جمحی۔عبدالملک کے والد ہیں۔ابومسعود نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن رجأ نے عبدالملک بن قدامہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہانبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال منبرپر رونق افروزہوئے اوراللہ کی حمد وثناکے بعد فرمایاکہ اے لوگواللہ نے تم سے جاہلیت کی رسمیں اورنسبی تفاخرکی عادتیں دورکردی ہیں الخ۔ہمیں یعیش بن صدقہ بن علی فقیہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعبدالرحمن یعنی احمد بن شعیب سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے انس بن سیرین نے بیان کیاوہ کہتےتھےمجھ سے عبدالملک بن قدامہ بن ملحان نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو شب ماہ کی تین راتوں یعنی تیرہویں چودھویں پندرھویں کے روزہ کاحکم دیاکرتے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اور بیان کیاہےکہ یہ جمحی ہیں اورانھوں نے ابن مندہ پراستدراک کیاحالانکہ ابن مندہ نے قتا۔۔۔
مزید
بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح۔قریشی جمحی ۔کنیت ان کی ابوعمروتھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعمر۔عثمان ابن مظعون کے بھائی تھے اور حفصہ اورعبداللہ فرزندان حضرت عمر کے ماموں تھےاورصفیہ بنت خطاب ان کے نکاح میں تھیں۔سابقین اسلام سے ہیں حبش کی طرف اپنے بھائیوں عثمان اورعبداللہ کے ساتھ ہجرت کی تھی۔غزوۂ بدر میں اوراحد میں اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھےیہ عروہ اورابن شہاب اورموسیٰ اورابن اسحاق کا قول ہے۔ابن عمرکہتےتھے کہ جب میرے ماموں عثمان بن مظعون کی وفات ہوئی تو انھوں نے اپنے بھائی قدامہ کو وصیت کی تھی اسی وصیت کے موافق قدامہ نے اپنے بھائی کی بیٹی کانکاح میرے ساتھ کیاتھامگرمغیرہ بن شعبہ اس لڑکی کی ماں کے پاس گئے اورانھوں نے مال کا لالچ دلاکر اپنی طرف راغب کرلیااورلڑکی بھی راضی ہوگئی یہ خبررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوملی آپ نے قدامہ سے پوچھاقدامہ۔۔۔
مزید
بن خارجہ بن عمروبن مالک بن زید بن مرہ۔سعدالعشیرہ کے خاندان سے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئےتھےاورفتح مصر میں شریک تھے۔بعض لوگ یہ بھی کہتےہیں کہ مصر میں جو صحابی تھے وہ مالک بن قدامہ بن مالک تھے۔یہ ابوسعید بن یونس کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔
مزید
بن معاویہ۔بنی نفیل بن عمروبن کلاب سے ہیں عامری کلابی ہیں۔کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی۔قدیم الاسلام ہیں مکہ میں رہتھے تھے انھوں نے ہجرت نہیں کی حجتہ الوداع میں شریک تھےاوربعدمیں بمقام بدوجوبلادنجد سے ہے مقیم تھے۔ہمیں کئی راویوں نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ تک خبردی وہ کہتےتھےہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے مروان بن معاویہ نے ایمن بن بابل سے انھوں نے قدامہ بن عبداللہ سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹنی پررمی جمار کرتے ہوئے دیکھانہ حضرت نے کسی کو مارا نہ جھڑکانہ یہ کہاکہ ہٹ جاؤعراب بن ابراہیم ثقفی نے حمید بن کلاب سے انھوں نے قدامہ کلابی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نےرسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوشب عرفہ میں دیکھاکہ آپ حبرہ(نامی مقام)کابناہوالباس پہنے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔
مزید
۔ثقفی۔ان کا شماراہل حمص میں ہے۔ان سے غضیف بن حارث نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےکہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب دن چڑھ جاتااورسب لوگ آپ کے پاس سے اٹھ جاتے تو آپ مسجدتشریف لے جاتےاوردورکعت یاچاررکعت نمازپڑھتےپھرآپ دیکھتے اگرکوئی آیاہوتاتوپھرآپ مسجد سے لوٹ آتے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔
مزید
بن ہاشم قریشی ہاشمی۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازادبھائی تھے ان کی والدہ ام الفضل لبابہ بنت حارث بن حزن ہلالیہ تھیں۔وہ پہلی خاتون ہیں جو حضرت خدیجہ کے بعد مکہ میں اسلام لائیں یہ کلبی کاقول ہے۔عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب کہتےتھے کہ ایک روز میں اورعبیداللہ اورقثم فرزندان عباس باہم کھیل رہے تھے اس طرف سےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر گزرے آپ نے فرمایااس بچہ کومیرےپاس لاؤ چنانچہ مجھ کوآپ نے اپنے آگے بٹھا لیااورفرمایاکہ قثم کولاؤ اوران کواپنے پیچھے بٹھالیاحضرت عباس کو عبیداللہ سے زیاد ہ محبت تھی مگر ان کو حضر ت نے نہیں بلایا۔زبیرنے ابواسحاق سے روایت کی ہے کہ کسی۱؎نے قثم سے پوچھاکہ علی کیوں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہوئے اورتم لوگ کیوں وارث نہ ہوئےقثم نے کہاکہ ہم سے سے پہلے اسلام لائے تھے اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر باش رہتے تھے لوگوں نے ب۔۔۔
مزید
یزید کے والد ہیں۔حمادبن زید نے ایوب سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے ابوہلال مزنی سے روایت کی ہے کہ یزیدبن قتادہ نے بیان کیاکہ میرے والد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حنین میں شریک تھے جب ان کی وفات ہوئی تومیں ان کے ترکہ کا مالک ہواان کے ترکہ میں صرف ایک باغ تھااس کے بعد میری بہن اسلام لائیں اورانھوں نے میراث میں مجھ سےجھگڑاکیاآخر حضرت عثمان کےسامنے مقدمہ پیش ہواعبداللہ بن ارقم نے ان سے بیان کیاکہ حضرت عمر فیصلہ کر چکے ہیں کہ جو شخص اسلام لائے اوراس کی میراث تقسیم نہ ہوئی ہوتواس کو بھی حصہ ملے گا چنانچہ میری بہن بھی اس باغ میں میری شریک ہوگئیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔
مزید
بن زید بن عامر بن سوادبن ظفر بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی ظفری ہیں۔کنیت ان کی ابوعمرتھی اوربعض ابوعبداللہ کہتے ہیں ۔ابوسعید خدری کے اخیانی بھائی ہیں بیعت عقبہ میں اورغزوہ ٔبدراوراحداورتمام مشاہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ غزوۂ بدرمیں ان کی ایک آنکھ شہیدہوگئی تھی اوربعض لوگ کہتےہیں غزوۂ احد میں اوربعض لوگ کہتےہیں خندق میں ابوعمرنے بیان کیاہے کہ صحیح یہ ہےکہ ان کی آنکھ احد میں شہید ہوئی تھی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھردرست کردیاتھااوروہ ان کی دوسری آنکھ سےبھی زیادہ عمدہ ہوگئی تھی۔ہمیں ابوالربیع یعنی سلیمان بن ابوالبرکات محمد بن محمد خمیس عدل نے خبردی وہ کہتے تھےمجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہمیں ابونصریعنی احمد بن عبدالباقی ابن مرجی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابویعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں عبدالرحمن ارزقی نے۔۔۔
مزید
بن زید بن عامر بن سوادبن ظفر بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی ظفری ہیں۔کنیت ان کی ابوعمرتھی اوربعض ابوعبداللہ کہتے ہیں ۔ابوسعید خدری کے اخیانی بھائی ہیں بیعت عقبہ میں اورغزوہ ٔبدراوراحداورتمام مشاہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ غزوۂ بدرمیں ان کی ایک آنکھ شہیدہوگئی تھی اوربعض لوگ کہتےہیں غزوۂ احد میں اوربعض لوگ کہتےہیں خندق میں ابوعمرنے بیان کیاہے کہ صحیح یہ ہےکہ ان کی آنکھ احد میں شہید ہوئی تھی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھردرست کردیاتھااوروہ ان کی دوسری آنکھ سےبھی زیادہ عمدہ ہوگئی تھی۔ہمیں ابوالربیع یعنی سلیمان بن ابوالبرکات محمد بن محمد خمیس عدل نے خبردی وہ کہتے تھےمجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہمیں ابونصریعنی احمد بن عبدالباقی ابن مرجی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابویعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں عبدالرحمن ارزقی نے۔۔۔
مزید
قیسی۔بنی قیس بن ثعلبہ سے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سراورچہرہ پرہاتھ پھیرا تھا۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند ابن ابی عاصم تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمد بن بشارنےبیان کیاوہ کہتےتھےہم سے اسحاق بن ادریس نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سےہمام نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے انس ابن سیرین نےبیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے عبدالملک بن قتادہ بن ملحا ن قیسی نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینہ کی تیرہ چودہ پندرہ کے روزے کاحکم دیتےتھےاورفرماتے تھےکہ ان روزوں میں سال بھرکے روزوں کاثواب ملتاہے۔اس حدیث کوشعبہ نے انس بن سیرین سے انھوں نے عبدالملک بن منہال یاملحان سے روایت کیاہے مگرصحیح ملحان ہے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔
مزید