ولادت تقریباً 1845ءہے۔ تحصیلِ علم: حضرت خواجہ صاحب کے والد ماجد بچپن میں ہی داغ مفارقت دے گئےتھے۔ہوش سنبھالنے پر والدہ ماجدہ نے تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا اور علوم دینیہ کی تحصیل کے لئے ہندوستان بھیجا جہاں آپ نے اس دور کے مشہور فضلاء سے استفادہ کیا اور تقریباً1276ھ؍1860ء میں تکمیلِ  علوم کے بعد واپس تشریف لائے اور راولپ۔۔۔

مزید

حماد رضا خان، نعمانی میاں، علامہ محمد

حماد رضا خان نعمانی میاں، زینۃ الفقہا، رئیس المتکلمین، علامہ محمد نام ونسب: امام احمد رضا فاضل بریلوی کے چھوٹے پوتے اور حجۃ الاسلام کے چھوٹے صاجزادے حماد رضا خاں نعمانی میاں۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: نعمانی میاں رحمۃ اللہ علیہ1334ھ/ 1916ء بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام مروجہ علوم مدرسہ منظر الاسلام بریلی سے حاصل کئے۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ نے اپنے جد امجد کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خلافت بھی حاصل کی۔ سیرت وخصائص:قدوۃ العلماء ، زینۃ الفقہاء، رئیس المتکلمین حضرت علامہ مولانا محمد حماد رضا خاں نعمانی میاں رحمۃ اللہ علیہ مایہ ناز عالم اور جلیل القدر بزرگ تھے۔ اپنے جد امجد کے زیر سایہ پانچ سال تک پروان چڑھتے رہے، آپ نے چونکہ آغوشِ اعلیٰ حضرت میں مسلسل تربیت پائی تو وقت کا امام آپ کو بننا ہی تھا۔ حضرت نعمانی میاں نے اپنے والد ماجد حجۃ الاسلام ک۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی محمد عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا مفتی محمد عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ (مفتی ِ الگوں) نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالعزیز﷫۔لقب: مفتیِ الگوں۔یہ لقب علاقہ (الگوں) کی نسبت سےہے۔آپ کےتاریخِ ولادت اور خاندان کےبارےمیں معلومات دستیاب نہیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت شرفِ ملت علامہ عبدالحکیم شرف قادری﷫فرماتےہیں:’’ امین الحسنات حضرت مولانا سید خلیل احمد قادری﷫ خطیب مسجد وزیر خاں نے ایک دفعہ بر سبیل تذکرہ راقم سے بیان کیا کہ حضرت مفتی صاحب ابتداء ًوہابی علماء سے تعلیم حاصل کرتے رہے تھے ۔اس لئے ان پرغیرمقلدانہ رنگ چڑھاہواتھا۔خوش قسمتی سے حدیث شریف پڑھنے کےلئے امام المحدثین حضرت مولانا سیددیدارعلی شاہ ﷫ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔بعض حضرات کا خیال تھاکہ انہیں دار العلوم حزب الاحناف لاہور میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔لیکن حضر ت امام المحدثین نےنہ صرف داخلے کی اجازت دی بلکہ خاص توجہ سےبھی سرفرازفرم۔۔۔

مزید

زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا سید احمد سری کوٹی

زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا سید احمد سری کوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت  علامہ مولانا سید احمد۔لقب:عمدۃ العلماء،زبدۃ الاصفیاء۔موضع’’سری کوٹ‘‘علاقہ کی نسبت سے’’سری کوٹی‘‘کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا سید احمد شاہ بن سیدصدرالدین شاہ علیہماالرحمہ۔آپ خاندان ِ ساداتِ کےچشم وچراغ تھے۔آپ کاعلاقہ موضع سری کوٹ ہری پور ہزارہ سےپینتیس کلومیٹرمغرب کی جانب واقع ہے،آپ کی جائے ولادت ومدفن بھی یہی ہے[1]۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی تاریخِ ولادت کسی کتاب میں نہیں ملی۔تقریباً اٹھارویں صدی  عیسوی کےوسط میں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: ابتدا ءً تجوید کےساتھ قرآ ن کریم حفظ کیا،بعد ازاں اپنےعلاقےکےجیدفضلاءسےتحصیل علم کیا،اوردارالعلوم دیوبندجاکردرس حدیث لیا۔مولوی محمودالحسن دیوبندی کےاول تلامذہ میں سےتھے،وہ ان پر فخر کیاکرتےتھے[2]۔مگر وہاں۔۔۔

مزید

شیخ الادب حضرت مولانا تاج محمد آریجوی

شیخ الادب مولانا تاج محمد آریجوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا تاج محمد۔لقب: شیخ الادب۔والد کااسم گرامی:میر خان کھوکھر۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1323ھ مطابق 1905ء کو  گوٹھ’’خیر محمد آریجہ‘‘تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ سندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم خلیفہ اللہ رکھیہ میر بحر اور خلیفہ خدا بخش میر بحر سے حاصل کی۔ تحصیل قمبر (ضلع لاڑکانہ) کے گوٹھ ٹھوڑھو میں مولانا کریم داد چانڈیو کے پاس فارسی کا اغاز کیا۔ اس کے بعد سندھ کی عظیم دینی درسگاہ ’’دارالفیض‘‘ گوٹھ سونہ جتوئی (ضلع لاڑکانہ) میں باقاعدہ داخلہ لے کر تعلیم کا آغاز کیا۔ وہیں درس نظامی کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔علم منطق کبریٰ، فلسفہ، حکمت اور علم ادب کے حصول کیلئے لاہور کی نامور دینی و قدیم درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں داخلہ لیا۔ بعد از۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد غیاث ابو النصر البیانونی ابن الشیخ احمد عز الدین البیانونی

حضرت شیخ محمد غیاث ابو النصر البیانونی ابن الشیخ احمد عز الدین البیانونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: قاری متاز احمد۔لقب:رحمانی۔ سلسلہ نسب: قاری ممتاز احمد بن سراج الدین بن صلاح الدین۔(علہم الرحمہ)آپ کے آباؤاجداد عرب شریف سے نقل مکانی کر کے ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا ددھیال قریشی اور ننھیال صدیقی ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 17/رمضان المبارک 1345ھ،بمطابق 25/فروری 1929ء ،بروز پیر بوقتِ فجر(محلہ پہاڑگنج دہلی انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: حکیم حافظ افتخار احمد نقشبندی سے ۹ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ مسجد فتح پوری دہلی کے مدرسہ میں قاری حامد حسین دہلوی سے قرأت و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی عربی فارسی اور چند درس نظامی کی کتب حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی سے پڑھیں ۔ بیعت و خلافت: شیخ طریقت حضرت پیر  محمد فاروق رحمانی رحمۃ اللہ علیہ( آستانہ فاروقیہ جہانگیر روڈ )سے سلسلہ عالیہ۔۔۔

مزید