حضرت امام احمد بن عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف ابی نعیم اصبہانی محدث (مصنف حلیۃ اولیاء) ولادت ۳۳۶ھ/وفات ۴۳۰ھ اسمِ گرامی احمد کنیت ابو نعیم سلسلۂ نسب یہ ہے احمد بن عبداللہ بن احمد بن اسحاق بن موسیٰ بن وائل بن مہران۔ آپ کی ولادت رجب ۳۳۶ھ میں بمقام اصفہان ہوئی۔ ابو نعیم اگر چہ عجمی نژاد تھے مگر آپ کے جد اعلیٰ مہران کو خاندان نبوت سے شرف ولاء حاصل تھا جس کی برکت نے آپ کے خاندان میں علم و عمل کو فروغ دیا آپ کے والد عبداللہ زبردست عالم تھے انہوں نے فرزندار جمند کو کم عمری ہی سے تحصیل علم اور سماع حدیث کے مشغلہ سے وابستہ کر دیا تھا۔ شوق علم دیکھ کر مشائخ عمدہ نے بطریق تبرک آپ کو سند حدیث عنایت فرمائی۔ حافظ ذہبی لکھتے ہیں ’’اجازلہ مشائخ الدنیا سنۃ نیف واربعین وثلاث مائۃ ولہ ست سنین‘‘ ۳۴۰ھ کے بعد جب آپ کی عمر۔۔۔
مزید
حضرت سید شاہ محی الدین ویلوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید شاہ محی الدین دیلوری۱۲۰۷ھ بمطابق ۱۷۹۳ءمیں پیدا ہوئے ۔عارف بزرگ،عالم اجل اور حافظ قرآن تھے۔فقہ،حدیث اور تفسیرمیں کامل مہارت رکھتے تھے۔دیلور میں ایک مدرسہ تعمیرکیا ۔ہمیشہ طلباء کی تدریس میں مشغول رہتے ۔علاقہ مدراس میں علم کی جو روشنی ہے وہ سب ان کے فیض عام کی جھلک ہے،تصانیف کثیرہ کے مالک تھے۔ان میں جواہر الحقائق ،فصل الخطاب ،اور جواہر السلوک وغیرہ مشہورو معروف ہیں ۔۳ محرم الحرام ۱۲۸۲ھ کو مدینہ طیبہ علی صا حبہاالصلٰوۃ والتحیتہ میں رحلت فرمائی ۔ان کے بڑے صاحب زادے مولوی رکن الدین ان کے جانشین ہوئے۔۔۔۔
مزید
استاذ العلماءحضرت علامہ مفتی سید مسعودعلی قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدمسعودعلی۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مفتی سید مسعود علی قادری بن حافظ سید احمد علی بن سید قاسم علی بن سید ہاشم علی(رحہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1327ھ،بمطابق 1909ء کو ضلع علیگڑھ کے ایک قصبہ"بوڑھا گاؤں"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ضلع ایٹہ میں پائی۔1919ء میں مدرسہ لطفیہ جامع مسجد علی گڑھ میں مولانا عبد الرحمن سے عربی کی تعلیم شروع کی1921ء میں نواب ابو بکر خاں کے قائم کردہ مدرسہ عربیہ قادریہ دادوں ضلع علی گڑھ میں داخلہ لیا اور مولانا وجیہ الدین احمد خاں رامپوری،مولانا نعمانی اور قاری محی الدین ایسے فاضل اساتذہ سے اکتساب علم و فضل کیا۔1928ء میں مدرسۂ عالیہ رامپور میں تعلیم حاصل کی، دیگر اساتذہ کے علاوہ مولانا فضل حق رامپوری اور ان کے فرزند گرامی۔۔۔
مزید
شیخ الفقہ والادب حضرت مولانا غلام رسول داجلی شاگرد رشید مولانا امام بخش جام پوری (ثانی سیبویہ) رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت استاذ العلماء مولانا سیّد عبد المعبود شاہ رحمۃ اللہ علیہ شاگرد رشید علامہ امام یوسف نبہانی (آپ سے حدیث، فقہ، تفسیر اور سلسلۂ نبہانیہ کے تمام اعمال کی اجازت پائی)۔۔۔
مزید
عمدۃ العارفین حضرت مولانا غلام رسول ریاض آبادی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ مجاز حضرت قبلہ پیر مہر علی شاہ رحمہ اللہ (آپ سے بھی حدیث، تفسیر، فقہ اور اورادو اعمال کی اجازت پائی۔۔۔۔
مزید
شیخ الفقہاء حضرت مولانا عبید اللہ رحمۃ اللہ علیہ شاگرد رشید حضرت علامہ مولانا معین الدین اجمیری ، شیخ الفقہ اسلامی یونیورسٹی بہاول پور (آپ سے افتاء و میراث کی مہارت حاصل کی)۔۔۔
مزید
استاذ القرأ مولانا قاری ریحان الحق سہارن پوری رحمۃ اللہ علیہ (آپ سے قرأت و تجوید سبعہ عشرہ سیکھی)۔۔۔
مزید
استاذ الحدیث و التفسیر حضرت مولانا غلام جہانیاں ، ڈیرہ غازی خان رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ درویش محمد بن قاسم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ درویش محمدکےوالدماجدکانام شیخ قاسم ہے۔ بیعت و خلافت: آپ سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں حضرت شیخ فتح اللہ لودھی رحمتہ اللہ علیہ سےبیعت تھےاوراُن سے خلافت پائی اورسلسلہ چشتیہ جہانیاں وقادریہ،سہروردیہ میں آپ حضرت سیدبڈھن بہرائچی رحمتہ اللہ علیہ سےبیعت تھےاوران کےخلیفہ بھی تھے۔۱؎ وفات: آپ نے۱۶محرم ۸۹۶ھ کووفات پائی۔ آپ کامزارفیض آبادمیں مرجع خاص وعام ہے۔ حواشی ۱؎سالک السالکین(جلددوم)ص۴۲۵ (تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)۔۔۔
مزید