بدھ , 26 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 December,2025

پسنديدہ شخصيات

محمد معز الدین اجودہنی

حضرت محمد معز الدین اجودہنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شاہ محمد بلخی

حضرت شاہ محمد بلخی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

عبدالرحمن یمنی

حضرت عبدالرحمٰن یمنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خیر الدین

حضرت مولوی خیر الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ ابوالعباس بن عطاء قدس سرہ

  اسم گرامی محمد بن احمد تھا۔ بغداد کے رہنے والے تھے، حضرت ابراہیم مارستانی کے شاگرد تھے۔ حضرت جنید بغدادی سے صحبت فیض رکھتے تھے، علماء کرام اور مشائخ کرام میں بڑے ممتاز تھے، آپ نے معانی قرآن پاک میں مو تفسیر لکھی وہ دوسری تفاسیر سے بعض لحاظ سے بہت اہم اور منفرد ہے۔ آپ کی وفات ۳۰۹ھ میں ہوئی، خلیفہ بغداد کے وزیر اعلیٰ علی بن عیسیٰ نے جس نے حضرت حسین ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا، آپ سے پوچھا کہ آپ حضرت حلاج کے قتل کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، اور ان کے انا الحق کہنے پر آپ کا کیا خیال ہے آپ نے وزیر کو کہا، تم اپنی آخرت کا خیال کرو، لوگوں کی ذمہ داریوں کو پورے کرنے کی فکر کرو تم حضرت حسین ابن منصور کے مقام اور اقوال کا کیا دریافت کرتے ہو، وزیر کو اس حق گوئی پر بڑا غصہ آیا ، اس نے حکم دیا کہ حضرت کے دانت نکال دیے جائیں اور آپ کو عذاب دے دے کر قتل کردیا جائے، آپ نے۔۔۔

مزید

علامہ غلام حیدر راجکوٹی

حضرت علامہ غلام حیدر راجکوٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ ابوعبداللہ بن جال قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی احمد یحییٰ تھا، بغداد میں رہتے تھے دمشق  میں سکونت گزین ہوئے، شام کے اجلہ مشائخ میں سے تھے، آپ شیخ ابوتراب بخشی کے مرید تھے، سید الطائفہ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے صحبت رکھتے تھے، ۳۰۶ھ یا ۳۰۷ھ میں وفات ہوئی۔ شیخ دین ابن جلا چوں از جہاں بدر اہل دین است سالِ وصل او ۳۰۶ھ   رفت در جنت شدہ منزل گرین ہم عیاں شد اہل دین اہل یقین ۳۰۷ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

شیخ عبداللہ ابوالعباس بستی بن محمد بن نافع بن مکرم قدس سرہ

  آپ کی نسبت علاقہ قندھار کے رہنے والے تھے ۔ تاریخ ابن کثیر میں لکھا ہے کہ ابوالعباس بستی رحمۃ اللہ علیہ نے ستر سال تک پہلو زمین پر نہ لگایا نہ سوئے، دیوار یا ستون  سے تکیہ لگالیتے اور عبادت خداوندی میں مشغول رہتے۔ نیشاپور سے حرمین الشریفین میں پہنچے، ایک عرصہ تک بیت المقدس میں قیام کیا  محرم الحرام ۳۰۴ھ میں فوت ہوئے۔ جناب شیخ عبداللہ بستی بتاریخ وصال او خُرد گفت   کہ بود او پیر حق آگاہ ہادی ابوالعباس عبداللہ ہادی ۳۰۴ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

شیخ ابوعثمان جیری قدس سرہ

  نیشا پور  کے ایک جیرہ میں پیدا ہوئے اور اسی نام سے مشہور ہوئے، آپ حضرت شاہ شجاع کرمانی﷫ کے مرید ہوئے اور ابوحفص حداد یحییٰ بن مفاذ رازی کی مجالس میں بیٹھتے بڑے صاحب کشف و کرامات تھے آپ اپنے ہم عصر صوفیاء میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ چنانچہ شیخ الشیوخ حضرت مخدوم علی ہجویری لاہوری قدس سرہ اپنی کتاب کشف المحجوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعثمان کو اللہ تعالیٰ نے تین بزرگانِ دین سے تین مقامات دیے تھے۔ حضرت یحییٰ بن معاذ سے مقام رجا عطا ہوا، حضرت شاہ شجاع کرمانی﷫ سے مقام عبرت حاصل کیا۔ اور حضرت ابوحفص حداد قدس سرہ سے مقام شفقت حاصل ہوا۔ سفینۃ الاولیاء کے مولف حضرت دار اشکوہ  نے لکھا ہے کہ ابوعثمان جیری نے حضرت سید الطائفہ جنید بغدادی حضرت رویم، حضرت یوسف ابن حسین اور حضرت محمد فضیل  بلخی رحمۃ اللہ علیہم کی مجالس سے استفادہ کرتے تھے۔ ریاضت میں یگانۂ روزگار تھے ابتدائی عمر کے بیس سا۔۔۔

مزید