جامع ظاہر و باطن حضرت علامہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی غلام نبی للّٰہی ابن حضرت مولانا قاضی غلا حسین تھا۔ تاریخِ ولادت: حضرت مولانا غلام نبی للّٰہی 1234ھ میں للہ شریف, ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: مولانا غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ نے صرف نحو کی کتب کے علاوہ میر قطبی ، شرح وقایہ اور خیالی وغیرہ اپنے والد ماجد اور بعض دیگر علماء سے پڑھیں، بعد ازاں علامۃ العصر حضرت مولانا محمد احسن المعروف بہ حافظ دراز رحمہ اللہ تعالیٰ سے پشاور میں تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت وخلافت : آپ رحمۃ اللہ علیہ نےحضرت مولانا خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری کے دست اقدس پر بیعت ہوئے۔ حضرت خواجہ قصوری نے توجہ فرما کر مختصر سے عرصہ میں مقامات مجددیہ طے کرادئے اور خلعت خلافت سے سر فراز فرمایا ۔ سیرت وخصائص: غلام نبی للّٰہی ابن حضرت مولانا قاضی غل۔۔۔
مزید
حضرت شیخ منتخب الدین چشتی(حضرت زرزری زربخش دولہا،خلدآبار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت گنج شکر کے مشہور خلیفہ تھے آپ کو آقائے منتخب بھی کہتے ہیں آپ شیخ برہان الدین غریب کے بڑے بھائی ہیں اور زرے زرین اور زر بخش کے لقب ملقب ہوئے۔ معارج الولایت کے مصنف لکھتے ہیں کہ یہ لقب آپ کو اس لیے ملا کہ آپ بڑے ریاضت اور مجاہدہ کے عادی تھے۔ شیخ منتخب الدین رحمۃ اللہ علیہ محبوبی کے مرتبے پر پہنچے ہوئے تھے خزانۂ غیب سےانہیں ہر روز صبح و شام دو سنہری خلعتیں آیا کرتی تھیں، آپ انہیں بیچ دیتے اور درویشوں اور مسکینوں میں خرچ کردیتے۔ اور خود استعمال نہ کرتے اس لیے آپ کا لقب زرے زرین زر بخش پڑ گیا۔جن دنوں ملک دیوگیر میں کفر و بدعت کا دور دورا تھا تو حضرت خواجہ فرید گنج شکر نے آپ کو دیو گیر کی طرف روانہ فرمایا آپ نے وہاں پہنچ کر مخلوق کو ہدایت دی اور بہت سے لوگوں کو راہ راست پر لے آئے، جن لوگوں نے ضد م۔۔۔
مزید
قاضی ابو المحاسن بہاؤ الدین یوسف بن رافع اسدی المعروف بابنِ شداد رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: يوسف بن رافع بن تمیم بن عتبہ اسدی موصلی۔کنیت: ابو المحاسن۔لقب: بہاؤ الدین تھی۔اور آپ ابنِ شداد کے نام سے مشہور معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ِ باسعادت10 رمضان المبارک 539 ھ کو عراق کے شہر موصل میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے بچپن میں ہی قرآنِ پاک حفظ کر لیا تھا۔موصل میں جلیل القدر شیوخ کے پاس حدیث، فقہ، تفسیر ، قراءت اور ادب کی کتابیں پڑھیں نیز اکتسابِ علم کے لئے آپ نےمختلف ممالک کا سفر بھی کیا۔ سیرت وخصائص: ابنِ شداد رحمۃ اللہ علیہ ایک مایہ ناز مورخ، بہترین فقیہ اور عمدہ قاضی تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کے بھی استاد تھے اور سلطان آپ کی طرزِ تحریر کو بہت پسند بھی کرتے تھے۔ آپ کی خداداد صلاحیتوں ۔۔۔
مزید
حضرت مالک بن دینا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کانام: مالک بن دینار۔کنیت: ابو یحیٰ تھی۔ تحصیلِ علم: مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ نےصحابیٔ رسول ﷺ انس بن مالک اور مشہور تابعی حسن بصری رضی اللہ عنہما سے اکتسابِ علم کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ اخیا ر اور صالحین تابعین میں سے تھے۔ آپ خواجہ حسن بصری کے ہم مجلس اور محب تھے۔ صوفیاء میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔آپ اگرچہ غلام زادے تھے مگر دو جہان کی خواہشات سے آزاد تھے اور صرف اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی سے کھاتے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ جس طرح عبادت وریاضت میں مشہور تھے اسی مذہبِ اسلام اور اہلسنت کی ترویج واشاعت میں بھی معروف تھے حتی کہ اس سلسلہ میں آپ نے مناظرے بھی کئےا ۔ ایک دفعہ حضرت مالک دینار ایک دہریے سے مناظرہ کرنے لگے۔ یہ مناظرہ طویل ہوا تو حکام وقت نے فیصلہ کیا کہ دونوں کا ہاتھ ایک دوسرے ۔۔۔
مزید
شیخ ابو سہل محمد بن سلیمان صعلوکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی: محمد بن سلیمان بن محمد بن ہارون صعلوکی رحمۃ اللہ علیہم تھا۔کنیت : ابو سہل تھی۔ تاریخِ ومقامِ ولادت: ابو سہل صعلوکی رحمۃ اللہ علیہ 296 ھ میں ایران کے شہراصفہان میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے علمِ فقہ ابو علی ثقفی سے حاصل کیا، علمِ حدیث ابو بکر محمد بن اسحاق اورابو العباس محمد بن اسحاق وغیرہ سے حاصل کیا اور ان کے علاوہ مختلف علوم وفنون دیگ اجلہ علماء سے حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: شیخ ابو سہل صعلوکی رحمۃ اللہ علیہ نیشا پور کے رہنے والے تھے شریعت و طریقت کے امام اور یگانۂ روزگار تھے وقت کے تمام مشائخ آپ کی ولایت پر متفق اللفظ تھے، حضرت ابوبکر شبلی مرتعش، علی سقفی، رافق، ابوالحسن قوشنجی اور ابا نصر نیشاپوری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی مجالس میں رہ کر فیضان صحبت حاصل کیا۔۔۔
مزید
حضرت ابراہیم بن محمدﷺ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت اہیم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) یہ حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی اولاد مبارکہ میں سب سے آخری فرزند ہیں۔ یہ ذوالحجہ 8 ھ میں مدینہ منورہ کے قریب مقام ""عالیہ"" کے اندر حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شکم مبارک سے پیدا ہوئے۔ اس لیے مقام عالیہ کادوسرا نام ""مشربۂ ابراہیم ""بھی ہے۔ ان کی ولادت کی خبر حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مقام عالیہ سے مدینہ آ کر بارگاہِ اقدس میں سنائی۔ یہ خو ش خبری سن کر حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے انعام کے طور پر حضرت اب۔۔۔
مزید
حضرت عبداﷲ بن محمد ﷺ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) ان ہی کا لقب طیب و طاہر ہے۔ اعلانِ نبوت سے قبل مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے اور بچپن ہی میں وفات پا گئے۔ ماخذومراجع: سیرتِ مصطفیٰ ﷺ۔۔۔
مزید
حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی پیر سید علی کلاں شیرازی تھا۔ تاریخ ولادت: پیر علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 795 ھ کو ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے سگے بھائی پیر سید مراد رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کرکے خلافت حاصل کی۔ سیرت وخصائص: حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع کمالات بزرگ تھے۔ آپ کے شیخ نے آپ کے لیے اور آپ کی اولاد کے لیے دین دنیا کی برکات کی دعا کی تھی جو قبول ہوئی۔ آپ صاحب کشف و کرامت ہوئے۔ علم تفسیر و فقہ میں منفرمقام حاصل کیا۔ تمام اوقات مخلوقِ خدا کی مدد ،ان کی روحانی تربیت اور عبادت وریاضت میں گزارتے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے خلقِ خدا کی حاجت روائی فرماتے تھے۔ آپ وسیع الاخلاق، خندہ رو، دوست آشنا، سادہ وضع، متورع اور متقی تھے۔ تاریخِ وصال۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حامد علی خان رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی حامد علی خان تھااورآپ کے والدماجد کا اسمِ گرامی شہید علی خان بن مہدی علی خان تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: آپ غالباً 1906ء میں مصطفیٰ آباد (عرف رامپور، یوپی، ہند)کے محلہ حلقہ والی زیارت کے مقام پر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حافظ حمایت اللہ خان صاحب سے شرح جامی اور اور قطبی تک تمام اسباق انہی سے پڑھے ، پھر مدرسہ عالیہ رامپور جو ہندوستان کی منفرد علمی درس گاہ ہے، میں داخلہ لیا اوروہاں کے کورس کے مطابق تعلیم حاصل کی۔حضرت نے 1930ء میں مدرسہ عالیہ رامپور سے سند فراغت حاصل کی اور تمام مدرسہ میں اول آئے۔ بیعت: مولانا حامد علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے شاہ عنایت رحمۃ اللہ علیہ کے دست حق پرست پر بیعت کی۔ سیرت وخصائص: حضرت مول۔۔۔
مزید
مفتی اعظم حضرت علامہ مبشر محمد الطرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید